اِک دن اپنی والدہ کی قبر پر زیارت کیلئے آبائی گائوں گیا،وہاں جا کر اعمال کا ہدیہ پیش کیا‘دل ہی دل میںاماں سے باتیں کیں، دعائوں کا کہا، بہت سکون ملا۔میں جب بھی والدہ کی قبر پر جاؤں مجھے روحانی سکون ملتا ہے واقعہ لکھوں تو بات لمبی ہو جائے گی۔ یہاں بات مختصر کرتے ہوئے مرحومین سے ملاقات کا واقعہ بتانا چاہوں گا۔جب میں چار سال کا تھا تو اماں فوت ہو گئیں، بارہ سال کا ہوا تو اماں کی جاننے والی منہ بولی بہن نے بتایا کہ آٹھ نو سال کے بعد جب تمہاری اماں کی قبر کے ساتھ ایک قبر بنانے لگے تو گورکن سےآپ کی اماں کی قبر کی طرف غلطی سے کدال لگ گیاتو انہوں نے اماں کی منہ بولی بہن کو بلایا انہوںنے آکر قبر کو سنبھالا تو دل میں خیال آیا دیکھوں تو سہی بہن کس حال میں ہے؟ جب دیکھا تو اماں قبر میں قرآن پڑھ رہی تھیں۔ میں بارہ تیرہ سال کا تھا جب مجھے یہ واقعہ انہوں نے بتایا مجھے دل میں بڑی چاہت تھی کہ میں بھی اپنی اماں کو خواب میںدیکھوں۔ پھر اللہ نے مجھے تسبیح خانہ دیا۔ مجھے اپنے نیک اور برگزیدہ بندے سے ملوایا، مجھے عظیم رہبر عطا کیا پھر شیخ الوظائف روحانی محفل سے پہلے جو درود پاک پڑھتے ہیں، اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ وَافْعَلْ بِنَا مَآ اَنْتَ اَھْلُهٗ فَاِنَّکَ اَنْتَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَ اَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ ۔ عبقری کے مجموعہ وظائف میں بھی (اس کے 17 کمال لکھے ہیں)۔ میں نے یہ درود پاک یاد کرلیا اور روزانہ صبح و شام اس کی تسبیح والدہ کی زیارت کی نیت سےپڑھنے لگا۔چند دن بعد ہی مجھے اماں کی زیارت اور باتیں ہوئیں خواب میں بھی اور آنکھوں کے سامنے بھی۔ اسی درود پاک کی وجہ سے آپ سےملاقات ہوئی اور بہت سی برکات نصیب ہو رہی ہیں۔ مجھ حقیر کو بہت نوازا گیا، بہت محبتیں عطا فرمائیں، بہت شفقتیں ملیں۔ آپ بھی شیخ الوظائف کی اجازت سے یہ عمل کیجئے !اپنے مرحومین سے ملاقات کریں اور عبقری میں ضرور لکھئے!۔ نوٹ: آپ کے پاس کوئی اور عمل ہو جس سے مرحومین سے گفتگو کلام کریں تو ضرور لکھیں‘ واقعہ ہو تو ضرور لکھیں۔
احسان علی‘ پتوکی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں