Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خواب اور شیخ الوظائف کی روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

چوہے او ر دو لال بیگ

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ برآمدے کی دیوار پر ایک چوہا بڑے سائز کا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگیں ایک صحت مند بچے کی طرح ہیں، اس کی آنکھیں بھی بڑی ہوتی ہیں، وہ میری طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اتنے میں وہ نیچے گرتا ہے اور اس پلنگ کے نیچے آ جاتا ہے جس پر میں بیھٹی ہوتی ہوں۔ میں جلدی سے دوسرے پلنگ پر چلی جاتی ہوں، اتنے میں دیکھتی ہوں دو چھوٹے چوہے ایک ٹوکری کے ساتھ ہیں،  جب میں ٹوکری کے قریب جاتی ہوں وہاں چوہوں کی جگہ دو لال بیگ ہوتے ہیں۔(نجمہ کامران‘راولپنڈی)

تعبیر:  اس بات کا اشارہ ہے کہ بعض قسم کی بیماریاں اور پریشانیاں آپ کو لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاہم آپ وقتاً فوقتاً حسب استطاعت صدقہ دیتی رہیں‘صبح و شام ایک تسبیح یَاحَلَّ الْمُشْکِلَات کی پڑھتی رہیں۔ واللہ اعلم!

 بارش سے بھیگی زمین

خواب :خواب میں دیکھتی ہوں کہ میرے دونوںپائوں ننگے ہیں اور مجھے میری جوتی نہیں ملتی اور پھر بارش سے بھیگی ہوئی زمین دیکھتی ہوں۔ مجھے بارش کا پتہ نہیں چلتا جب بھی میری نظر زمین پر پڑتی ہے تو مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مغرب کا وقت ہو چکا ہے۔(سمیرا نواز‘کوئٹہ)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے معاملات میں بندش کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔ آپ روزانہ عشاء کی نماز کے بعدسورۃ الواقعہ اور  کثر کے ساتھ یَا حَلِیْمُ کا ورد کرتی رہا کریں، ان شاء اللہ یہ پریشانی بہت جلد دُور ہو جائے گی۔

بھاگتا ہوا کُتا

خواب: میں نےخواب میں دیکھا ہے کہ پڑوسی کے گھر جاتا ہوں تو ایک کتا میری طرف بھاگا ہوا آتا ہے، اس کو روکتا ہوں تو اسی اثناء میں دوسرا کتا میری طرف آتا ہے مگر وہ پہلے والے کتے کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔(رانا اکرم‘صوابی)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دشمنوں میں ان شاء اللہ پُھوٹ پڑ جائے گی اور وہ آپ کو نقصان پہنچانے سے قاصر رہیں گے۔

شادی میں پیش رفت

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سکول کی کلاس کے ساتھ والی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوں اور شدید غصے سے میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں اور کہتی ہوں کہ اپنے منگیترکو چھوڑوں گی نہیں۔ جب میں سامنے دیکھتی ہوں تو وہ آ رہے ہوتے ہیں۔ میں جا کر ان کا گریبان پکڑ لیتی ہوں اور ان سے پوچھتی ہوں کہ مجھے بدنام کیوں کیا؟(ھ۔ا‘کوہاٹ)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ  ساتھ آپ کے معاملات کچھ عرصے کیلئے غلط فہمی کا شکار رہنے کے بعد بہتر ہو جائیں گے اور ممکن ہےجلد ہی شادی کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہو جائے۔ واللہ اعلم!

انگور کا تحفہ

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارےایک ٹیچر مجھے پڑھنے کیلئے کوئی ورد عنایت فرما دیتے ہیں کہ یہ پڑھا کرو۔ ایک خواب میں اسی روز انہی کے والد محترم انگور عنایت فرمارہے ہوتے ہیں۔ میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے گھر میںروٹی بنا رہی ہوں۔(صائمہ‘بہاولپور)

تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کا اپنے رب سے تعلق قائم ہوگا، گناہوں سے توبہ کی توفیق ملے گی اور نیک اعمال والی زندگی نصیب ہوگی۔ آپ ذکر بالخصوص تیسرے کلمے کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کیا کریں۔ واللہ اعلم!

چوہے او ر دو لال بیگخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ برآمدے کی دیوار پر ایک چوہا بڑے سائز کا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگیں ایک صحت مند بچے کی طرح ہیں، اس کی آنکھیں بھی بڑی ہوتی ہیں، وہ میری طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اتنے میں وہ نیچے گرتا ہے اور اس پلنگ کے نیچے آ جاتا ہے جس پر میں بیھٹی ہوتی ہوں۔ میں جلدی سے دوسرے پلنگ پر چلی جاتی ہوں، اتنے میں دیکھتی ہوں دو چھوٹے چوہے ایک ٹوکری کے ساتھ ہیں،  جب میں ٹوکری کے قریب جاتی ہوں وہاں چوہوں کی جگہ دو لال بیگ ہوتے ہیں۔(نجمہ کامران‘راولپنڈی)تعبیر:  اس بات کا اشارہ ہے کہ بعض قسم کی بیماریاں اور پریشانیاں آپ کو لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاہم آپ وقتاً فوقتاً حسب استطاعت صدقہ دیتی رہیں‘صبح و شام ایک تسبیح یَاحَلَّ الْمُشْکِلَات کی پڑھتی رہیں۔ واللہ اعلم! بارش سے بھیگی زمینخواب :خواب میں دیکھتی ہوں کہ میرے دونوںپائوں ننگے ہیں اور مجھے میری جوتی نہیں ملتی اور پھر بارش سے بھیگی ہوئی زمین دیکھتی ہوں۔ مجھے بارش کا پتہ نہیں چلتا جب بھی میری نظر زمین پر پڑتی ہے تو مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مغرب کا وقت ہو چکا ہے۔(سمیرا نواز‘کوئٹہ)تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے معاملات میں بندش کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔ آپ روزانہ عشاء کی نماز کے بعدسورۃ الواقعہ اور  کثر کے ساتھ یَا حَلِیْمُ کا ورد کرتی رہا کریں، ان شاء اللہ یہ پریشانی بہت جلد دُور ہو جائے گی۔بھاگتا ہوا کُتاخواب: میں نےخواب میں دیکھا ہے کہ پڑوسی کے گھر جاتا ہوں تو ایک کتا میری طرف بھاگا ہوا آتا ہے، اس کو روکتا ہوں تو اسی اثناء میں دوسرا کتا میری طرف آتا ہے مگر وہ پہلے والے کتے کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔(رانا اکرم‘صوابی)تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دشمنوں میں ان شاء اللہ پُھوٹ پڑ جائے گی اور وہ آپ کو نقصان پہنچانے سے قاصر رہیں گے۔شادی میں پیش رفتخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سکول کی کلاس کے ساتھ والی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوں اور شدید غصے سے میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں اور کہتی ہوں کہ اپنے منگیترکو چھوڑوں گی نہیں۔ جب میں سامنے دیکھتی ہوں تو وہ آ رہے ہوتے ہیں۔ میں جا کر ان کا گریبان پکڑ لیتی ہوں اور ان سے پوچھتی ہوں کہ مجھے بدنام کیوں کیا؟(ھ۔ا‘کوہاٹ)تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ  ساتھ آپ کے معاملات کچھ عرصے کیلئے غلط فہمی کا شکار رہنے کے بعد بہتر ہو جائیں گے اور ممکن ہےجلد ہی شادی کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہو جائے۔ واللہ اعلم!انگور کا تحفہخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارےایک ٹیچر مجھے پڑھنے کیلئے کوئی ورد عنایت فرما دیتے ہیں کہ یہ پڑھا کرو۔ ایک خواب میں اسی روز انہی کے والد محترم انگور عنایت فرمارہے ہوتے ہیں۔ میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے گھر میںروٹی بنا رہی ہوں۔(صائمہ‘بہاولپور)تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کا اپنے رب سے تعلق قائم ہوگا، گناہوں سے توبہ کی توفیق ملے گی اور نیک اعمال والی زندگی نصیب ہوگی۔ آپ ذکر بالخصوص تیسرے کلمے کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کیا کریں۔ واللہ اعلم!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 706 reviews.