محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میںگزشتہ سات سال سےعبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اور اب اسم اعظم کے دم کے لئے تسبیح خانہ بھی آتا ہوں۔ ہمارے خاندان میں جائیداد کا مسئلہ 45 سال سے چل رہا تھا جس میں کئی مرتبہ جرگہ ہوا اور عدالت میں دو مرتبہ کیس بھی جیتا جو گزشتہ گیارہ سال سے چل رہا تھا۔ ہمارے مخالف لوگ کالاجادو اور علاقہ کے بااثر لوگوں سے لڑائی جھگڑا کروا کے بہت تنگ کرتے تھے تاکہ ہم زمین فروخت نہ کر سکیں اور پھر نیا کیس کردیتے۔ جنوری 2021ء کے اسمِ اعظم کے دَم میں اس نیت سے شامل ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا عدالت میں جوکیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو جائے اور مخالفوں سے ہماری جان بھی چھوٹ جائے۔ چند دن بعد عدالت میں ہماری پیشی تھی،میں اور میری والدہ عدالت میں پیش ہوئے‘ جج صاحب کے سامنے اپنا سارا مسئلہ پیش کیا اور دوسری طرف مخالف لوگوں نے ہمارے اوپر غلط الزام لگائے۔ اسمِ اعظم کے دَم کے صدقے سے اللہ پاک نے جج صاحب کے ذریعے ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا اور ہماری زمین کی نیلامی کے آرڈر ہو گئے جو کہ ہمارے حق میں تھے۔اسم اعظم کے ایک دم سے ہمارا 45 سالہ پرانا مسئلہ حیران کن طور پر حل ہو گیا،اسم اعظم کے دم والے ڈبے کے پیکیجز سےبھی بہت فوائد مل رہے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے۔ روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے پریشانی اور ڈپریشن کے مسئلہ حل ہوا۔روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!معدہ کی بیماری تھی جو اس نمک سے ختم ہوئی۔ روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!اس ماچس کے جلانے سے حاسدین کی سازشوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی!اس پانی کے استعمال سے جادو کے وار ختم ہوئے۔ روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!ان چیزوں کو گھر کے راشن میں مکس کر کے استعمال کرنے سے کھانے میں لذت اور برکت نصیب ہوئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے : ہمارے ایک عزیز رشتہ دار جنہیں بے اولادی کا مسئلہ تھا ‘انہیں اس عمل کی وجہ سے اولاد کی امید لگ گئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کو جسم پر پھیرنے سے سرکا بھاری رہنا ختم ہوا‘شیطانی خواب آنا بھی بند ہو گئے۔ روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی !اس اگر بتی کو گھر میں لگانے سےگھریلو ناچاقیاں‘ آپس کی نفرتیں ختم ہوئی ہیں۔آپس میں محبت اور رواداری کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں