Ubqari®

The Center for Peace and Spirituality
Announcement!!! New Packing with new Name while formulation, effectiveness and healing power is same like previous. Please recite "Ha Meem Layunsaroon" in large numbers for the protection and help of Hazrat Hakeem Sb, his generations, and Ubqari organization. Recite and spread. Important Change: Earlier, the Halqa e Kashaf ul Mahjoob (The Circle of Revelation of Veiled) used to held every month after Salat Maghrib. Now it has be rescheduled to morning soon after the spiritual glow of the Great Name of Allah, so that the travelers can go back to their homes conveniently.

Ubqari Magazine - Ubqari Magazine May 2024

محترم قارئین السلام علیکم!گزشتہ چند سال پہلے عبقری اور شیخ الوظائف صاحب سے نسبت ہوئی جس کے بعد میری زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا‘اجڑی زندگی میں بہار آگئی۔
بیس سالہ محرومی کی زندگی
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ نفسا نفسی کادور ہے‘ ہر طرف شیطانی اور دجالی فتنوں کا پہرہ ہے۔انسانیت کو پریشان اور بدحال کرنے کے لئے ایک عجیب دوڑ چل رہی ہے۔ اس پُر فتن دور میں شیخ الوظائف کی زیرسرپرستی میں چلنے والا عبقری روشنی کی ایک ایسی کرن ہے جو دیگر طبقات کی طرح لوگوں کی جیبوں پر نہیں بلکہ انسانیت کی نبضوں اور دل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ادارہ عبقری کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ یہ بغیر کسی تفریق‘ فرقہ واریت‘ قوم و نسل اور مذہب کی تفریق کے انسانیت کی سچی خدمت کر رہا ہے اور رب تعالیٰ کے بتائے ہوئے سچے راستوں پر چلا رہا ہے۔
الحمدللہ عبقری سے آخرت سنوارنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہت سی نعمتیں پائی ہیں اور پا رہا ہوں۔
ہم عرصہ بیس سال سے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ہر کسی کی طرح ہماری بھی یہی خواہش تھی کہ ذاتی گھر ہو مگر وسائل موجود نہ تھے۔محرومیوں کو ختم کرنے‘دلی مرادیں کے لئے2012ء میں والدہ نے عبقری رسالہ میںسے دیکھ کر ایک وظیفہ پڑھنا شروع کیا۔اس وظیفہ کو والدہ نے اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور سارا دن کھلا پڑھنا شروع کر دیا۔ ہمارے حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔مال میں برکت ملنا شروع ہو گئی‘ محرومیاں ختم ہونے لگیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں غیب کے خزانوں سے ذاتی گھر عطا کیا۔والدہ نے وظیفہ جاری رکھا اور ٹھیک دو سال بعد والدہ نے مزید پیسے دئیے کہ میں نے یہ کچھ رقم جمع کی ہے اس سے کوئی مکان یا پلاٹ خرید لو۔اس وقت میں گہری سوچ میں پڑ گیا اور عجیب سی کشمکش میں مبتلا ہو گیا کہ ہم جیسے غریبوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کی برکت سے ذاتی گھر دیا اور مزید جگہ کیلئے بھی پیسے مل گئے۔
دیرینہ خواہش پوری ہو گئی
میںایک سرکاری ادارے میں عارضی طور پر نوکری کر رہا تھا‘لیکن تسلی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ذاتی گھر دے دیا ہے ‘ اس لئے خوش تھا کہ گزارہ ہو رہا ہے۔والدہ نے جو پیسے نیا پلاٹ خریدنے کے لئے دئیے تھے‘ والدہ سے عرض کی کہ ان پیسوں سے پلاٹ کی بجائے اگر ہم تمام گھر والے عمرہ کر آئیں‘والدہ میری خواہش سن کر بہت خوش ہوئیں۔ پندرہ دن میں ہی پاسپورٹ‘ ویزا اور ٹکٹ سب کچھ تیار ہو گیا۔اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے خالق و مالک کے در پر خانہ کعبہ اور پیارے محبوب حضرت محمدﷺ کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے پہنچ گیا‘ عمرہ کی سعادت بھی مل گئی۔والدہ نے عمل جاری رکھا جس کی برکت سے مستقل بنیادوں پر سرکاری نوکری مل گئی۔اس دوران میں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور ڈگری مکمل کی۔مگر کچھ عرصہ بعد یونیورسٹی کا کوئی انتظامی مسئلہ بن گیا جس کی وجہ سے اس یونیورسٹی کو غیر قانونی اور تمام طالب علموں کی ڈگریوں کوجعلی قرار دےد یا گیا۔والدہ نے اور میں نے اس مسئلہ کے لئے بھی وہی وظیفہ دہرایا‘چند ماہ بعد یونیورسٹی انتظامیہ کے ہائر ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے اور ڈگری بھی مل گئی۔بلا شبہ اتنی تیز رفتاری کے ساتھ ہمارے جو حل ہوئے اس کی وجہ عبقری رسالہ ہے۔اس رسالہ کی وجہ سے روحانی محافل سننا شروع کیںاور شیخ الوظائف سے نسبت ہوئی ۔وظیفہ یہ ہے۔یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثo قارئین یہ چند واقعات ہیں جو بیان کیےکہ کس طرح آزمائش اور مسائل سے اللہ تعالیٰ نے عبقری اور شیخ الوظائف صاحب کے ذریعے ہمیں نکالا جو دکھی انسانیت کی خدمت میں شب و روز کوشاں ہیں۔اللہ شیخ الوظائف صاحب کو برکت ‘صحت اور عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے‘ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 822 reviews.