Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ٹانسلز خطرناک مرض‘50 روپے میں یقینی شفاء

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

قسط شیریں ایک نبویؐ دوا ہے‘ طب نبویؐ میں اس کا بہت تذکرہ ہے‘ میں نے اپنی کتاب معالجات نبویؐ اور جدید سائنس جو تقریباً 2400 کے قریب صفحات پر مشتمل چار جلدیں ہیں۔ اس پر آج سے سالہا سال پہلے قسط شیریں کے کمالات‘ فوائد اور اس کی تاثیر لکھی ہے‘ وہ کتاب پڑھنے کے قابل ہے‘ طب نبویؐ میں قسط شیریں کا بہت زیادہ تذکرہ ہے‘ اور یہ دوا ہربل سٹور اور پنساری کی دکان پر عام مل جاتی ہے‘ اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔
بخار‘قد نہ بڑھنا اور اچھوتی بیماریوںکی بنیاد
قسط شیریںکو باریک پیس لیں‘ اس میںتھوڑا سا شہد ملا لیں‘جن بچوں اور بڑوں کے گلے سے ٹانسلز نہ جاتے ہوں یا گلا خراب ہوگیا ہو‘ یا پھرمرض اس قدر بگڑ گیا ہو کہ ٹانسلز کا آپریشن کروانا پڑے ‘پھر آپریشن کروانے کے بعد بھی وہ ٹھیک نہ ہوتے ہوں تو انہیں یہ نسخہ چٹا دیں۔ ایسے مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے اس کی تاثیر بے مثال اورلاجواب ہے۔ ٹانسلز کے مریض بہت دکھی ہوتے ہیں تکلیف دہ اور پریشان کن مسائل ہوتے ہیں‘ انہیں نگلنے‘ پینے کھانے میں حتیٰ کہ لعاب نگلنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے پھر جب ٹانسلز بڑھ جاتے ہیں‘ بخار رہنا‘ قد نہ بڑھنا‘ طرح طرح کی اچھوتی بیماریوں میں مبتلا رہنا یعنی ٹانسلز (گلے پڑنے)سے دفاعی نظام کمزور بلکہ ختم ہوجاتا ہے ‘طرح طرح کی بیماریاں‘ عوارض اور روگ اس مریض کو لگ جاتے ہیں اورعرصہ دراد تک اس کے قریب رہتے ہیں۔قسط شیریں کے اندر ایک بہت انوکھا راز ہے کہ وہ آخری درجہ کی اینٹی بائیوٹک اور اینٹی سپٹک (یعنی مراد دافع تعفن) ایک ایسی دوا جو جسم کے اندر کے تعفن کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں اور روگوں کو ختم کردے۔
ساراسرمایہ لُٹا دیامگر چین و سکون نہ ملا
میں آپ کو قسط شیریں کے مزید اور فوائد بتاؤں گا لیکن اس سے پہلے ایک واقعہ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ ایک صاحب میرے پاس آئے ان کے تینوں بچوں کو ٹانسلز یعنی گلے پڑے ہوئے تھے ‘ دو کے آپریشن کروا چکے تھے‘ ایک کا ابھی کروانا تھا لیکن جن بچوں کے آپریشن کروا چکے تھے‘اس کے بعد بھی ان کی ٹانسلز کی تکلیف ختم نہیں ہوئی‘صرف چند دن سکون ملا‘ پھر تکلیف ویسے کی ویسے اورحتیٰ کہ یہ تکلیف بڑھتی گئی اور مسلسل بڑھتی جارہی تھی‘ اتنی بڑھی کہ وہ اپنا بہت زیادہ سرمایہ اس مرض کے علاج کی صورت میںلگا چکے تھے۔ میرے پاس جب ملاقات کیلئے آئے تو ان کی مفلوک الحالی پر حیرت ہوئی کہ صرف ٹانسلز کا ایک مرض ان کا آدھا گھر‘ رزق ‘ سکون‘ چین کھاگیا‘ راحت تو ویسے ختم ہو چکتی تھی لیکن روزی روٹی بھی ختم ہوگئی‘ کمانے کا سلسلہ ختم ہوا۔ ہسپتال‘ آپریشن‘ علاج‘ طاقتور گولیاں‘ مہنگے ٹیکے اورعلاج معالجے یہ سب ان کو کھاگئے ‘ ان کا رزق‘ روٹی‘ ان کا سکون‘ چین ان کی راحت ہر چیز میں انہیں خالی کردیا۔
وہ شخص حیرت اور بے یقینی سے دیکھنے لگا
میں نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ آپ کے بچوں کے مرض کا علاج صرف سو روپے میںہو جائے گا۔ وہ میری طرف حیرت اور بے یقینی سے دیکھنے لگے میں نے پھر تسلی دی اور کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں ان شاءاللہ آپ کے بچوں کے مرض کاعلاج سو روپے میںہی ہوگا‘لیکن اگر آپ کو اس پر بھی پریشانی ہے تو یہ علاج پچاس روپے میں بھی ہو جائے گا۔انہیں میری یہ بات سن کر اور زیادہ حیرت ہوئی۔میں نےانہیں بتایا کہ سو یا پچاس روپے کی قسط شیریں لے لیں‘ اسے باریک پیس کر رکھ لیں‘ بس دوا تیار ہے۔صرف ایک چٹکی یہ سفوف لیں‘ دودھ ‘پانی یا شہد میں ملا کر یا ایسے ہی چاٹ لیں۔ دن میں چار سے پانچ بار ‘ چند دن یا چند ہفتے استعمال کریں۔انہوں نے یہ نسخہ بنایا اور کچھ عرصہ مسلسل استعمال کیا جس کے بعد ان کے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاء کاملہ عطا فرمائی اور انہیں ٹانسلز کے مرض سے مستقل نجات مل گئی۔
انتہائی خطرناک راز
ایک بہت خطرناک مریض تھا تو میں نے یہ حل بتایا کہ قسط شیریں کو اتنا باریک پیس لیں کہ میدے سے بھی زیادہ باریک ہو جائے‘اب اس سفوف کی ایک چٹکی لے کرمنہ کھول کر ٹانسلز کے اوپر ملیں یا آپ کی طرف سے کوئی اور ملے‘ ملتے ملتے اس کو نگل جائیں۔اس نسخہ کا بھی بارہا تجربہ ہوا ہے‘ٹانسلز کے کئی مریض اس نسخے سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ٹانسلز کے مرض کا علاج کروا کروا کر تھک چکے ہوں‘ ٹانسلز کی وجہ سے ان کے قد رک گئےہوں تو ان کے لیے لاجواب ہے۔ایک خطرناک راز بتانا چاہوں گا لیکن ضرور بتاؤں گا کہ جن لوگوں کے گلے میںٹانسلز ہوتے ہیں ان کیلئے خطرہ ہوتا ہے کہ اکثر ان کی اولاد نہیں ہوتی‘مردو خواتین جو اس بیماری کا شکار ہیں ان میں بے اولادی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ٹانسلز کے مرض کو معمولی نہ سمجھیں‘ اس پر توجہ کریں ‘اس پر دھیان دیں اورعلاج کے لئے قسط شیریں ضرور استعمال کریں۔
چھوٹا سا نسخہ مگر پُرسکون زندگی
اگر آپ کے گھر کے کسی فرد کو ٹانسلز نہیں بھی ہیں تو پھر بھی آپ یہ نسخہ استعمال کریں۔ آپ قسط شیریں کا سفوف تھوڑا تھوڑا کر کے استعمال کرتے رہیں ‘یہ تکلیف کبھی نہیں ہوگی ‘ان شاءاللہ یہ تکلیف کسی شکل میں بھی نہیں ہوگی۔آپ حضرات اس چھوٹے سے ٹوٹکے کو بہت سمجھیں۔ میرے پاس بہت واقعات ہیں۔ لاکھوںلگانے والے‘ قیمتی ادویات کھانے والے‘ بیرون ملک علاج کروانے والے اور پھر مایوس ہوجانے والوں نے اس دوا کو بہت زیادہ آزمایا اور نفع پایا۔ اس دوا کی میں نے بہت زیادہ طاقت دیکھی‘ تاثیر دیکھی‘اس کے استعمال سےتندرستی اور صحت مندی دیکھی۔ آپ بھی اس دوا کو توجہ دیں اور بہت دھیان دیں۔ بظاہر یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ اور نسخہ ہے لیکن یہ آپ کو پُرسکون زندگی اور اسےلاجواب کردے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 219 reviews.