گزشتہ ماہ یکم ستمبر کو شیخ الوظائف روحانی منزل بھوربن مری تشریف لے گئے۔ شیخ الوظائف نے وہاں تین دن قیام فرمایا۔ وہاں جانے کا مقصد وہاں موجود روحانیت کے نظام کو اعمال‘ ذکر اور خصوصی چلہ کے ذریعے مزید تقویت دینا تھا۔ شیخ الوظائف نے وہاں طاقتور ترین چلہ مکمل کیا۔ الحمدللہ! اب روحانی منزل دکھیاروں‘ غم کے ماروں اور مشکلات سے ہارے ہوؤں کیلئے مزید سکھ‘ سکون‘ خوشحالی کا ذریعہ ہوگی۔ پہلے بھی دکھی فیض پارہے تھے اور اب شیخ الوظائف کے چلہ کے بعد مزید جلد اور فوری مشکلات سے نجات ان شاء اللہ ملے گی۔ آپ بھی آئیے! وہاں خاص عمل یَافَتَّاحُ پڑھیں اور دکھوں‘ غموں‘ مشکلات‘ جادو جنات سےنجات پائیے۔ قتل کے مقدمہ میں قید بیٹا دو ہفتوں میں رہا ! میری بڑی بہن کا بیٹا بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے گیا ہوا تھا۔جس ہاسٹل میں وہ مقیم تھا وہاں کسی کا قتل ہو گیا۔پولیس نے قتل کے شبہ میں اسے گرفتار کر لیا۔بھتیجے کے خلاف سازش رچائی گئی اور قتل کا الزام لگا دیا۔عدالت میں کیس چل رہا تھا۔یہ خبر جب گھر پہنچی تو ایک کہرام سا مچ گیا۔میں نے بہن کو کہا کہ چند دن عبقری روحانی منزل میں جا کر اعمال کریں‘ان شاءاللہ کرم ہو جائے گا۔وہ اگلے ہی دن شوہر کے ہمراہ روحانی منزل بھوربھن پہنچ گئی ۔وہاں انہوں نے گیارہ دن تک قیام کیا اور اس دوران یَا فَتَّاحُکے تین سوا لاکھ کے نصاب مکمل کیے اور ساتھ صلوۃ التسبیح کا عمل بھی کرتی رہیں۔روحانی منزل سے واپس آئے ابھی تیسرا دن تھا کہ انہوں نے کال کر کے خوشخبری سنادی کہ پولیس کو اصل قاتل مل گیاہے اور بیٹے کو بھی عدالت نے باعزت بری کر دیا‘جن لوگوں نے جھوٹا الزام لگایا وہ بھی پکڑ میں آگئے ہیں۔(بسمہ رفاقت‘ٹیکسلا) )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں