Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

14 اور15 اکتوبر آپ کی قسمت کا تالاکھل جائے گا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

سورج گرہن کے دوران کرنے والے خاص عمل اچھا نصیب اور مقدر:14 اور15 اکتوبر 2023ء سورج گرہن کےدرمیان ایک چھوٹا سا تالہ اپنے پاس کھلا ہوا رکھیں‘بند نہیں کرنا‘پھر سات مرتبہ سورئہ کوثراول و آخر درود پاک کے ساتھ اس ترتیب سے پڑھنی ہے کہ جب اس آیت اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ پر پہنچیں تو اس آیت کو 100 مرتبہ دہرائیں‘ اسی ترتیب سے7مرتبہ سورئہ کوثرمکمل کریں‘اس دوران رزق‘صحت‘ اچھے نصیب اور مقدر کا تصور رکھیں کہ ان پر لگے ہوئے تالے کھل جائیں گے‘ ان شاءاللہ۔چابیاں علیحدہ دفن کریں اور تالہ کسی ایسی جگہ دفن کریں یا دریا وغیرہ میں پھینک دیں جہاں کوئی نہ دیکھے مگر تالہ بند نہیں کرنا۔اس عمل کا ہدیہ:100 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔ صرف121 مرتبہ پڑھیں :سورئہ اخلاص اول وآخر درود پاک کے ساتھ اس ترتیب سے پڑھیںکہ جب اَللہُ الصَّمَدْ پر پہنچیں تو اس آیت کو 121 مرتبہ پڑھیں اور پھر باقی سورت مکمل کریں‘اسی ترتیب کے ساتھ تین بار سورئہ اخلاص پڑھیں۔اس عمل کا ہدیہ:50 روپے کسی مستحق کو صدقہ کر دیں۔ 543مرتبہ حروف صوامت اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ پڑھیں‘ اس عمل کا ہدیہ:543 روپے یا اتنے روپےکا کھانا یا اتنے کی شیرینی مستحق لوگوں کو دے دیں۔ دوران چاند گرہن میں کرنے والے خاص عمل موم بتی جلائیں‘بلائیں ٹلوائیں:28 اور 29 اکتوبر 2023ءچھوٹی سی موم بتی لیں ‘اسے جلائیں اور اس کی روشنی کو دیکھتے ہوئے اول و آخر تین بار درود پاک پڑھ کر 117 مرتبہ یَا وَاحِدُ یَا اَحَدُ کا ورد کریں اس تصور کے ساتھ کہ یااللہ تو اکیلا اور واحد ہے مگر میرے ساتھ بے شمار مسائل اور مصائب ہیں اور تو ان چیزوں سے پاک ہے۔یا اللہ میرے مسائل‘بلائیں اور مصائب کو اپنے ان ناموں کے واسطے ختم فرمادے۔اس عمل کا ہدیہ:عمل کے بعد حسب توفیق میٹھی چیز بچوں اور بڑوں میں تقسیم کر دیں۔برکت اور حفاظت:ایک بوتل میں پانی لیں‘بوتل کا ڈھکن کھلا رکھیں اور اول و آخر درود پاک کے ساتھ سترہ مرتبہ سورئہ فلق اور سترہ مرتبہ سورئہ ناس پڑھ کردم کردیں۔اس عمل کو گھر کھانے اور پینے کی چیزوں میں استعمال کریں اور گھر کی دیواروں پر چھڑکائو کریں۔عمل کا ہدیہ:اس ماہ قریبی مسجد کے پانی کا بل ادا کردیں یا کسی جگہ پر نلکا لگا دیں‘کسی سفید پوش کے گھر پانی کا بل دے دیں یا حسب توفیق لوگوں کو سبیل کے ذریعے ٹھنڈا میٹھا پانی پلا دیں۔ دوران چاند گرہن دعائے حزب البحر کے اسمائے الحسنیٰ یَااَللّٰہُ یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ کو 140 مرتبہ کو اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ پڑھیں‘اس دوران اپنی پریشانیوں‘مشکلات اورہر قسم کے مسائل کو تصور رکھیں۔عمل کے بعد سات عدد جنس مثلاً گندم‘جوار‘مکئی‘باجرہ‘ جو‘چاول‘مونگ کی دال وغیرہ ہر ایک حسب توفیق لے کر آپس میں ملا لیں اور پھر پرندوں یا قبرستان میں سات قبروں پر ڈال دیں۔یہ ہدیہ پورے گھر کے لئے ہوگا۔

سال کا دوسرا سورج گرہن ! 14 اور 15ا کتوبر کی درمیانی شب لگنے والا گرہن رنگ آف فائرکے نام سے جانا جائےگا۔اس کا نقطہ آغاز 14 اکتوبر رات 8بجکر 03 منٹ 50 سیکنڈجبکہ باقاعدہ آغازرات 9بجکر 10منٹ 11سیکنڈ ۔نقطہ عروج رات 10 بجکر 59 منٹ 32 سیکنڈ جبکہ آغاز اختتام گرہن 15 اکتوبر رات 12 بجکر49منٹ 01سیکنڈ اور مکمل خاتمہ 01 بجکر 55منٹ 16 سیکنڈ پر۔گرہن 26.56 درجہ پر لگے جس کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے 52 منٹ رہے گا۔ سال کا آخری چاند گرہن! دن یاد رکھیے! سال کا آخری جزوی قمری گرہن28اور29 اکتوبر کی درمیانی شب 28 اکتوبر انتہائی نقطہ آغاز 23 بجکر 01 منٹ4 4 سیکنڈ پر جبکہ باقاعدہ آغاز 00 بجکر 35 منٹ 18 سیکنڈ ہو جس کا نقطہ عروج 29 اکتوبر 01 بجکر 14 منٹ آغاز خاتمہ گرہن 29 اکتوبر 01 بجکر 52 منٹ 37 سیکنڈ جبکہ مکمل خاتمہ گرہن 03 بجکر 26 منٹ 19 سیکنڈپر ہو تویہ52.10 درجہ پر لگنے والا 4 گھنٹے اور 25 منٹ طویل گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔اس کے سال بھر کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے عبقری میںہر ماہ آنےوالے چھوٹے چھوٹے اعمال کرنا ہرگز نہ بھولیں۔اس ماہ سورج اور چاند گرہن کے خاص اعمال درج ذیل ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 696 reviews.