Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

صحابہؓ! روحانی ہی نہیں طبی دنیا کےبھی بادشاہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

فرمان حضرت زید بن ارقمؓ

حضرت زید بن ارقمؓ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ہم(صحابہؓ) ذات الجنب (پھیپھڑوں کی بیماری) کا علاج قسط اور زیتون کے تیل سے کریں (ترمذی)  ایک اور روایت میں صحابی رسول ﷺ حضرت جابرؓ روایت ہے جس کا مفہوم ہے کہ اگر کسی کے گلے میں سوزش ہوجائے یا سر میں درد ہو تو وہ قسط ہندی کو لے کر پانی میں رگڑ کر اسے چٹا دے۔ (متفق علیہ )

جدید طبی تحقیق

طبی ماہرین کے مطابق قسط شیریں بنیا دی طور پر جرا ثیم کش بوٹی ہے ۔ جرا ثیم ا س کے عا دی نہیں ہوتے جبکہ دیگر جرا ثیم کش ادویا ت کے عادی ہو جا تے ہیں ۔ قسط شیریںجسم میں قوت مدا فعت بڑھا تی ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ وائرس کے حملے کا دورانیہ کم کردیتی ہے۔مثلاً زکام تین دن لازمی رہتا ہے۔ یہ اس کا دورانیہ کم کرکے ایک دن کردیتی ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر صبح وشام اس کا استعمال آپ کو وائرس  اور امراض کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ قسط شیریں کو کلونجی کے ساتھ ملا کر پیٹ کے ہر مرض کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹانسلز کا بہترین علاج

گھر میں چھوٹے بچوں کو عموماً بازاری چیزیں مثلاً ٹافیاں بسکٹ، چھالیہ، پاپڑ وغیرہ کھانے کی وجہ سے گلے جلدی خراب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں بخار بھی ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب موسم تبدیل ہو رہا ہو یا سردموسم ہو تو بچے اس مرض کا تیزی سے شکار ہو جاتے ہیں۔ٹانسلز سے نجات کے لئے اور اس کے علاوہ وبائی امراض سے حفاظت کے لیے300 گرام خالص شہد میں 100  گرام قسط شیریں کا سفوف ملا لیں۔ اس آمیزے کو صبح و شام بڑوں کے لئے ایک چمچ اور بچوں کو آدھا آدھا چمچ چٹائیں۔ اگر بچے اپنی ماں کے دودھ پر ہیں تو یہ معجون بچوں کی والدہ کو پابندی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ ماں کے دودھ کی وجہ سے بچوں میں بھی اس دوا کا اثر لازمی آجائے گا جس سے وہ مختلف وبائی سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔

گردوں میں سوزش

گردوں میں سوزش کے جراثیم منہ کے ذریعے ہی جاتے ہیں۔ گلا خراب ہو‘ ٹانسلز ہوں یا دانتوں میں انفیکشن ہو‘ آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس لئے گردوں کے سوزش‘ گلے اور دانوں میں انفیکشن سے نجات کے لئے ایک چھوٹا چمچ قسط شیریں کا سفوف ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ چند دن کے استعمال سے افاقہ ہو گا۔

پھوڑے پھنسیوں کا علاج

 اگر کوئی زخم‘ پھوڑا‘ پھنسی‘ ٹھیک نہ ہورہا ہو یہ وہاں بھی قسط شیریں بھر پور اپنا اثر دکھاتی ہے۔صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ تین چائے والے چمچ استعمال کریں۔ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ زخم بھرنے تک استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں زخم بھرجائے گا۔ ورنہ ایک ہفتہ مزید استعمال کریں‘ شفاء ملے گی‘ ان شاءاللہ۔

جسمانی امراض کے لئے شفائی تیل

 ایک لیٹر عمدہ قسم کا زیتون کا تیل لے کر اس میں تین سو  گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز بھر لیں‘ پھر پانچ پانچ قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فرمان حضرت زید بن ارقمؓحضرت زید بن ارقمؓ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ہم(صحابہؓ) ذات الجنب (پھیپھڑوں کی بیماری) کا علاج قسط اور زیتون کے تیل سے کریں (ترمذی)  ایک اور روایت میں صحابی رسول ﷺ حضرت جابرؓ روایت ہے جس کا مفہوم ہے کہ اگر کسی کے گلے میں سوزش ہوجائے یا سر میں درد ہو تو وہ قسط ہندی کو لے کر پانی میں رگڑ کر اسے چٹا دے۔ (متفق علیہ )جدید طبی تحقیقطبی ماہرین کے مطابق قسط شیریں بنیا دی طور پر جرا ثیم کش بوٹی ہے ۔ جرا ثیم ا س کے عا دی نہیں ہوتے جبکہ دیگر جرا ثیم کش ادویا ت کے عادی ہو جا تے ہیں ۔ قسط شیریںجسم میں قوت مدا فعت بڑھا تی ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ وائرس کے حملے کا دورانیہ کم کردیتی ہے۔مثلاً زکام تین دن لازمی رہتا ہے۔ یہ اس کا دورانیہ کم کرکے ایک دن کردیتی ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر صبح وشام اس کا استعمال آپ کو وائرس  اور امراض کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ قسط شیریں کو کلونجی کے ساتھ ملا کر پیٹ کے ہر مرض کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔ٹانسلز کا بہترین علاجگھر میں چھوٹے بچوں کو عموماً بازاری چیزیں مثلاً ٹافیاں بسکٹ، چھالیہ، پاپڑ وغیرہ کھانے کی وجہ سے گلے جلدی خراب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں بخار بھی ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب موسم تبدیل ہو رہا ہو یا سردموسم ہو تو بچے اس مرض کا تیزی سے شکار ہو جاتے ہیں۔ٹانسلز سے نجات کے لئے اور اس کے علاوہ وبائی امراض سے حفاظت کے لیے300 گرام خالص شہد میں 100  گرام قسط شیریں کا سفوف ملا لیں۔ اس آمیزے کو صبح و شام بڑوں کے لئے ایک چمچ اور بچوں کو آدھا آدھا چمچ چٹائیں۔ اگر بچے اپنی ماں کے دودھ پر ہیں تو یہ معجون بچوں کی والدہ کو پابندی سے استعمال کروائیں ان شاء اللہ ماں کے دودھ کی وجہ سے بچوں میں بھی اس دوا کا اثر لازمی آجائے گا جس سے وہ مختلف وبائی سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔گردوں میں سوزشگردوں میں سوزش کے جراثیم منہ کے ذریعے ہی جاتے ہیں۔ گلا خراب ہو‘ ٹانسلز ہوں یا دانتوں میں انفیکشن ہو‘ آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس لئے گردوں کے سوزش‘ گلے اور دانوں میں انفیکشن سے نجات کے لئے ایک چھوٹا چمچ قسط شیریں کا سفوف ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ چند دن کے استعمال سے افاقہ ہو گا۔پھوڑے پھنسیوں کا علاج اگر کوئی زخم‘ پھوڑا‘ پھنسی‘ ٹھیک نہ ہورہا ہو یہ وہاں بھی قسط شیریں بھر پور اپنا اثر دکھاتی ہے۔صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ تین چائے والے چمچ استعمال کریں۔ پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ زخم بھرنے تک استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں زخم بھرجائے گا۔ ورنہ ایک ہفتہ مزید استعمال کریں‘ شفاء ملے گی‘ ان شاءاللہ۔جسمانی امراض کے لئے شفائی تیل ایک لیٹر عمدہ قسم کا زیتون کا تیل لے کر اس میں تین سو  گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز بھر لیں‘ پھر پانچ پانچ قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 659 reviews.