السلام علیکم!میں دوسری کلاس میں پڑھتا ہوں۔اپنے بابا اور امی جی کے ساتھ ہر جمعرات تسبیح خانہ میں آتا ہوں۔حضرت جی ہمیں اچھی اور پیاری پیاری باتیں بتاتے ہی جنہیں بہت شوق سے سنتا ہوں اور جو وظیفہ بتاتے ہیں اسے بھی پڑھتا ہوں ‘ ہم سب گھر والوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔پہلے رات کو خواب میں گندے گندے چہرے والے نظر آتے تھے جس سے ڈر جاتا تھا۔اب سونے کی دعا اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا پڑھ کر سوتا ہوں جس سے گندے چہرے نظر آنا بند ہو گئے ہیں۔جب میرے پیپر شروع ہوتے ہیں تو ایک تسبیح صبح اور شام یَا حَسِیْبُ کی پڑھتا ہوں جس سے پچھلی بار دوسری اور اس سال پہلی پوزشین آئی ہے۔کلاس کے دوستوں کو بھی شیخ الوظائف صاحب کی باتیں سناتا ہوں۔(عابدقاسم‘لاہور) قارئین!آپ نے پڑھا تسبیح خانہ کیسے نسلوں کی تربیت کر رہا ‘ ہر ماہ ایسے بچوں کی من کی باتیں پڑھنا ہر گز نہ بھولیں!اگر آپ بھی اپنی نسلوں میں نیکی ‘ تربیت‘ مسنون اعمال‘ ذکر مصلیٰ لانا چاہتے ہیں تو انہیں ہر جمعرات کی محفل میں تسبیح خانہ لانا ہر گز نہ بھولیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں