Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نام حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مؤثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

گلابی مٹھائی سے گھر بس گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!بھائی کی شادی کا مسئلہ تھا‘جہاں بھی رشتہ طے ہوتا تو ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی جس وجہ سے رشتہ ٹوٹ جاتا تھا۔میں نے بھائی کی نیت سے عبقری ستمبر 2023 ء کے شمارہ سے دیکھ کرنقشِ حضرت عمرؓ کا گلابی مٹھائی والا عمل کیا۔الحمدللہ جلد ہی رشتہ پکا ہو گیا‘ گزشتہ ماہ بھائی کی شادی بھی ہو گئی۔(صائمہ‘کراچی)
جھوٹے مقدمہ میں جیل ہو گئی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!محلے میںکسی سے جھگڑا ہو ا‘ انہوں نے ہم پر جھوٹا مقدمہ کروادیا۔وہ اثر و ر سوخ والے لوگ تھے‘دو دن جیل میں گزارنے پڑے‘آخر ضمانت ہو گئی۔اب آئے دن تھانے کچہریوں کے چکر لگنے لگے۔میں نے عبقری جولائی 2022ء میں شائع ہونے والے ستر حاجات(حضرت عمرؓ) والے نقش کا عمل کیا۔الحمدللہ اگلا ماہ شروع ہونے سے پہلے ہی مقدمہ سے خلاصی مل گئی۔(ناصر‘لاہور(
خالہ کے مشورہ نےمجھے آباد و شاد کر دیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری شادی کو پانچ سال کا عرصہ گزر گیا تھا مگر اولاد کی امید نہیں لگ رہی تھی۔تمام میڈیکل رپورٹس بھی ٹھیک تھیں‘علاج بھی کروایا مگر فائدہ نہ ہوا۔میری خالہ نے عبقری اگست 2023ءکے شمارہ دیا‘اس نقش سے دیکھ کر میں نےحضرت عمرؓ والے نقش کا عمل کیا ۔الحمدللہ اولاد کی امید لگ گئی ہے۔(فائزہ ‘پشاور)
سات سالہ بچے پرخطرناک جنات کا سایہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا سات سال کا بیٹا ہے جس پر جنات کا سایہ تھا۔ہم نے مختلف عاملوں سے اس کا علاج کروایا مگر چند دن کے لئے صرف افاقہ ہوتا اور چند دن بعد دوبارہ پھر سے مسئلہ شروع ہو جاتا جس وجہ سے وہ چیخنا چلّانا شروع کر دیتا۔اس کی پڑھائی بھی کافی متاثر ہو رہی تھی اور وہ کمزور ہوتا جا رہا تھا۔ایک دوست کے مشورے سے عبقری جولائی 2023ء کے شمارہ سے دیکھ کر نقشِ حضرت عمرؓ والا عمل کیا۔چند دن بعدہی افاقہ ہونا شروع ہو گیا اور بیٹا ٹھیک ہو گیا۔(شیخ عظمت‘اسلام آباد)
بابرکت نقش کی وجہ سے تمام محرومیاں ختم ہو گئیں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں معاشی تنگی کا شکارتھا۔تنخواہ سے گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا تھا۔حالات اس قدر خراب ہو رہے تھے کہ ضروریات زندگی بھی پوری نہیں ہو رہی تھیں۔عبقری ستمبر 2023ء کے شمارہ سے دیکھ نقشِ حضرت عمرؓ والا عمل کیا‘ اس عمل کی برکت سے ایک ماہ بعد مجھے ایک بہترین نوکری مل گئی جس کی تنخواہ بھی کافی معقول ہے۔الحمدللہ اس با برکت نقش کی وجہ سے محرومیاں ختم ہو گئیں۔(راشد ‘سوات)
نوٹ:قارئین!عبقری کے گزشتہ شماروں جولائی 2022ء‘جولائی2023ء ‘ اگست2023ء ستمبر 2023ءکے شماروں میں نقش حضرت عمرؓاور نومبر 2023ء میں دریائے نیل کا نقش شائع ہو چکا ہے۔ابھی عبقری دواخانہ یا قریبی ایجنسی ہولڈر سے طلب فرمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 246 reviews.