Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ حروف کا غذ پر لکھیںاور جسے چاہیںاپنا بنالیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری رسالہ اور کتب پڑھ رہا ہوں ۔آپ کی سخاوت کو دیکھتے ہوئےمیرے دل میں بھی عبقری کے ذریعے مخلوق کی خدمت کا شوق پیدا ہوا۔بزرگوں اور مستند کتب سے آزمودہ اعمال تحریر کر رہا ہوں تاکہ جیسے مجھے ان اعمال سے فائدہ ہوا اسی طرح باقی لوگ بھی مستفید ہوں۔

شب جمعہ کا خاص عمل

نبی کریم ﷺ کی زیارت کے لئےجمعرات اور جمعۃ المبارک کی درمیانی شب 313 مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھیں‘ آنحضرتﷺ پر درود پاک پڑھتے پڑھتے سو جائیں، اِن شاء اللہ نبی پاکﷺ کی زیارت نصیب ہوگی۔

مخلوق کو مسخر کرنے کیلئے

جمعرات کے دن روزہ رکھو اور کشمش یا چھوہارے سے کھولیں۔ نمازِ مغرب سے فارغ ہو کر 121مرتبہ   بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں پھر عشاء کی نماز پڑھ کر بستر پر لیٹ جائیں اورمسلسل بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھتے پڑھتے سو جائیں۔پھر جمعۃ المبارک کی صبح کو فجر کی نماز ادا کر کے 121 بار   بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کے بعد اسے علیحدہ علیحدہ حروف کی شکل میں(یعنی ب س م ا ل ل ہ ا ل ر ح م ن ا ل ر ح ی م) کاغذ پر تحریر کریں۔اس دوران اپنے مقصد کا تصور رکھیں اور وہ کاغذ اپنے پاس رکھ لیں۔ جس کام کی غرض سے جس کے پاس جانا ہو، سب مقصد پورے ہوں گے۔صاحبِ عمل بزرگوں کا ارشاد ہے کہ جو شخص یہ عمل کرے گا وہ خلقِ خدا کی آنکھ کا تارا بن جائے گا، ہر شخص اسے عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھے گا، اس کا وقار تسلیم کر لے گا، اس کی ہر بات مانے گا، افسر اس کے ساتھ ادب سے پیش آئیں گے، عام لوگ اسے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔

بے اولادی کاروحانی علاج

 اوّل و آخر درود پاک کے ساتھ ایک بار میاں بیوی دونوں یا کوئی ایک ہر نماز کے بعدتین تسبیح ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنے کا معمول بنالیں۔ اس کے علاوہ میاں بیوی رات بستر پرصرف 56 بار’لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھ کر سوئیں، ان شاء اللہ عزوجل نیک اولاد سے مالامال ہوں گے۔اس کے علاوہ جن میاں بیوی کی اولاد نہ ہوتی ہو وہ یَا اَوَّلُ 41 بار روزانہ پڑھیں اور  چالیس روز تک مسلسل  یہ عمل کریں۔اللہ کی رحمت سے نیک اولاد کی ولادت ہوگی۔40 لونگ لے کر ہر ایک پر  اَوْكَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌ-ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ-اِذَا اَخْرَ جَ یَدَهٗ لَمْ یَكَدْ یَرٰىهَا-وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ o( نور 40)سات بار پڑھ کر دَم کیجیے (کوئی بھی پڑھ سکتا ہے) جس دن عورت پاک ہو، غسل کر کے اُسی دن روزانہ سوتے وقت ایک لونگ کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیئے۔ رب کی رحمت سے اولاد نصیب ہوگی۔

شادی میں رکاوٹ

جن کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ٹوٹ جاتی ہے تو وہ نمازِ فجر کے بعدیَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامُ 312 بار پڑھ کر اپنے لیے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد کامیابی ہوگی۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ 143 بار لکھ کر تعویذ بنا کر کنوارا لڑکا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے ان شاء اللہ عزوجل اس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچھے طریقے سے چلے گاجس لڑکی یا لڑکے کا رشتہ نہ ہوتا ہو، بندش رکاوٹ ہو تو روزانہ بعد نمازِ فجر باوضو ہر بارتسمیہ کے ساتھ سورۂ والتین 60 مرتبہ پڑھے۔ 40 دن کے عمل سےکام ہو جائے گا ان شاءاللہ۔ اوّل و آخر درود پاک تمام وظیفوں کے ساتھ لازمی پڑھیں۔



شوہر کو نیک نمازی بنانے کا روحانی علاج

اگر کسی عورت کا خاوند بُری عادتوں کا شکار ہو اور گھر میں جھگڑا وغیرہ کرتا رہتا ہو تو اس کیلئے ہر بار ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کے ساتھ 11سو مرتبہ ’’سورۃ الفاتحہ‘‘ پڑھ کر پانی پر دَم کر کے خاوند کو پلائے یا وہ پانی کولر وغیرہ میں ڈال دیں جہاں سے سب پانی پیتے ہوں، ان شاء اللہ عزوجل شوہر نیک نمازی بن جائے۔

 نذیر احمد قادری، سبی

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 634 reviews.