Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیٹی کی بیماری عبقری سے تعارف کا ذریعہ !شفائی خزانہ مل گیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے میرا تعارف ایک بزرگ کے ذریعے ہوا جو اکثر میری دکان پر آتے رہتے تھے۔ان دنوں میری بیٹی کے کان میں کافی تکلیف رہتی تھی۔پین کلر ادویات سے کچھ دیر کے لئے سکون محسوس ہوتا مگر تھوڑی دیر بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو جاتی۔جن بزرگ کا میں نےذکر کیا وہ اکثر کسی نہ کسی مرض سے متعلق لوگوں کو عبقری رسالہ سے دیکھ کر ٹوٹکے بتاتے رہتے تھے۔چند دن بعد جب وہ دکان پر تشریف لائے تو میں نے ان سے بیٹی کے کان کی تکلیف سے متعلق کوئی علاج پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ کان درد کے اس مرض سے متعلق میرے پاس عبقری کا ایک آزمودہ نسخہ ہے۔آپ یہ نسخہ اپنی بیٹی کو چند بار استعمال کروائیں‘ ان شاءاللہ اس تکلیف سے نجات مل جائے گی۔میں نے مزید تاخیر کیے بابا جی سے نسخہ پوچھ کر لکھنا شروع کیا مگر نسخہ انتہائی آسان جو بغیر لکھے یاد ہو جائے۔میں نے وہ نسخہ بنایا اور اپنی بیٹی کو استعمال کروایا‘ تھوڑی دیر بعد ہی بچی کو افاقہ محسوس ہوا۔میں نے چند دن صبح و شام یہ بیٹی کو استعمال کروایا جس کے بعد اس کا کان درد بالکل ختم ہو گیا۔وہ نسخہ عبقری قارئین کے لئے حاضر ہے۔ ھوالشافیـ: 50 گرام سرسوں کا تیل اور 10 گرام کافور  لے کر انہیں آگ پر کچھ دیر پکائیں۔پھر نیم گرم تیل متاثرہ کان میں ڈال دیں‘ان شاءاللہ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے کان درد ٹھیک ہو جاتا ہے‘بہت آزمودہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 707 reviews.