Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

غلطی کی اور اب پچھتا رہاہوں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !گزشتہ ماہ سانس میں خرابی اور نزلہ زکام کی شکایت ہوئی تو عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس عبقری دو اخانہ کا تیار کردہ بنفشی قہوہ خریدنے کے لئے گیا۔ایجنسی ہولڈر نے وجہ پوچھی تو میں نے اپنے مرض کے متعلق بتایا۔انہوں نے میری نبض کی اور کہا کہ آپ کا مسئلہ اور ہے وہ بنفشی قہوہ سے ٹھیک نہ ہوگا۔انہوں نے مجھےایک شاپر میں کچھ پتیاں اور جڑی بوٹیوں کا سفوف دیا۔میں نے ان کے مشورے کے مطابق گھر میں جا کر اسے پانی میں ابال لیا اور پھر گھونٹ گھونٹ کر کے پینا شروع کر دیا۔سانس اور نزلہ و زکام کا مسئلہ تو ٹھیک نہ ہوالبتہ سخت کھانسی شروع ہو گئی۔شام کا وقت تھا طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور رات گزارنا مشکل ہو گئی۔گھر والوں نے جب میری حالت دیکھی تو ہسپتال لے گئے جہاں کچھ انجیکشن لگے اور ادویات دیں جس کے بعد حالت کچھ بہتر ہوئی۔میں نے عبقری رسالہ سےمشورہ والے نمبر پر کال کی اور ساری بات بتائی ۔انہوں نے مجھ سے ایجنسی ہولڈر کی ساری تفصیل نوٹ کی اور ساتھ یہ بتایا کہ بار بار مطلع کیا جاتا ہے کہ ایجنسی ہولڈر سے صرف عبقری کی ادویات ہی خریدیں‘باتوں اور دھوکے میں ہر گز نہ آئیں۔اس دن کے بعد دوبارہ ایجنسی ہولڈر سے عبقری کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں خریدی۔قارئین آپ بھی ایجنسی ہولڈر کی ایسے مشوروں سے محفوظ رہیں‘صرف عبقری دواخانہ کی تیارکردہ ادویات ہی خریدیں۔میں نے جو غلطی کی اب تک پچھتا رہا ہوں اور اس کا نقصان بھی بھگت رہا ہوں‘براہ کرم آپ ایسی غلطی ہر گز نہ کریں ورنہ میری طرح سوائے صحت کی بربادی کے کچھ بھی حاصل نہ ہو گا۔(اسلم انوار‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 674 reviews.