محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو سدا سلامت رکھے اور مخلوق خدا کے لئے سداخیروبرکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین!
دسمبر 2019ء میں میری پھوپھو کا بہت خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا، ڈاکٹروں نے کہا کہ دماغی چوٹ بہت گہری ہے، بچنے کی اُمید نہیں۔ وہ کئی ہفتے قومہ کی حالت میں رہیں۔میں نے پھوپھو کی نیت سے تسبیح خانہ لاہور میں اسم اعظم کا دَم کروایا۔یا جب دَم سے واپس ہسپتال پہنچے تو سب گھر والے بہت خوش تھے کیونکہ دو ماہ سے سب کے سانس سوکھے ہوئے تھے۔ دَم کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ پتہ نہیں آپ لوگوں نے کون سے اعمال کیے ہیں کہ آپ کے مریض کو ہوش آ گیا ہے۔ یہ ایک ہی دَم کی برکت سے ہوا۔پھر چند دنوں میں ان کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور وہ جلد ہی صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئیں۔ اللہ پاک حضرت جی کو ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آمین!۔اسم اعظم کے دم والے ڈبے سے بہت خیریںمل رہی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسےسر درد کےمرض میں سکون ملا ۔ روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!بہن کا قے اور متلی کا مسئلہ حل ہوا۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!اس عمل سے نظر بد سے حفاظت رہتی ہے۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی!اس پانی کے استعمال سے الحمدللہ گھر سے بیماریوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔ روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!رزق میں بے برکتی کا مسئلہ اس عمل کی وجہ سےحل ہو گیا۔ روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے :ہمارے ایک عزیز جنہیں کئی سالوں سے بے اولادی کا مسئلہ تھا انہیں اس عمل کی وجہ سے اولادنصیب ہوئی۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ہمارے گھر پر کچھ شیطانی اثرات تھے جس وجہ سے گھر میں آئے دن کوئی نہ کوئی نقصان ہوتا تھا ‘ان تعویذات کو عمل کے مطابق جو دم والے ڈبے میں موجود بروشر میں لکھا ہوا ہے جسم پر پھیرنے سےشیطانی اثرات ختم ہو رہے ہیں۔ روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی ! گھریلو جھگڑوں اور ناچاقیوں سے نجات ملی ہے۔گھر میں امن ‘چین اور سکون نصیب ہوا ہے۔اللہ آپ کی یہ عظیم مخلوق خدا کی خدمت کو قبول فرمائے‘آمین۔(رخسانہ قصور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں