Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

غربت اور بیروزگاری نے خوشیاں چھین لیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میری شہر میں ایک چھوٹی سی عطر کی دُکان تھی جس سے بمشکل میرا گزر بسر ہوتا تھا، میرے حالات بہت خراب تھے۔حالات کی تنگی کی وجہ سے بہت مشکل سے میں نےتعلیم حاصل کی۔ دراصل میرے والد واپڈا میں اکائونٹنٹ تھے‘ انہوں نے ساری زندگی حلال کمایا اگر وہ چاہتے تو کم از کم اپنا گھر بنا لیتے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ ساری زندگی حلال کماتے رہے۔اپنی ساری زندگی میں صرف ایک سائیکل خرید سکے۔
والد کی وفات اور مصائب کے پہاڑ
والد صاحب کی ریٹائرمنٹ کو ابھی دوسال رہتے تھے کہ اُن کو اچانک برین ہیمبرج ہوا اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے، ان کی موت ہم بہن بھائیوں اور والدہ کیلئے قیامت سے کم نہ تھی۔اس وقت میں جماعت ہشتم کا طالب علم تھا۔ ہم سرکاری کوارٹر میں رہتے تھے، ان کی فوتگی کے بعد ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹے۔ ہمارے کچھ عزیز و اقارب پہلے ہی ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے۔کیونکہ خاندان میں ہم غریب تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ حسد بھی کرتے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ کافی رشتہ دار اولاد نرینہ کی نعمت سے محروم تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے ہم سے بہت حسد کیا اور بچپن سے ہمیں بہت تکالیف دیں۔
انہتائی مشکل اور تنگ حالات
والد کی وفات کے بعد ہمیں مزید مخالفت اور حالات کی تنگی کا سامنا کرنا پڑا۔بھائی نے پڑھائی ختم کرنے کے بعد گھر کا زیور بیچ کر مجھے ایک بہت محدود سرمائے سے ایک چھوٹی سی عطر کی دکان ڈال کر دی۔ سات سال عطر کی دُکان چلا کر مر مر کر صرف گھر کا خرچہ پورا ہوتاکیونکہ محدود پیمانے کے سرمائے سے کام شروع کیا تھا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد میں ان کی جگہ نوکری کے لئے درخواست دی ہوئی تھی مگر نوکری نہ مل سکی۔انہیں مشکل حالات میں گُھٹ گُھٹ کر جی رہے تھے‘کوئی سہارا اور کوئی راہ نظر نہ آرہی تھی۔اللہ کو ہماری حالت زار پر ترس آگیا اور میرا تعارف عبقری رسالہ سے ہوا۔عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ دیکھا جو کہ ہمارا خاندانی وظیفہ بھی تھا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد بھی والدہ بہت پڑھتی تھیں ’’یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْر‘‘ تھا۔ یہی وظیفہ میں نے عبقری رسالے میں دیکھا تب آپ سے ملنے کیلئے پاگل ہوگیا کیونکہ اس وظیفہ کی وجہ سےو الدہ بتاتی ہیں کہ بہت سے مصائب اور الجھنوں سے نجات ملی۔
سرکاری نوکری مل گئی
میری آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی‘آپ نے تسلی دی اورآپ نے مجھ سےاتنا بڑا تعاون کیا جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔میں نے عبقری رسالہ میں سورئہ والضحیٰ کے یا کریم والے عمل کے بارے میں پڑھا تھا‘اس عمل کی آپ سے اجازت لی۔میں نے یہ عمل دن میں بار بار تھوڑے تھوڑے وقفے کے ساتھ کرنا شروع کر دیا۔یہ عمل کرنے سےاللہ کے فضل اور آپ کی دعائوں سے میری نوکری پکی ہو گئی۔ آپ کیلئے بہت دعائیں کرتا رہتا ہوں۔سورئہ والضحیٰ کا عمل :اس سورئہ میں نو بار حرف کاف آیا ہے جب بھی سورئہ پڑھتے ہوئے کاف آئے تو نو بار یَا کَرِیْمُ پڑھیںاور سورئہ مکمل کر لیں۔ ہمارے حالات بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں۔ابھی بھی کچھ مسائل ہیں مگر یقین ہے بہت جلد یہ بھی حل ہو جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 248 reviews.