محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج عبقری رسالہ کے لئے اپنے دو مجرب نسخہ جات تحریر کر رہی ہوں۔ بال مضبوط ‘گرنا بند‘قدرتی چمک بحال بالوں کے جملہ امراض کے لئے بہت عمدہ نسخہ ہے‘اگر بال ٹوٹتے ہوں‘بے جان اور بے رونق ہوں تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ایک کلو سرسوں کے تیل میں 100 گرام بالچھڑ جو کسی بھی پنسار سے آسانی سے مل جاتا ہے۔ سرسوں کے تیل 250 ملی لیٹر میں100گرام بالچھڑ پندرہ سے بیس دن کیلئے ڈال کے رکھ دیں۔ کوئی محنت نہیں، نہ دھوپ لگانا، نہ ہوا، گھر میں کہیں بھی اسے بندکرکے رکھ دیں۔ 20 دن کے بعد بالچھڑ کو تیل سے الگ کر کے تیل دوبارہ بوتل میں محفوظ کر لیں۔ یہ تیل آرام سے مہینہ چل جائے گا۔ بالچھڑ پھینک دیں۔یہ تیل اچھی طرح بالوں میں لگائیں‘ رات کو لگا کر سو جائیں،صبح اٹھ کر سردھولیں تو بہت فائدہ ہوگا ۔اگر رات کو سہولت نہ ہو کوئی مجبوری ہو تو جس وقت فرصت ملے، تیل سر پر بالوں کی جڑوں میں لگا کر ایک گھنٹہ کے بعد سر دھولیں۔ پندرہ دن میں ہی واضح فرق نظر آئے گا، بال مضبوط‘چمکدار اور گرنا بند ہو جائیں گے۔ روزانہ استعمال کریں یا ہفتہ میں تین سے چار بار۔ جن کو خاندانی بال گرنے کی بیماری ہو ان کے لئے بھی یہ نسخہ مفید ہے۔ نزلہ و زکام اور ناک کی الرجی کا خاتمہ دوسرا نسخہ ایسا ہے جس نے میری زندگی کی بہت سی پریشانیاں حل کر دی ہیں۔مٹی ‘دھول وغیرہ سے ناک کی الرجی اور چھینکیں آنا۔ناک کا گوشت اور ہڈی کا بڑھ جانا اور اس کا آنکھوں پر اثر ہونا۔نزلہ و زکام پرانا سے پراناہو‘اس کے علاوہ ناک کے دوسرے امراض یعنی الرجی وغیرہ سے متعلق ہزار امراض بھی ہوں تو اس نسخہ کے استعمال کرنےسے ان بیماریوں سے شفاء ہو گی ‘ ان شاءاللہ۔ گل زوفہ پنسار کی دکان سے لے کر صاف کر لیں (اس جڑی بوٹی کےصرف پھول لینے ہیں)، باقی ڈنڈی وغیرہ الگ کر لیں۔ پھولوں کو زیادہ سے زیادہ جتنا ہو سکے باریک پیس لیں اور اس پائوڈر کو کسی شیشی وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔جو شخص بھی نزلہ و زکام اورالرجی وغیرہ کا شکار ہوتو وہ صبح نہار منہ اس پائوڈر کی ایک چٹکی لے کر ناک کے ایک نتھنے میں کچھ دیر کے لئے سونگھیں پھر اسی طرح ناک کے دوسرے نتھے میں سونگھ لیں۔ سونگھنے سے یہ دوائی ایک دَم دماغ پر لگتی ہے جس سے چھینک آنا شروع ہو جاتی ہے اور ناک کے اندر جو جراثیم وغیرہ ہوتے ہیں وہ چھینک کے ذریعے خارج ہو نے لگتے ہیں۔اس نسخے کو روزانہ استعمال کریں۔اس دوران چھینکیں آتی ہیں‘نزلہ بھی زیادہ ہوتا ہے مگر ایک ہفتے کے بعد یہ نسخہ اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گا۔اس سے پہلے یہ دماغ کو صاف کرتا ہے، رعشہ جو جما ہوتا ہے اسے صاف کرتا ہے‘ اسی لئے چھینکیں آتی ہیں۔ کوئی بھی انسان جس کو ڈاکٹر نے آپریشن تک کا کہہ دیا ہو، ان سے درخواست ہےکہ ایک باریہ نسخہ آزمالیں۔ ایک چٹکی لیں، ٹھیک سے سونگھیں جب تک محسوس نہ ہو کہ یہ دوائی آپ کے دماغ تک گئی ہے۔ ایک ایک ناک کے نتھنے میں تین تین بار سونگھیں۔زیادہ مرض ہو تو کم سے کم پندرہ سے بیس دن لازمی استعمال کریں ہے۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہےان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
ک‘ج‘اسلام آباد
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں