روزانہ ایک سیب کھانا ہزار بیماریوں سے دور کرتا ہے۔جدید سائنسی ریسرچ سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سیب میں میلک ایسڈ جو مدافعتی نظام کو قوت بخشنے میں معاون ہے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے‘ اس میں فولاد اور فاسفورس بھرپور مقدار میں ملتے ہیں جو بے شمار بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے، بی اور سی کی فراوانی ہوتی ہے۔ سیب کے پتوں اور اس کے درختوں کی چھال کے بھی بے حد فوائد ہیں۔ سیب دماغ، دل جگر اور معدے کو طاقتور بناتا اور یہ مصفی خون ہوتا ہے‘ اس سے خون بڑھتا ہے اور ویرج میں طاقت آتی ہے اس کے کھانے سے نیند آتی ہے۔مندرجہ ذیل امراض میں سیب کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
خون کی کمی کا علاج: سیب میں فولاد ہونے کی وجہ سے چند روز تک کھانا کھانے کے بعد دن میں دو مرتبہ سیب کھانے سے خون کی کمی میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔
جسمانی کمزوری میں مفید : چند روز تک دن میں دو مرتبہ سیب کھانے سے جسمانی اور دماغی کمزوری دُور ہو جاتی ہے، دُبلا پتلا شخص تندرست و توانا ہو جاتا ہے۔
کمزور یادداشت: ایسے افراد جن کی یادداشت کمزور ہوں تو وہ کھانا کھانے سے 15 منٹ قبل بغیر چھلے ایک یا دو سیب چبا چبا کر کھانے سے قوتِ یادداشت بڑھ جاتی ہے۔
طاقت میں اضافہ: سیب کھانے یا اس کاجوس پینے سے ویرج طاقتور ہوتا ہے اور منویہ جرثوموں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے مردانہ پوشیدہ امراض میں شفاء ملتی ہے۔
قلبی امراض میں مفید: 15 سے 20 روز تک سیب کا مربہ کھانے سے دل کی کمزوری دُور ہو جاتی ہے جس سے دل کی دھڑکن معمول پر آ جاتی ہے اس سے گھبراہٹ دُور ہو جاتی ہے اور خون کا دبائو معمول پر آ تا ہے۔
جگر کے امراض: سیب جگر کو طاقت بخشتا ہے لہٰذا یہ جگر کے امراض، جگر کے بڑھنے اور یرقان میںبھی مفید ہے۔
قے کا فوری علاج: کچّے سیب کے رَس میں تھوڑا سا نمک مِلا کر پینے سے اُلٹیاں ہونا فوراً بند ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سیب کا رَس پانی میں ملا کر پینے سے پیاس کم لگتی ہے۔
دانتوں اور مسوڑھوں میں خرابی: روزانہ کھانے کے بعد سیب کھانے سے دانت اور مسوڑھے اس قدر ٹھیک ہو جاتے ہیں کہ دوبارہ خراب نہیں ہوتے۔
قبض دور: ایک گلاس ترش سیب کے رَس میں مصری ملا کر چند دن تک پینے سے بُھوک لگنے لگتی ہے۔اس کے علاوہ نہارمنہ چھلکے سمیت سیب کھانے سے قبض دُور ہو جاتی ہے۔اگر کسی کو گیس کے مرض کی شکایت ہوتو اسے چاہیے کہ سیب کا رَس پینے کے بعدحسب طبیعت نیم گرم پانی پی لے‘اس سے گیس کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔
پیٹ میں کیڑے: کم از کم سات روز تک روزانہ رات کو سوتے وقت ایک سے دو سیب کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر کر پاخانے کے راستے باہر آ جاتے ہیں۔ سیب کی جڑ کا استعمال کرنے سے بھی کیڑے مر جاتے ہیں۔
دست میں مفید: دن میں دو مرتبہ کھانا کھانے کے بعد چھلکا اُتار کر سیب کھانے سے دست بند ہو جاتے ہیں اور اگر خون آ رہا ہو تو وہ بھی بند ہو جاتا ہے۔
معدے کی سوزش: چند روز تک روزانہ صرف ایک سے دو گلاس سیب کا رَس پینے سے معدے کو طاقت ملتی ہے اور اس کی سوجن دُور ہو جاتی ہے۔
کھانسی کا علاج: ایک پکے ہوئے سیب کا (باقی صفحہ 59 پر
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں