آج کل ناقص خوراک ‘ مصنوعی طرز زندگی اور چٹ پٹی خوراکوں کا زیادہ استعمال دانت کے درد کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ جوانی میں ہی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ دانت کا درد بہت شدید ہوتا ہے مریض ساری رات جا گ کر گزار دیتا ہے اور صبح ہوتے ہی ڈاکٹر کےپاس بھاگ کر پہنچ جاتا ہے۔ اچھا خاصا خرچ بھی ہوجاتا ہے اور پیسے کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ اس قسم کے مریضوں کے لیے روحانی علاج پیش خدمت ہے۔ اس روحانی علاج سے مریض کو آرام آجائے گا اور خرچ کچھ بھی نہیںہوگا‘ان شاءاللہ۔
جب داڑھ درد کا کوئی مریض آئے تو اس سے کہیں کہ جس داڑھ میں درد ہے اس کو داہنے ہاتھ کی انگشت شہادت سے پکڑے اور بات کرتے اس کو نہ چھوڑے۔ پھر بسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃ فاتحہ سات دفعہ پڑھیں اور اس سے پوچھیں آپ کا نام کیا ہے۔وہ نام بتادے گا پھر سات دفعہ بسم اللہ کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پوچھیں آپ کی والدہ صاحبہ کا کیا نام ہے ۔ وہ والدہ صاحبہ کا نام بتادے گا پھ سورۃ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کےساتھ سات دفعہ پڑھیں، پھر پوچھیں کہ آپ کو کہاں درد ہے۔ وہ کہے گا داڑھ میں درد ہے۔ پھر مزید سات دفعہ بسم اللہ کےساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پھر مریض سے کہیں کہ کیا میں خدا کے حکم سے اس درد کو دور کردوں ۔ وہ کہے گا ہاں۔ اس طرح ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ اب اس سے پوچھیں کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔ وہ عمر بتادے گا تو آخری مرتبہ پھر بسم اللہ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اس کے چہرے پر دم کردیں۔ یعنی پھونک مار دیں اور مریض سے کہیں کہ جاکر تھوڑی دیر آرام کرے۔ ان شاء اللہ مریض کو ضرور آرام آجائے گا اور وہ سکون میں ہوجائے گا۔
سالہا سال گزر گئے کبھی تکلیف نہیں ہوئی
داڑھ درد دانت کے نکلنے اور دانت کے کیڑوں کا دوسرا روحانی علاج یہ ہے کہ عشاء کے وتر میں پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر( پارہ 30)پڑھیں ‘ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ لہب( پارہ 30) پڑھیںاور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھیں۔ یہ آسان سا علاج ہے‘ دانت اور ڈاڑھ کےدردوں کیلئے بہت شافی ہے۔ میں خود سالہا سال سے اس پر عمل کر رہا ہوں اور کبھی درد نہیں ہوا حالانکہ میری عمر 64 سال کے قریب ہے۔ اس عمر تک عمومی طور پر لوگ دانت اور ڈاڑھ درد کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
نئے کپڑے پہننے کا عمل
جب کوئی آدمی نئے کپڑے سلوائے یعنی نیا سوٹ سلوائے تو اسے پہننے سے پہلے صاف پانی کا گلاس اپنے سامنے رکھ لے۔ اس صاف پانی پر سورۃ القدر(پارہ 30) 36 مرتبہ اور سورئہ اخلاص10 دفعہ پڑ ھ کر دم کرکے یہی پانی نئے کپڑوں پر چھڑک دیں۔ اس کے بعد ان نئے کپڑوں کو پہن لے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کپڑا پہننے والا تمام لوگوں میں عزت والا اور باوقار رہے گا اور وہ کپڑا ہمیشہ عمدہ طریقہ سے اس کے پاس رہے گا ‘چوری اور حادثات کی صورت میں جلنےسے محفوظ رہے گا‘ کپڑے کی رونق بحال رہے گی اور نہ ہی وہ سوٹ جلدی پرانا ہوگا۔ داتنوں اور کان کی تکلیف کا ایک اور مجرب عمل ہے کہ جو شخص چھینک کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھنے کا معمول بنالے تواس کے دانتوں اور کان میں کبھی تکلیف نہیں ہو گی‘ ان شاءاللہ ۔
ا۔ج ‘واہ کینٹ
آج کل ناقص خوراک ‘ مصنوعی طرز زندگی اور چٹ پٹی خوراکوں کا زیادہ استعمال دانت کے درد کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ جوانی میں ہی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ دانت کا درد بہت شدید ہوتا ہے مریض ساری رات جا گ کر گزار دیتا ہے اور صبح ہوتے ہی ڈاکٹر کےپاس بھاگ کر پہنچ جاتا ہے۔ اچھا خاصا خرچ بھی ہوجاتا ہے اور پیسے کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ اس قسم کے مریضوں کے لیے روحانی علاج پیش خدمت ہے۔ اس روحانی علاج سے مریض کو آرام آجائے گا اور خرچ کچھ بھی نہیںہوگا‘ان شاءاللہ۔جب داڑھ درد کا کوئی مریض آئے تو اس سے کہیں کہ جس داڑھ میں درد ہے اس کو داہنے ہاتھ کی انگشت شہادت سے پکڑے اور بات کرتے اس کو نہ چھوڑے۔ پھر بسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃ فاتحہ سات دفعہ پڑھیں اور اس سے پوچھیں آپ کا نام کیا ہے۔وہ نام بتادے گا پھر سات دفعہ بسم اللہ کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پوچھیں آپ کی والدہ صاحبہ کا کیا نام ہے ۔ وہ والدہ صاحبہ کا نام بتادے گا پھ سورۃ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کےساتھ سات دفعہ پڑھیں، پھر پوچھیں کہ آپ کو کہاں درد ہے۔ وہ کہے گا داڑھ میں درد ہے۔ پھر مزید سات دفعہ بسم اللہ کےساتھ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور پھر مریض سے کہیں کہ کیا میں خدا کے حکم سے اس درد کو دور کردوں ۔ وہ کہے گا ہاں۔ اس طرح ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ اب اس سے پوچھیں کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔ وہ عمر بتادے گا تو آخری مرتبہ پھر بسم اللہ کے ساتھ سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اس کے چہرے پر دم کردیں۔ یعنی پھونک مار دیں اور مریض سے کہیں کہ جاکر تھوڑی دیر آرام کرے۔ ان شاء اللہ مریض کو ضرور آرام آجائے گا اور وہ سکون میں ہوجائے گا۔سالہا سال گزر گئے کبھی تکلیف نہیں ہوئیداڑھ درد دانت کے نکلنے اور دانت کے کیڑوں کا دوسرا روحانی علاج یہ ہے کہ عشاء کے وتر میں پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر( پارہ 30)پڑھیں ‘ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ لہب( پارہ 30) پڑھیںاور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھیں۔ یہ آسان سا علاج ہے‘ دانت اور ڈاڑھ کےدردوں کیلئے بہت شافی ہے۔ میں خود سالہا سال سے اس پر عمل کر رہا ہوں اور کبھی درد نہیں ہوا حالانکہ میری عمر 64 سال کے قریب ہے۔ اس عمر تک عمومی طور پر لوگ دانت اور ڈاڑھ درد کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔نئے کپڑے پہننے کا عملجب کوئی آدمی نئے کپڑے سلوائے یعنی نیا سوٹ سلوائے تو اسے پہننے سے پہلے صاف پانی کا گلاس اپنے سامنے رکھ لے۔ اس صاف پانی پر سورۃ القدر(پارہ 30) 36 مرتبہ اور سورئہ اخلاص10 دفعہ پڑ ھ کر دم کرکے یہی پانی نئے کپڑوں پر چھڑک دیں۔ اس کے بعد ان نئے کپڑوں کو پہن لے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کپڑا پہننے والا تمام لوگوں میں عزت والا اور باوقار رہے گا اور وہ کپڑا ہمیشہ عمدہ طریقہ سے اس کے پاس رہے گا ‘چوری اور حادثات کی صورت میں جلنےسے محفوظ رہے گا‘ کپڑے کی رونق بحال رہے گی اور نہ ہی وہ سوٹ جلدی پرانا ہوگا۔ داتنوں اور کان کی تکلیف کا ایک اور مجرب عمل ہے کہ جو شخص چھینک کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھنے کا معمول بنالے تواس کے دانتوں اور کان میں کبھی تکلیف نہیں ہو گی‘ ان شاءاللہ ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں