مجھے ہمدردی اور ذہنی ہم آہنگی کی تلاش تھی۔ جب عمر گزرنے لگی تو والدہ نے بہت کہہ سُن کر ایک لڑکے کو میرے لیے پسند کر لیا۔ شادی کے بعد میں مطمئن نہیں کیونکہ وہ تو نہ ہمدرد ہے اور نہ مجھے سمجھنے والا۔ بس اپنی ذمہ داریاں پوری کیں اور سمجھ لیا کہ بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ میری پسند ناپسند کیا ہے، میں کس وقت کیا چاہتی ہوں، وہ سمجھنے سے قاصر ہے۔ میں بہت پچھتاتی ہوں شادی کیوں کی؟
(ص، آزاد کشمیر)
اگر آپ چاہتی ہیں کہ شوہر ہمدردی سے پیش آئیں تو پہلے خود کو ہمدرد اور بے حد پُرخلوص ثابت کرنا ہوگا۔ ذہنی ہم آہنگی یوں ایک دَم ہی نہیں پیدا ہو جاتی، ایک دوسرے کو سمجھنے میں بہت وقت گزر جاتا ہے۔ شوہر اپنی ذمہ داریاں پوری کر دیں اس سے اچھی اور کیا بات ہوگی۔ اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کرنے کیلئے اپنی سوچ میں بہتر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں