Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواتین کے مسائل کا حل کچن میں موجود

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

سبزی بناتے وقت پریشانی
میںجب بھی گھر میں نوڈلز یاسبزیاں بناتی ہوں تو آپس میں چپک جاتی ہیں۔جب انہیں ڈش میںنکالتی ہوں تو بہت عجیب سی لگتی ہیں۔اس لئے کھاتے وقت بھی دِقت ہوتی ہے۔مجھے کوئی ایسی ترکیب بتائیںجس سے سبزیاں اور نوڈلز تیار کرتے وقت نہ چپکیں۔(رمشا‘کراچی)
مشورہ:آپ جب بھی سبزیاں یا نوڈلر وغیرہ تیار کریں تو انہیں کھلے پانی میں ابالیں‘یعنی اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی تھوڑا نہ ہو۔اس میں ایک چمچ تیل یا گھی ڈال دیجئے۔نوڈلر ابل جائیں تو چھلنی میں ڈال کر کھلے پانی کے نیچے رکھ دیں۔سبزی اورچکن بھی معمولی سا تیل ڈال کر فرائی کیجئے۔پھر ان کو ہلا کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔یہ طریقہ آزمانے سےچکن‘ نوڈلز اور سبزیاں علیحدہ علیحدہ رہیں گی اور ڈش میں ڈالتے وقت بھی اچھی لگیں گی۔
خراٹوں کا علاج
میرے میاں جب رات کے وقت سوتے ہیں تو تھوڑی ہی دیر بعد خراٹے لینا شروع کر دیتے ہیں۔ان کے خراٹوں کی آواز اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ کمرے میں موجود باقی افراد کو سونے میں بھی دِقت ہوتی ہے۔ان کے اس مسئلہ کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں کیونکہ اکثر نیند پوری نہیں ہوتی۔ اس مسئلہ کا کوئی حل بتا دیں۔(سمعیہ‘نواب شاہ)
مشورہ:اپنے شوہر سے کہیں کہ کوشش کریں رات کا کھانا جلد کھا لیا کریں تا کہ سونے سے پہلے ہضم ہوجائے۔یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ بائیں طرف لیٹے سے بھی زیادہ خراٹیں آتے ہیں‘ اس لئے دائیں جانب یا سیدھے ہو کر لیٹیں۔ایسا کرنے سے ان شاءاللہ افاقہ ہو گا۔
سانولی رنگت
میری عمر بیس سال ہے‘چہرے کی رنگت سانولی ہے‘اسے نکھارنا چاہتی ہوں۔اس کے علاوہ میرے ہونٹوں کا رنگ بھی سیاہ ہے‘اس مسئلہ کا بھی کوئی علاج بتا دیں۔(ہ‘ملتان)
مشورہ:آپ کو چاہیے کہ روزانہ صبح ایک چمچ شہد ابلتے ہوئے پانی میںڈال لیں اور نیم گرم ہونے پر پی لیں۔اس کے علاوہ آدھے لیموں کا رس ایک چمچ دودھ میںملا کر چہرے اور ہونٹوں پر اس کا مساج کریں۔پھر پندرہ منٹ بعد صابن کی بجائے بیسن سے اپنے چہرہ دھو لیں۔یہ نسخہ مسلسل ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں ‘ان شاءاللہ اس سے افاقہ ہو گا۔
بالوں میں خشکی
میرے بالوں میں بہت زیادہ خشکی ہے‘سردی کے موسم میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے‘ کوئی علاج بتا دیں۔(ثمرہ‘کوئٹہ)
مشورہ:بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لئے آملہ اور سکا کائی رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کے وقت اس سے اپنا سر دھو لیا کریں۔غیر معیاری شیمپوکے استعمال سے پرہیز کریں۔
ڈلیوری کے بعد مشکلات
جب سے تیسرا بیٹا پیدا ہوا ہے اس کی پیدائش کے بعد مجھے جسمانی کمزوری بڑھ گئی ہے‘ٹانگیں بے جان اور سیڑھیاں چڑھتے وقت بہت تکلیف ہوتی ہے۔جسم پھولنا شروع ہو گیا ہے‘پیٹ بھی لٹک رہا ہے۔(صنم نواز‘لاہور)
مشورہ:آپ روزانہ غذا میںکم از کم ایک کپ دودھ اور پھل بھی ضرور کھائیں۔سردی کا موسم ہےمچھلی کھائیں اورسات بادام رات کو ضرور کھا لیں کریں۔چکنائی والی غذائوں سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ چکوترے کا جوس بھی پئیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 234 reviews.