محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے ملنے والے اعمال کی برکت سے ہم نے بہت نفع پایا ہے۔اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہا ہوں تاکہ جیسے ہمیں عبقری سے نفع ہوا‘ اسی طرح میرے تجربات سے بھی لوگوں کو فائدہ ہو۔
راشن میں برکت
ہمارے گھر میں مہینہ کا راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا تھا‘رزق میں برکت نہیں تھی۔عبقری رسالہ میں چودہ نوارنی حروف یعنی حروف صوامت کے بارے میں پڑھا۔ جب بھی گھر کے لئے راشن آتا تو میںراشن پر انگلی کے اشارے سے حروف صوامت لکھ دیتی ہوں جس سے راشن میں خوب برکت ہوتی ہے اور سارا مہینہ راشن ختم نہیں ہوتاہے۔رزق میں برکت کے لئے بہت ہی مجرب عمل ہے۔ حروف صوامت یہ ہیں ۔’’احدر سصطع کلموہ‘‘۔
بیٹے کی پریشانی دور
میرے بیٹے کو اکثر قبض کا مسئلہ ہو جاتا تھا‘اکثر ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا تھا مگر عارضی فائدہ ہی ہوتا تھا۔ایسے محسوس ہورہاتھا جیسے اب ادویات کے سہارے ہی چلنا پڑے گا۔ایک دن اس کو سخت قبض کی شکایت تھی تو میںنے ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے انمول خزانہ نمبر 2 يَا لَطِيْفًا بِخَلْقِهٖ يَا عَلِيمْاً بِخَلْقِهٖ يَا خَبِيْرًا بِخَلْقِهٖ أُلْطُفْ بِيْ يَا لَطِيْفُ يَا عَلِيْمُ يَا خَبِيْرُ 313 بار پڑھنا شروع کر دیا۔اللہ کے فضل و کرم سے بیٹے کی قبض کا مسئلہ حل ہو گیا اور ادویات سے بھی خلاصی مل گئی۔
تمام رکاوٹوں کا خاتمہ
اگر کسی کام میں رکاوٹ کا سامنا ہو تو اسم الٰٰہٰی یَا فَتَّاحُ گیارہ سو مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ گیارہ دن پڑھ لیں تو رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔میرے شوہر آرمی میں ہیں ان کا ٹرانسفر دوسرے شہر میں ہو گیا‘وہاں انہیں مشکلات کاسامنا تھا‘وہ واپس آنا چاہتے تھے۔میںنے ان کی نیت سے یَا فَتَّاحُ والا عمل کیا اور چند ہی دن میںان کا ٹرانسفر پرانی جگہ پر ہو گیا۔
حیران کن کرشمہ
میرا نیا موبائل خراب ہو گیا‘اس کا کوئی بٹن کام نہیں کر رہا تھا،میں نے سورئہ قریش41مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھی تو حیران کن نتیجہ نکلا۔میرا موبائل ٹھیک ہو گیا۔اس کےعلاوہ گمشدہ چیز کے لئے یَارَبِّ مُوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے گمشدہ چیز مل جاتی ہے اور بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے۔میرے شوہر کے سینے میں درد تھا ‘انہیں کسی دوا سےآرام نہیں آرہا تھا۔میں نےان کے سینے پرتین بار انگلی کے اشارے سےاسم’’محمدﷺ‘‘ لکھا تو حیران کن طور پر ان کا درد فوری غائب ہو گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں