محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔میرے والد صاحب حکمت کے شعبے سے وابستہ تھے۔ان کے چند مجرب نسخے عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں‘امید کرتا ہوں لوگوں کو اس سے ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
یورک ایسڈ سے نجات
یورک ایسڈ ایک ایسی بیماری ہےجس سے جسم میں درد بڑھ جاتا ہے،آج کل یہ مرض بڑھتا چلا جا رہا ہے۔اکثر زیادہ ادویات کے استعمال سے بعض لوگوں کا معدہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اس مرض سے نجات کے لئے ایک مجرب ٹوٹکہ ہے۔نیازبو (جس کو پبری بھی کہتے ہیں) عربی میں اس کا نام ریحان ہے۔ اس کے چند پتے لیں اور کوٹ کرپودینے کی طرح چٹنی بنا لیں۔تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی سبز مرچ ڈال کے بنائیں اگر سبز مرچ میسر نہ ہو تو سرخ مرچ استعمال کر لیں۔ جب بھی کھانا کھائیں تو اس دوران کھانے کے ساتھ یہ چٹنی بھی کھائیں۔ان شاءاللہ پانچ یا سات دن مسلسل یہ نسخہ استعمال کرنے سےیورک ایسڈ کا مرض ختم ہو جائے گا۔اس نسخے کے استعمال سے ان شاءاللہ جوڑوں کا درد بھی نہیں ہوتا اور باقی جسمانی تکالیف میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
پیشاب کی تکلیف کا علاج
میرے والد محترم شوگر کے مریض ہیں‘ کبھی کبھار پائوں پر چوٹ بھی لگ جاتی ہے، زخم بھی ہو جاتا ہے، وہ ادرک استعمال کرتے ہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لئے وہ کھانے میںادرک کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس سے کمر کا درد ختم ہو جاتا ہے اور زخم بھی جلدٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرا ایک دوست تھا‘ اس کو گردے میں کافی دیر سے درد ہو رہا تھا، یورک ایسڈ کا بھی مسئلہ تھا اور پیشاب بھی نہیں آرہا تھا جس وجہ سے وہ کافی سخت تکلیف میں مبتلا تھا۔ میں نے اسے چائے والی تیز پتی کا قہوہ بنا کے دیا، چینی بالکل نہیں ڈالی تو اس قہوہ کے پینے سے اس کوپیشاب بھی آگیا اور یورک ایسڈ کی وجہ سے جو تکلیف ہو رہی تھی وہ بھی ختم ہو گئی۔
انڈے کی سفیدی سے علاج
ہماری ایک چھوٹی بیٹی ہے۔ وہ جب سال کی ہوئی تو اس نے دانت نکالنے شروع کیے ۔اس دوران اس کو اسہال کا مرض شروع ہو گیا۔چند دن میں یہ مسئلہ بہت زیادہ بڑھ گیا اور ہمیں بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا۔ ڈاکٹر نے کافی مہنگی ادویات لکھ کر دیں‘ہم نے باقاعدگی سے ان کا استعمال کروایا مگر فرق نہ پڑا۔ مجھے اچانک یاد آ گیا جب بچوں کی ایسی حالت ہوتی تھی تو والد صاحب اس مرض میں ایک نسخہ استعمال کرواتے تھے۔وہ دیسی انڈے کی سفیدی نکال کر اس میں تھوڑا ساپانی ڈالتے تھے‘ اس کو پھینٹتے‘ اس کی جھاگ ہٹاکر پھر پھینٹتے پھر جھاگ ہٹا لیتے۔ تیسری دفعہ کے بعد وہی پانی تھوڑا تھوڑا پلایا جاتا جس سے شفاء ہو جاتی۔میں نے یہ نسخہ اسی ترتیب سے استعمال کروایا اور اسہال کا مسئلہ حل ہو گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں