Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نظر اتارنے کا دیسی طریقہ!انتہائی کامیاب‘ فوری اثر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں ‘امید کرتی ہوں میری طرح قارئین بھی ان سے نفع پائیں گے۔

قبض کے لئے مفید ٹوٹکہ

اگر کوئی شخص قبض کا شکار ہو یا گیس کا مسئلہ ہو تو اس صورت میں اجوائن1چٹکی، پودینہ 1چٹکی اورسنا مکی 2چٹکی کو ڈیرھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر قہوہ بنا لیں اور استعمال کریں۔اگر مرض زیادہ ہو تو قہوہ کا استعمال دن میں چند بار وقفہ وقفہ سے کریں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ 

بلڈ پریشر اور گیس کے لئے

بلڈ پریشر کے مرض کے لئے دو نسخے ہیں اگربلڈ پریشر کے ساتھ گیس کا مرض بھی ہو تو لہسن کی5 پوتھیاں حسب ضرورت شہد میں ڈال کرڈیڑھ کپ گرم پانی میں ملاکر بطور قہوہ استعمال کریں۔اگر صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو یعنی گیس کا مرض نہ ہو تو سفیدزیرہ2چٹکی اور چھوٹی الائچی 5عدد پیس کر ڈیڑھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر دن میں چند بار استعمال کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔

نظر اتارنے کا صحیح طریقہ

 سات عدد لال مرچیں لے کر جسے نظر لگی ہو تواس کے سر کے اوپر سے ارد گرد سات مرتبہ اینٹی کلاک وائز(یعنی گھڑی کی سوئی جس طرف گھومتی ہے اس کی الٹی طرف گھمائیں ) گھمائیں اور  انہیں چولہے پر جلا دیں‘ سر کے اوپر سے ایسے نظر اترے گی کیونکہ نظر کو کھولنا ہے مزید بند نہیں کرنا۔ یہ صحیح طریقہ ہے نظر اتارنے کا۔ آج کل کلاک وائز گھمانے کا رواج بہت عام ہوچکا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عبقری کے ذریعے اس بات کو عام کروںتاکہ سب کو معلوم ہوجائے۔اسی طرح ہانڈی پکاتے وقت چمچ کو بھی کوشش کریںاینٹی کلاک وائز گھمایا جائے یعنی جو بھی کام اینٹی کلاک وائز کیا جائے گا اس میں برکت ہوگی ان شاءاللہ۔(انیلا‘ جھنگ)

کالے کتے کو سوئیاں کھلائیں‘ کھانسی بھگائیں!

اگر کالی کھانسی ہو اور نہ جارہی ہو تو دودھ میں میٹھی سویاں پکائیںاس کو اسی برتن میں کھائیں اور جو جوٹھا بچ جائے وہ کالے کتے کو ڈال دیں وہ کھائے گا اور آپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔ ایک عزیز نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو بہت ہی فائدہ ہوا، ان کے ایک بیٹے اور بھانجے کو یہ مسئلہ ہوا تھا جو اس ٹوٹکے کے استعمال سےٹھیک ہو گئے۔

میری اب نماز قضاء نہیں ہوتی

پہلے نماز میں خشوع خضوع نہیں ملتا تھااور اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی ۔جب سے رات کو سونے سے پہلے تصور میں اللہ کا نام دل کے ڈھکن میں رکھنا شروع کیا ہےمیری فجر کی نماز قضاء نہیں ہوئی ۔نماز میں خشوع خضوع اور دھیان ملنا شروع ہو گیا ہے‘نیندبھی سکون سے آتی ہے۔

انگلی سے بازو پر لکھیں‘ گمشدہ چیز مل جائےگی

اگر کسی کی کوئی چیز گم جائے‘تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے تو تو یَاجَامِعُ کوکسی قلم کے ساتھ کسی صاف چیز یا شہادت کی انگلی کے ساتھ بازو کے اوپر لکھیں تو اس سےگم شدہ چیز فوراًمل جاتی ہے۔یہ عمل میرا بار ہا کا آزمودہ عمل ہے ۔

 مچھر،مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے 

اگر کسی کے گھر میں مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہوتو اس سے نجات کے لئے یہ آیت مبارکہ بہت پُر تاثیر ہے۔ہمارے گھر میںمچھر،مکھیاں بہت زیادہ تھیں ختم ہی نہیں ہو رہی تھیں جب سےیہ آیت مبارکہ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (الصفٰت 79) پڑھنا شروع کی تب سے مچھر ،مکھیاں گھر سے دور بھاگنا شروع ہوگئی ہیں اور اب ان سے مکمل نجات مل چکی ہے۔ (کاشف‘ راولپنڈی)

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجربات عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں ‘امید کرتی ہوں میری طرح قارئین بھی ان سے نفع پائیں گے۔قبض کے لئے مفید ٹوٹکہاگر کوئی شخص قبض کا شکار ہو یا گیس کا مسئلہ ہو تو اس صورت میں اجوائن1چٹکی، پودینہ 1چٹکی اورسنا مکی 2چٹکی کو ڈیرھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر قہوہ بنا لیں اور استعمال کریں۔اگر مرض زیادہ ہو تو قہوہ کا استعمال دن میں چند بار وقفہ وقفہ سے کریں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ بلڈ پریشر اور گیس کے لئےبلڈ پریشر کے مرض کے لئے دو نسخے ہیں اگربلڈ پریشر کے ساتھ گیس کا مرض بھی ہو تو لہسن کی5 پوتھیاں حسب ضرورت شہد میں ڈال کرڈیڑھ کپ گرم پانی میں ملاکر بطور قہوہ استعمال کریں۔اگر صرف بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو یعنی گیس کا مرض نہ ہو تو سفیدزیرہ2چٹکی اور چھوٹی الائچی 5عدد پیس کر ڈیڑھ کپ پانی میں حسب ضرورت شہد یا چینی ملا کر دن میں چند بار استعمال کریں‘شفاء مل جائے گی‘ ان شاءاللہ۔نظر اتارنے کا صحیح طریقہ سات عدد لال مرچیں لے کر جسے نظر لگی ہو تواس کے سر کے اوپر سے ارد گرد سات مرتبہ اینٹی کلاک وائز(یعنی گھڑی کی سوئی جس طرف گھومتی ہے اس کی الٹی طرف گھمائیں ) گھمائیں اور  انہیں چولہے پر جلا دیں‘ سر کے اوپر سے ایسے نظر اترے گی کیونکہ نظر کو کھولنا ہے مزید بند نہیں کرنا۔ یہ صحیح طریقہ ہے نظر اتارنے کا۔ آج کل کلاک وائز گھمانے کا رواج بہت عام ہوچکا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عبقری کے ذریعے اس بات کو عام کروںتاکہ سب کو معلوم ہوجائے۔اسی طرح ہانڈی پکاتے وقت چمچ کو بھی کوشش کریںاینٹی کلاک وائز گھمایا جائے یعنی جو بھی کام اینٹی کلاک وائز کیا جائے گا اس میں برکت ہوگی ان شاءاللہ۔(انیلا‘ جھنگ)کالے کتے کو سوئیاں کھلائیں‘ کھانسی بھگائیں!اگر کالی کھانسی ہو اور نہ جارہی ہو تو دودھ میں میٹھی سویاں پکائیںاس کو اسی برتن میں کھائیں اور جو جوٹھا بچ جائے وہ کالے کتے کو ڈال دیں وہ کھائے گا اور آپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔ ایک عزیز نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو بہت ہی فائدہ ہوا، ان کے ایک بیٹے اور بھانجے کو یہ مسئلہ ہوا تھا جو اس ٹوٹکے کے استعمال سےٹھیک ہو گئے۔میری اب نماز قضاء نہیں ہوتیپہلے نماز میں خشوع خضوع نہیں ملتا تھااور اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی تھی ۔جب سے رات کو سونے سے پہلے تصور میں اللہ کا نام دل کے ڈھکن میں رکھنا شروع کیا ہےمیری فجر کی نماز قضاء نہیں ہوئی ۔نماز میں خشوع خضوع اور دھیان ملنا شروع ہو گیا ہے‘نیندبھی سکون سے آتی ہے۔انگلی سے بازو پر لکھیں‘ گمشدہ چیز مل جائےگیاگر کسی کی کوئی چیز گم جائے‘تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے تو تو یَاجَامِعُ کوکسی قلم کے ساتھ کسی صاف چیز یا شہادت کی انگلی کے ساتھ بازو کے اوپر لکھیں تو اس سےگم شدہ چیز فوراًمل جاتی ہے۔یہ عمل میرا بار ہا کا آزمودہ عمل ہے ۔ مچھر،مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے اگر کسی کے گھر میں مچھر،مکھیوں کی بھر مار ہوتو اس سے نجات کے لئے یہ آیت مبارکہ بہت پُر تاثیر ہے۔ہمارے گھر میںمچھر،مکھیاں بہت زیادہ تھیں ختم ہی نہیں ہو رہی تھیں جب سےیہ آیت مبارکہ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (الصفٰت 79) پڑھنا شروع کی تب سے مچھر ،مکھیاں گھر سے دور بھاگنا شروع ہوگئی ہیں اور اب ان سے مکمل نجات مل چکی ہے۔ (کاشف‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 688 reviews.