محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میری شادی کو نو سال ہو چکے ہیں میرے دو بچے ہیں۔ ایک آٹھ سال کی بیٹی اور ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔میرے شوہر کا رویہ چند ماہ سے بہت بدل رہا ہے۔ پہلے بچوں کا خیال رکھتے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے۔لیکن اب اچانک سے ان کے رویے میں تبدیلی آ نےلگی ‘زیادہ وقت گھر سے باہر ہی رہنے لگے۔ اللہ نے عورت کو بہت حساس بنایا ہے‘ میں نے محسوس کر لیا کہ کچھ گڑ بڑ ضرو ر ہے۔مجھے خاوند پر شک ہونے لگا‘ میں چاہتی تھی جیسا میں سوچ رہی ہوں ایسا نہ ہو لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بات کھلتی گئی اور شوہر نے خود بتا دیا کہ ان کے دفتر میں ایک عورت ہے‘ میں اس سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میںنے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے چھوٹے بچے ہیں ان کا کیا بنے گا لیکن میرے شوہر اپنے فیصلے پر قائم رہے ۔ میں ہر وقت پریشان تڑپتی رہتی ۔ بچوں کا سوچ کر میرا بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا تھا۔میری ایک ملنے والی خاتون ہیں انہیں معاملے کی خبر ہوئی تو مجھ سے ملنے آئیں‘ ان کے ہاتھ میں عبقری کا ایک کتابچہ ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اس کتابچے کو تقسیم کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مجھے یہ کتابچہ دیا ‘ میں نے پڑھنا شروع کیا تو مجھے اعمال کی طاقت کا اندازہ ہوا اور دل میں اعتماد کی انوکھی کیفیت پیدا ہونے لگی اور اللہ کے نام اور کلام سے مانگنے پر یقین ہو گیا‘ میں نے اس میں سےایک عمل کو بہت یقین سے کرنا شروع کیا اور ایک ہزار یہی کتابچہ منگوا کر مختلف جگہوں پر تقسیم کروا دیا۔ بس یہ کتابچہ تقسیم کرنا تھا کہ میرے شوہر کے اس غیر محرم سے تعلقات ختم ہو گئے۔ اس عورت کا کردار کمزور تھا اور اس کے بارے میں شوہر کو علم ہوا تو میرے شوہر کو صحیح اور غلط کی پہچان ہو گئی اور میرا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا۔(ع، ف۔کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں