میں سکول میں ٹیچر ہوں۔ یہ سکول جہاں میں پڑھاتی ہوں، لڑکوں کا ہے۔ سیکنڈری کلاس کے بچے میرے لباس اور سنگھار یعنی میک اَپ میں اب بہت دلچسپی لینے لگے ہیں۔ پہلے والی کلاسوں کے بچوں کو پروا نہ ہوتی تھی۔ دُکھ اس وقت ہوتا ہے جب یہ خود کو بڑا سمجھتے ہیں۔(نفیسہ، رالپنڈی)
آپ کو اپنے حلیے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ خاص طورپر لباس کے رنگوں کے انتخاب میں خیال رکھیں کہ تیز، چمکیلے، بھڑکتے ہوئے رنگ نہ ہوں۔ لباس ڈھیلا ہو، سادا ہو اور سر سے لے کر پیر تک جسم کو چھپاتا ہو۔ ہاتھ اور چہرے کھلا رکھیں لیکن سادگی اپنائیں۔ نیز لپ سٹک سے بھی گریز کریں۔ استاد کو پُروقار اور سنجیدہ ہونا چاہیے۔ آپ دیکھیں گی یہ اچھی تبدیلیاں عزت، آسانی اور سکون کا سبب ہوں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں