Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

11 کا یہ عمل کریں اور نا ممکن کو ممکن ہوتا دیکھیں‘آزمودہ!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! میں ایک گورنمنٹ ٹیچر ہوں اور میری پوسٹنگ میرے گھر سے 60 کلو میٹر دور دوسرے شہر میں تھی ‘ مجھے روزانہ120 کلو میڑ سفر کرنا پڑتا تھا۔اپنے اس مسئلے کے متعلق کافی پریشان تھی کیونکہ آنے جانے میں ہی کافی وقت لگ جاتاتھا۔میں نے ٹرانسفر کروانے کی کافی کوشش کروائی مگر کسی بھی طرح کامیاب نہ ہو سکی۔میرے پاس کوئی بڑی سفارش بھی نہ تھی ۔میں چاہتی تھی بغیر کسی سفارش اور رشوت کے میرا کام ہو جائےجبکہ کئی لوگ لاکھوں روپے لگا کر اپنا کام کروارہے تھے۔میں عبقری سے وابستہ تھی اور چاہتی تھی کہ حرام سے بچی رہوں۔مجھے ان دنوں ٹرانسفر کی کوئی امید نہیں تھی اور جو لوگ ٹرانسفر کروا رہے تھے وہ بڑی سفارش یا دوسرے ذرائع استعمال کر رہے تھے۔ان دنوں آپ نے نا ممکن کو بنانے کے لئے روحانی محفل میں 11 روزوں والا نفلی عمل بتایا جس میں مسلسل گیارہ روزے رکھنے تھے اوراس دوران روزانہ گیارہ تسبیح دن میں ایک بار یا صبح و شام اس دعا کا ورد یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْرکرنا تھا۔ 

تمام وسائل ختم ہو گئے 

میں نے آپ کے بتائے ہوئے عمل کے مطابق مسلسل 11 روزے رکھے اور 11 تسبیحات تہجد کے وقت پڑھنے لگی اور یہی وظیفہ سارا دن اس تصور سے پڑھا کہ یااللہ میرے سارے سبب ختم ہوگئے اور نہ میرے پاس کسی کی سفارش ہے‘ میرے سارے وسائل ختم ہوگئے ۔ اے میرے مولا! تو میرا آسرا ہے تو ہی سبب ہے تو ہی میری سفارش ہے مولا اب تو کوئی غیبی نظام چلا اور غیب سے خیر کا سبب بنا۔ سارا دن رو رو کر اللہ پاک سے دعائیں اور باتیں کیں۔ الحمدللہ پہلے روزے والے دن سے ہی اللہ پاک نے ٹرانسفر کے لئے ایک امید کی کرن دکھا دی ۔میں نے گیارہ روزوں کے عمل کو مکمل کیا اور اس دوران وجدانی کیفیت کے ساتھ اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھتی رہی۔اس عمل کی برکت سے  اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘ بغیر کسی رشوت اور سفارش سے صرف اللہ پاک کے کرم سے 11 روزوں کے اندر اندر ٹرانسفر کا سارا کام ہوگیا اور الحمدللہ جب آخری گیارہواں روزہ تھا‘ اس وقت میں نے اپنے شہر میں جاب کو جوائن کرلیا تھا‘ٹرانسفر کی تمام تر کاروائی مکمل ہو چکی تھی۔ اللہ پاک کی ذات کریمی سے اور آپ کے بتائے وظیفے کی برکت سے ناممکن ممکن ہوگیا۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا شاد و آباد رکھیں‘ آمین۔ 

قارئین!گزشتہ سال جس جس نے بھی یہ عمل کیا اس نے نا ممکن کو ممکن ہوتادیکھا۔اس سال گیارہ روزوں کے عمل کا(اپنے مقام پر رہتے ہوئے) آغاز8 دسمبر 2023 بروز جمعہ شروع ہو رہا‘اختتام 18 دسمبر 2023 بروز پیر اور اختتامی دعا 21 دسمبر 2023ء بروز جمعرات کو شب جمعہ کی محفل تسبیح خانہ لاہور میں ہوگی۔

عمل کا ہدیہ :اختتامی دعا کے موقع پر تسبیح خانہ لاہور میں دل کھول کر لنگر لائیں اور اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں۔

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! میں ایک گورنمنٹ ٹیچر ہوں اور میری پوسٹنگ میرے گھر سے 60 کلو میٹر دور دوسرے شہر میں تھی ‘ مجھے روزانہ120 کلو میڑ سفر کرنا پڑتا تھا۔اپنے اس مسئلے کے متعلق کافی پریشان تھی کیونکہ آنے جانے میں ہی کافی وقت لگ جاتاتھا۔میں نے ٹرانسفر کروانے کی کافی کوشش کروائی مگر کسی بھی طرح کامیاب نہ ہو سکی۔میرے پاس کوئی بڑی سفارش بھی نہ تھی ۔میں چاہتی تھی بغیر کسی سفارش اور رشوت کے میرا کام ہو جائےجبکہ کئی لوگ لاکھوں روپے لگا کر اپنا کام کروارہے تھے۔میں عبقری سے وابستہ تھی اور چاہتی تھی کہ حرام سے بچی رہوں۔مجھے ان دنوں ٹرانسفر کی کوئی امید نہیں تھی اور جو لوگ ٹرانسفر کروا رہے تھے وہ بڑی سفارش یا دوسرے ذرائع استعمال کر رہے تھے۔ان دنوں آپ نے نا ممکن کو بنانے کے لئے روحانی محفل میں 11 روزوں والا نفلی عمل بتایا جس میں مسلسل گیارہ روزے رکھنے تھے اوراس دوران روزانہ گیارہ تسبیح دن میں ایک بار یا صبح و شام اس دعا کا ورد یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْرکرنا تھا۔ تمام وسائل ختم ہو گئے میں نے آپ کے بتائے ہوئے عمل کے مطابق مسلسل 11 روزے رکھے اور 11 تسبیحات تہجد کے وقت پڑھنے لگی اور یہی وظیفہ سارا دن اس تصور سے پڑھا کہ یااللہ میرے سارے سبب ختم ہوگئے اور نہ میرے پاس کسی کی سفارش ہے‘ میرے سارے وسائل ختم ہوگئے ۔ اے میرے مولا! تو میرا آسرا ہے تو ہی سبب ہے تو ہی میری سفارش ہے مولا اب تو کوئی غیبی نظام چلا اور غیب سے خیر کا سبب بنا۔ سارا دن رو رو کر اللہ پاک سے دعائیں اور باتیں کیں۔ الحمدللہ پہلے روزے والے دن سے ہی اللہ پاک نے ٹرانسفر کے لئے ایک امید کی کرن دکھا دی ۔میں نے گیارہ روزوں کے عمل کو مکمل کیا اور اس دوران وجدانی کیفیت کے ساتھ اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھتی رہی۔اس عمل کی برکت سے  اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘ بغیر کسی رشوت اور سفارش سے صرف اللہ پاک کے کرم سے 11 روزوں کے اندر اندر ٹرانسفر کا سارا کام ہوگیا اور الحمدللہ جب آخری گیارہواں روزہ تھا‘ اس وقت میں نے اپنے شہر میں جاب کو جوائن کرلیا تھا‘ٹرانسفر کی تمام تر کاروائی مکمل ہو چکی تھی۔ اللہ پاک کی ذات کریمی سے اور آپ کے بتائے وظیفے کی برکت سے ناممکن ممکن ہوگیا۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا شاد و آباد رکھیں‘ آمین۔ قارئین!گزشتہ سال جس جس نے بھی یہ عمل کیا اس نے نا ممکن کو ممکن ہوتادیکھا۔اس سال گیارہ روزوں کے عمل کا(اپنے مقام پر رہتے ہوئے) آغاز8 دسمبر 2023 بروز جمعہ شروع ہو رہا‘اختتام 18 دسمبر 2023 بروز پیر اور اختتامی دعا 21 دسمبر 2023ء بروز جمعرات کو شب جمعہ کی محفل تسبیح خانہ لاہور میں ہوگی۔عمل کا ہدیہ :اختتامی دعا کے موقع پر تسبیح خانہ لاہور میں دل کھول کر لنگر لائیں اور اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں۔

مریم کنول‘بہاولنگر

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 638 reviews.