محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم ! کھانسی کا مسئلہ طول اختیا ر کر گیا اور اتنا بڑھ گیا کہ رات کو سونا مشکل ہو گیا۔ کھانستے کھانستے ہچکی بندھ جاتی تھی ۔ ایک رشتہ دار ہمارے گھر مہمان آئیں انہوں نے مجھے عبقری کی ادویات کے بارے میں بتایا کہ ان میں بہت شفاء ہے۔ انہوں نے مجھے کھانسی کے لئے عبقری کا بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت سیرپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ منگوا کر استعمال کیا تو احساس ہوا وہ ایک ایک حرف درست کہہ رہی تھیں۔ چند بار بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت سیرپ کا قہوہ پینے سے کھانسی دور ہو گئی۔ اس کے بعد سے ہم نے گھر میں ہر مرض کے لئے عبقری دواخانہ کی ادویات کا استعمال شروع کر دیا۔ عبقری دواخانہ سے تعارف کے بعد ہسپتالوں کے چکر، ڈاکٹروں کی فیسیں اور مہنگی ادویات اور بیماریوں سے نجات مل گئی ہے۔ کوئی مسئلہ پیش آئے تو ہم جانتے ہیں عبقری سے ہمیں اس کا حل ضرور مل جائے گا۔ موسم کی تبدیلی میں بڑوں بچوں سب کو نزلہ ، زکام اور بخار کی شکایت ہونا عام بات ہے۔ بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت کا قہوہ بناتے ہیں اور چند بار پینے سے مکمل آرام آ جاتا ہے۔ کسی ایلوپیتھک دوا کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی ۔ اس سے پیسوں کی بھی بچت ہو تی ہے اور یہ دیسی بے ضرر ادویات ہیں ان سے کسی قسم کا نقصان بھی نہیں ہوتا ۔(اسماء فاروق، ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں