Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

قہوہ پیا ‘وزن82کلوکمر36 انچ رہ گئی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں اپنے دوستوں، گھر والوں اور کوئی بھی پریشان ہو تو عبقری کے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے اُن کی خدمت میں پیش کرتا رہتا ہوں۔ عبقری رسالہ اور عبقری سوشل میڈیا پر روزمرہ زندگی کے مسائل سے متعلق جو وظائف اور ٹوٹکے آتے ہیں انہیںاپنے رجسٹر ڈائری وغیرہ میںنوٹ کر لیتا ہوں اور جب بھی کوئی دکھیارا ‘غم کا مارا نظر آتا ہے تو ان کی خدمت میں اُن کے مسائل کے مطابق بتاتا ٹوٹکے اور وظائف بتاتا ہوں۔ گھر والے، خاندان ، دوست و احباب اور جو لوگ بھی عبقری کے وظائف اور طبی ٹوٹکے آزماتے ہیں وہ مجھے دعا دیتے ہیں۔ میں سب لوگوں کو کہتا ہوں کہ ان دعائوں کےاصل حقدار شیخ الوظائف ہیں لہٰذا ان کی نسلوں ‘ تسبیح خانہ اور ان کی تمام ٹیم کو دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ شادوآباد رکھے۔ آمین! پھر لوگ آپ کی نسلوں کو اور آپ کو لاتعداد دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سے ہمیشہ کیلئے راضی ہو جائے اور آپ کی نسلیں ہمیشہ خیر کا کام کرتی رہیں۔ میں چاہتا ہوں اپنے مجربات عبقری میں لکھتا رہوں تا کہ آپ کی طرح عبقری میرے لئے بھی صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے ‘آمین۔

موٹاپا اور سخت قبض کا مسئلہ

آج عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا پہلا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں جس کےذریعے میرا عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں جن کی چائے کی دُکان ہے۔میرا اکثر ان کی دکان پر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جب میرا ان کے ساتھ تعلق بنا اس وقت سخت قبض کا شکار تھا‘ موٹاپا بھی بہت زیادہ تھا‘اس وقت میرا  108 کلو اور کمر 42 انچ تھی۔میں نے اپنے ان مسائل کا ذکر جب اپنے چائے والے دوست سے کیا تو انہوں نے مجھے چائے کی بجائے ایک قہوہ بنا کر دیا جسے پینے سے قبض کے مرض میں کافی افاقہ ہوا۔اب میں جب بھی ان کے پاس جاتا تو یہ چائے کی بجائے مجھے قہوہ بنا کردیتے۔چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے موٹاپے میں بھی کمی واقع ہو لگی۔میں نے ان سے درخواست کی کہ مجھے یہ قہوہ بنانے کا طریقہ بتا دیں تاکہ میں اسے خود گھر میں بنا کر استعمال کروں۔انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دیا جس میںسنا مکی کے قہوہ کا نسخہ بھی لکھا ہوا تھا۔بنانے کا طریقہ: پانچ سے سات پتے سناء مکی کے لے کر ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح جوش دلائیں‘ جب ایک یا پونا کپ پانی کا رہ جائے تو کپ میں چھان کر‘ رات کھانے کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں اور صبح ناشتہ کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں‘ یہ قہوہ پینے کے بعد شدید بھوک لگتی ہے مگر اس کو برداشت کرنا ہے اور دوپہر کھانے تک کچھ نہیں کھانا۔میں نے جیسے ہی استعمال شروع کیامجھے کافی افاقہ محسوس ہونے لگا اور چند ہفتے استعمال سے میرا وزن 108 کلو سے کم ہو کر 82 کلو رہ گیا ہے‘اس کے علاوہ کمر بھی 42 سے کم ہو کر 36 انچ ہو گئی ہے۔ میں نے اس نسخے کے پیکٹ بنا کر انسانیت کو نفع پہنچانے کی غرض سے ملک کے مختلف شہروں ‘امریکہ اور بہت سے بیرون ممالک بھجوائے ہیں جس سے لوگوں کو نفع ہورہا ہے اور وہ دعائوں سے نواز رہے ہیں۔قارئین سے درخواست ہے جو بھی موٹاپے اور قبض سے نجات پانا چاہتا ہے تو وہ کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی استعمال کرے‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔

ایس۔ ایم آصف، کراچی

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں اپنے دوستوں، گھر والوں اور کوئی بھی پریشان ہو تو عبقری کے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے اُن کی خدمت میں پیش کرتا رہتا ہوں۔ عبقری رسالہ اور عبقری سوشل میڈیا پر روزمرہ زندگی کے مسائل سے متعلق جو وظائف اور ٹوٹکے آتے ہیں انہیںاپنے رجسٹر ڈائری وغیرہ میںنوٹ کر لیتا ہوں اور جب بھی کوئی دکھیارا ‘غم کا مارا نظر آتا ہے تو ان کی خدمت میں اُن کے مسائل کے مطابق بتاتا ٹوٹکے اور وظائف بتاتا ہوں۔ گھر والے، خاندان ، دوست و احباب اور جو لوگ بھی عبقری کے وظائف اور طبی ٹوٹکے آزماتے ہیں وہ مجھے دعا دیتے ہیں۔ میں سب لوگوں کو کہتا ہوں کہ ان دعائوں کےاصل حقدار شیخ الوظائف ہیں لہٰذا ان کی نسلوں ‘ تسبیح خانہ اور ان کی تمام ٹیم کو دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ شادوآباد رکھے۔ آمین! پھر لوگ آپ کی نسلوں کو اور آپ کو لاتعداد دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سے ہمیشہ کیلئے راضی ہو جائے اور آپ کی نسلیں ہمیشہ خیر کا کام کرتی رہیں۔ میں چاہتا ہوں اپنے مجربات عبقری میں لکھتا رہوں تا کہ آپ کی طرح عبقری میرے لئے بھی صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے ‘آمین۔موٹاپا اور سخت قبض کا مسئلہآج عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا پہلا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں جس کےذریعے میرا عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں جن کی چائے کی دُکان ہے۔میرا اکثر ان کی دکان پر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جب میرا ان کے ساتھ تعلق بنا اس وقت سخت قبض کا شکار تھا‘ موٹاپا بھی بہت زیادہ تھا‘اس وقت میرا  108 کلو اور کمر 42 انچ تھی۔میں نے اپنے ان مسائل کا ذکر جب اپنے چائے والے دوست سے کیا تو انہوں نے مجھے چائے کی بجائے ایک قہوہ بنا کر دیا جسے پینے سے قبض کے مرض میں کافی افاقہ ہوا۔اب میں جب بھی ان کے پاس جاتا تو یہ چائے کی بجائے مجھے قہوہ بنا کردیتے۔چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے موٹاپے میں بھی کمی واقع ہو لگی۔میں نے ان سے درخواست کی کہ مجھے یہ قہوہ بنانے کا طریقہ بتا دیں تاکہ میں اسے خود گھر میں بنا کر استعمال کروں۔انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دیا جس میںسنا مکی کے قہوہ کا نسخہ بھی لکھا ہوا تھا۔بنانے کا طریقہ: پانچ سے سات پتے سناء مکی کے لے کر ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح جوش دلائیں‘ جب ایک یا پونا کپ پانی کا رہ جائے تو کپ میں چھان کر‘ رات کھانے کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں اور صبح ناشتہ کے بعد ایک کپ چسکی چسکی پی لیں‘ یہ قہوہ پینے کے بعد شدید بھوک لگتی ہے مگر اس کو برداشت کرنا ہے اور دوپہر کھانے تک کچھ نہیں کھانا۔میں نے جیسے ہی استعمال شروع کیامجھے کافی افاقہ محسوس ہونے لگا اور چند ہفتے استعمال سے میرا وزن 108 کلو سے کم ہو کر 82 کلو رہ گیا ہے‘اس کے علاوہ کمر بھی 42 سے کم ہو کر 36 انچ ہو گئی ہے۔ میں نے اس نسخے کے پیکٹ بنا کر انسانیت کو نفع پہنچانے کی غرض سے ملک کے مختلف شہروں ‘امریکہ اور بہت سے بیرون ممالک بھجوائے ہیں جس سے لوگوں کو نفع ہورہا ہے اور وہ دعائوں سے نواز رہے ہیں۔قارئین سے درخواست ہے جو بھی موٹاپے اور قبض سے نجات پانا چاہتا ہے تو وہ کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی استعمال کرے‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 689 reviews.