محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔اس دوران میں نے زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل اور الجھنوں کے لئے عبقری کے مختلف ٹوٹکے اور وظائف آزمائے جن سے مسائل حل ہوئے اور الجھنیں ختم ہوئیں۔ان وظائف اور ٹوٹکوں سے صرف میں ہی نہیں بلکہ جاننے والے احباب بھی جب کسی مشکل یا پریشانی میں مبتلا ہوں تو انہیں بھی بتاتا ہوں جس سے انہیں بھی فائدہ ہوتا ہے۔اللہ سے دعا کرتا ہوں عبقری کو یوں ہی لوگوں کے لئے خیر‘ برکت اور دکھ درد بانٹنے والا بنائی رکھے۔ہر فتنے اور فساد سے حفاظت میں رکھے‘ آمین۔
آج عبقری کے کسان بھائیوں کے لئے نہایت مجرب نسخہ لے کر حاضر ہو ا ہوں۔جن لوگوں باغات میں پھل دار درخت لگا رکھے ہوں یا کوئی فصل ہو اور ان میں سے کچھ درخت اور پودے پھل نہ دے رہے ہوں یا توقع سے کم پھل آتا ہو۔اس کے علاوہ یہ نسخہ ایسے افراد کے لئے بھی بہت کار آمد ہے جنہوں نے گھروں میں درخت یا پودے لگائے ہوں اور انتظار کر رہے ہوں کہ ہمارے درخت پر پھل کب لگے گا؟۔ان حالات میں عمومی طور پر لوگ مختلف سپرے اور ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے بعض اوقات کچھ عارضی فائدہ ہوتا ہے مگر اکثر اس صورت حال میں تمام اسباب اختیار کرنے کے باوجود بھی پھل نہیں آتا یا جس کی توقع کی جاری ہوتی ہے فصل اتنا پھل نہیں دیتی۔ایسے حالات میںمیرا یہ مجرب نسخہ ہے جس کے استعمال سے یہ مسئلہ ان شاءاللہ یقینی طور پرحل ہو جائے گا۔باغات اور گھروں میں لگے درخت پوری طرح پھل دیں گے۔یہ نہایت سادہ اور آسان سا نسخہ ہے۔اس کے لئے آپ ایسا کریں کہ ایک انگوٹھی سونے کی لیں یا پھر سونے کا کنگن لیں۔ اُس انگوٹھی یا کنگن کو ایک پانی کی بالٹی میں کچھ دیر کے لئےڈبو دیں۔ اب اس پانی کا اپنے درخت ‘فصل یا پودوں پر چھڑکائو کریں۔ چند بار یہ نسخہ آزمانے سے ان شاءاللہ آپ کے درخت پھل دینے لگ جائیں گے اور فصلیں ہری بھری ہو جائیں گے‘میرا آزمودہ ہے۔
محمد اعظم، گوجرانوالہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔اس دوران میں نے زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل اور الجھنوں کے لئے عبقری کے مختلف ٹوٹکے اور وظائف آزمائے جن سے مسائل حل ہوئے اور الجھنیں ختم ہوئیں۔ان وظائف اور ٹوٹکوں سے صرف میں ہی نہیں بلکہ جاننے والے احباب بھی جب کسی مشکل یا پریشانی میں مبتلا ہوں تو انہیں بھی بتاتا ہوں جس سے انہیں بھی فائدہ ہوتا ہے۔اللہ سے دعا کرتا ہوں عبقری کو یوں ہی لوگوں کے لئے خیر‘ برکت اور دکھ درد بانٹنے والا بنائی رکھے۔ہر فتنے اور فساد سے حفاظت میں رکھے‘ آمین۔آج عبقری کے کسان بھائیوں کے لئے نہایت مجرب نسخہ لے کر حاضر ہو ا ہوں۔جن لوگوں باغات میں پھل دار درخت لگا رکھے ہوں یا کوئی فصل ہو اور ان میں سے کچھ درخت اور پودے پھل نہ دے رہے ہوں یا توقع سے کم پھل آتا ہو۔اس کے علاوہ یہ نسخہ ایسے افراد کے لئے بھی بہت کار آمد ہے جنہوں نے گھروں میں درخت یا پودے لگائے ہوں اور انتظار کر رہے ہوں کہ ہمارے درخت پر پھل کب لگے گا؟۔ان حالات میں عمومی طور پر لوگ مختلف سپرے اور ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے بعض اوقات کچھ عارضی فائدہ ہوتا ہے مگر اکثر اس صورت حال میں تمام اسباب اختیار کرنے کے باوجود بھی پھل نہیں آتا یا جس کی توقع کی جاری ہوتی ہے فصل اتنا پھل نہیں دیتی۔ایسے حالات میںمیرا یہ مجرب نسخہ ہے جس کے استعمال سے یہ مسئلہ ان شاءاللہ یقینی طور پرحل ہو جائے گا۔باغات اور گھروں میں لگے درخت پوری طرح پھل دیں گے۔یہ نہایت سادہ اور آسان سا نسخہ ہے۔اس کے لئے آپ ایسا کریں کہ ایک انگوٹھی سونے کی لیں یا پھر سونے کا کنگن لیں۔ اُس انگوٹھی یا کنگن کو ایک پانی کی بالٹی میں کچھ دیر کے لئےڈبو دیں۔ اب اس پانی کا اپنے درخت ‘فصل یا پودوں پر چھڑکائو کریں۔ چند بار یہ نسخہ آزمانے سے ان شاءاللہ آپ کے درخت پھل دینے لگ جائیں گے اور فصلیں ہری بھری ہو جائیں گے‘میرا آزمودہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں