Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

گمراہی اور غفلت میں گُم تھا‘عبقری ملا اور زندگی بدل گئی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تین سال قبل میرا عبقری سے تعارف ہوا۔عبقری رسالہ کی تعریف کرنا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے اور راہ راست پر لانے کے لئے یہ ایک شاندار رسالہ ہے۔دور حاضر میں اللہ تعالیٰ نے اسےگناہوں اور عبیوں میں ڈوبے ہوئے لوگوںکو راہ راست پر لانے کا بہترین ذریعہ بنایا ہوا ہے۔لوگ اس رسالہ میں شائع ہونے والے اعمال‘وظائف اور ٹوٹکوں کے ذریعے اپنی زندگی کی تمام مشکلات کا حل لے رہے ہیں اور پھر ان مسائل سے نکلنے کے بعد اپنی آپ بیتی بذریعہ خطوط عبقری رسالہ کے لئے لکھ کر ارسال کرتے ہیں جس سےایک تو اپنی یاددہانی ہو جاتی ہے اور دوسرا قارئین بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں میں بھی مخلوقِ خدا کی خدمت کا یہ سلسلہ تا قیامت جاری و ساری رکھے‘آمین۔
زندگی گمراہیوںمیں ڈوبی ہوئی تھی
عبقری سے تعارف سے پہلے زندگی عجیب گمراہیوں کا شکار تھی۔نماز‘ذکر‘تسبیح اور اعمال والی زندگی سے دور تھا۔میرے اندرکچھ اور عیب اور کوتاہیاں تھیں۔میرا دل غفلتوں میں ڈوبا ہوا تھا۔جادو جنات کے بارے میں میرا نظریہ تھا کہ یہ چیزیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں ‘نہ ہی نظر بد پر یقین رکھتا تھا۔میں سمجھتا تھا کہ چیزیں مجھے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتی‘مختصر یہ کہ ان چیزوں کی حقیقت سے بے خبر ہونے کی وجہ سے انہیں جھٹلاتا رہا جبکہ قرآن و حدیث میں ان کا واضح ثبوت موجود ہے۔میں اپنے ایسے ہی نظریات اور منفی سوچ لے کر جی رہا تھا۔میرا سارا بچپن اور جوانی کا کافی حصہ انہیں سوچوں اور نظریات میں گزر گیا۔زندگی میں بہت زیادہ رکاوٹیں تھیں ‘قدم قدم پر ناکامیوں کا سامنا تھا۔اگر کوئی اسے بندش‘نظر بد اور جادووغیرہ کا نام دیتا تو میں اس بات کو یکسر مسترد کردیتا۔دراصل اللہ تعالیٰ اور اعمال سے دوری نے میرے دل و دماغ کو بند کیا ہوا تھا۔
جادو‘نظر بد جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا تھا
میں اسی سوچ کے سہارے جی رہا تھا کہ جنات‘جادو اور نظربد جیسے مسائل مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔مسنون دعائوں کی طاقت اور اہمیت سے لا علم تھا۔پھر میرے رب کو میرے حال پر رحم آگیا۔ایک عزیز کے ذریعے میرا عبقری رسالہ سے تعارف ہوا جس سے نظربد‘ جادو جنات جیسے مسائل اور مسنون اعمال کی طاقت کا علم ہوا۔تسبیح خانہ میں شب جمعہ کو ہونے والی روحانی محافل کو سننا شروع کیا اور سب سے پہلے بیت الخلاء والی مسنون دعا بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِث یادکی اور اس کا اہتمام شروع کر دیا۔چند دنوں بعد ہی میں نے محسوس کیا کہ میرے پیٹ میںجو مستقل بھاری پن اور بے چینی کی کیفیت تھی وہ ختم ہونا شروع ہو گئی اور جسم کو ایک عجیب سا روحانی سکون ملنا شروع ہو گیا۔پھر میں نے مزید مسنون دعائیں یاد کیں اور ان کا اہتمام کرنا شروع کر دیا۔
اعمال کے نور نےدل روشن کر دیا
زندگی میں نماز‘ذکر اور تسبیح آگئی۔ان اعمال کے نور سے میری غفلتیں اور منفی سوچیں ختم ہونے لگیں اور میں اس سوچ سے بھی نکل گیا کہ جادو جنات اور نظر بد جیسے مسائل سے کچھ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ مجھ پر یہ حقیقت کھل چکی تھی کہ دراصل ان مسائل نے ہی میری زندگی کو برباد کیا ہوا تھا ‘میرے دل اور آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس وجہ سے اپنے رب اور نیک اعمال سے دور تھا اور زندگی میں قدم قدم پر پریشانیاں اور رسوائیاں مقدر ہو چکی تھیں۔میں نے اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے توبہ کرلی۔اب ان مسائل سے نکلنا چاہتا تھا جس کا راستہ بھی مجھے عبقری رسالہ اورشیخ الوظائف کی روحانی محافل نے دکھایا۔میں نےاپنے مسائل کا تصور کرتے ہوئے روزانہ گیارہ سو مرتبہ یَا قَہَّارُ کا عمل شروع کر دیا۔مزید اس کے علاوہ اول و آخر تین بار درود پاک(باقی صفحہ نمبر 59)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 202 reviews.