Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جادو

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

ایک سجدے سے جادو کا توڑ

زندگی کے سفر میں صبح و شام، بہار، خزاں، گرمی، سردی ، خوشیاں اور دُکھ سب سے گزرنا پڑتا ہے، آخر موت ہی ان سب چیزوں کو مٹا سکتی ہے۔ جہاں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں ایسے لوگوں سے بھی واستہ پڑتا جن کو ہمارا وجود پسند نہیں ہوتا، پھر کسی نہ کسی شکل میں تنگ کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ حاسدین انسان ہوں، جنات بھی انسانوں پر جادو کرتے ہیں اور ان کا جادو بہت خطرناک ہوتا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں بھی جادو کا وجود تھا۔ آپ ؑ کے دور میں جادو پھیلانے والوں کو شیطان کہا گیا اور یہ شیطان جنات کو کہا گیا ہے۔

جی ہاں!شیر پر بھی جادو ہوتا ہے

آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ شیر پر بھی جادو ہوتا ہے۔ شیر کے اوپر بھی جناتی ، شیطانی چیزوں کا اثر ہوتا ہے۔ پھر یہ اپنے جادو کو ختم کرنے کیلئے ایک خاص ساعت (گھڑی) جب مشتری اور مریخ آپس میں گزر رہے ہوتے ہیں اس وقت یہ کسی پرانی جگہ، غار، درخت یا سائے میں جا کر وہاں سجدہ کرتا ہے‘ اس سے شیر پر کیا گیا جادو ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ سجدوں سے اللہ کیساانوکھاخیروں کا نظام متوجہ ہوتا ہے۔ شیر اتنا طاقتور جانور ہے، جنگل کا بادشاہ ہے، لیکن یہ بھی جادو اور جادو گروں سے ڈرتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ جادو ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے؟

جی ہاں‘ چیزوں پر بھی جادو ہوتا ہے!

ایک درویش تھے جو بڑے اللہ والے تھے، جادو کے توڑ کا علم بھی جانتے تھے۔ ایک مرتبہ وہ ایک جگہ بڑے دروازے کے اندر سے گزرے۔ وہاں سے گزرتے ہوئے وہ اچانک رُک گئے اور دائیں، بائیں، اُوپر ، نیچے دیکھنے لگے۔ بظاہر وہاں سوائے قلعہ کی دیواروں کے کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔وہ درویش فوراً اللہ کی ذات کے طرف متوجہ ہوئے اور کلام الٰہی پڑھنے لگے۔ ان پر ایک بات عیاں ہوئی کہ در و دیوار پر جو ٹائلیں لگی ہوئی ہیں، ان پر جادو کیا گیا ہے۔ جادو اس نوعیت کا کیا ہوا ہے کہ جب بادشاہ یہاں سے گزرے تو اس پر جادو کا اثر ہو ، اس کا دماغ ختم ہو جائے اور دل بند ہو جائے۔ مثلاً کسی نے بم رکھا دیا ہو اور اس پر ٹائم فکس کر دیا کہ جب بادشاہ گزرے تو وہ پھٹے اور بادشاہ سواری سمیت تباہ ہو جائے۔ وہ درویش روحانی علوم جانتے اوران کے پاس اس جادو کا توڑ بھی موجود تھا جس وجہ سے ان پر یہ حقیقت بھی عیاں ہو گئی۔

 یہ حقائق ہیں اور حقیقتاً جادو ہوتا ہے۔موت تک ہم نے ان چیزوں کا سامنا کرنا ہے،بعض حالات میںچھٹکارا ممکن نہیں لیکن حفاظت ممکن ہے۔آج جادو سےحفاظت کا ایک طاقتور قرآنی عمل آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چھوٹا ساعمل ہے، اگر اس کو زندگی میں شامل کر لیا جائے تو کبھی جادو کا وار نہیں ہوگا اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رہیں گے۔ان شاء اللہ!

جادو سےحفاظت کا ایک قرآنی عمل

دونوں ہاتھوں کو دُعا کی شکل میں بنا کرچہرے پر اس طرح رکھیں کہ ناک، ہونٹ اور ٹھوڑی ڈھکی جائے پھر 5،7 یا 11 مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ معوذات (سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس)پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریںاور پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں۔اس کے بعد پانی پر دم کرکے یہ پانی گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکائیں،مال وغیرہ پر بھی چھڑکا سکتے ہیں اور پانی پی بھی سکتے ہیں۔مریض پر بھی وقفہ وقفہ سے یہ عمل کر سکتے ہیں، اس پر دم کیے ہوئے پانی کا چھڑکائو کر سکتے ہیں۔اپنے بچوں پر بھی یہ عمل کرسکتے ہیں تاکہ وہ ہر قسم کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔آپ اس عمل کو صبح و شام کر لیں ،ورنہ دن میں جتنا چاہیں کر سکتے ہیں۔

اہم نوٹ: ہر فرض نماز کے بعد سجدے میں جاکر ایک مرتبہ معوذات لازمی پڑھنی ہے ، تاکہ آپ کے عمل میں تاثیر بڑھتی جائے۔ اس عمل کی سب کو خاص اجازت ہے۔ 

عمل کا ہدیہ: ہر جمعرات حسب توفیق کوئی بھی میٹھی چیز تقسیم کردیں۔

ایک سجدے سے جادو کا توڑزندگی کے سفر میں صبح و شام، بہار، خزاں، گرمی، سردی ، خوشیاں اور دُکھ سب سے گزرنا پڑتا ہے، آخر موت ہی ان سب چیزوں کو مٹا سکتی ہے۔ جہاں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں ایسے لوگوں سے بھی واستہ پڑتا جن کو ہمارا وجود پسند نہیں ہوتا، پھر کسی نہ کسی شکل میں تنگ کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ حاسدین انسان ہوں، جنات بھی انسانوں پر جادو کرتے ہیں اور ان کا جادو بہت خطرناک ہوتا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں بھی جادو کا وجود تھا۔ آپ ؑ کے دور میں جادو پھیلانے والوں کو شیطان کہا گیا اور یہ شیطان جنات کو کہا گیا ہے۔جی ہاں!شیر پر بھی جادو ہوتا ہےآپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ شیر پر بھی جادو ہوتا ہے۔ شیر کے اوپر بھی جناتی ، شیطانی چیزوں کا اثر ہوتا ہے۔ پھر یہ اپنے جادو کو ختم کرنے کیلئے ایک خاص ساعت (گھڑی) جب مشتری اور مریخ آپس میں گزر رہے ہوتے ہیں اس وقت یہ کسی پرانی جگہ، غار، درخت یا سائے میں جا کر وہاں سجدہ کرتا ہے‘ اس سے شیر پر کیا گیا جادو ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ سجدوں سے اللہ کیساانوکھاخیروں کا نظام متوجہ ہوتا ہے۔ شیر اتنا طاقتور جانور ہے، جنگل کا بادشاہ ہے، لیکن یہ بھی جادو اور جادو گروں سے ڈرتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ جادو ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے؟جی ہاں‘ چیزوں پر بھی جادو ہوتا ہے!ایک درویش تھے جو بڑے اللہ والے تھے، جادو کے توڑ کا علم بھی جانتے تھے۔ ایک مرتبہ وہ ایک جگہ بڑے دروازے کے اندر سے گزرے۔ وہاں سے گزرتے ہوئے وہ اچانک رُک گئے اور دائیں، بائیں، اُوپر ، نیچے دیکھنے لگے۔ بظاہر وہاں سوائے قلعہ کی دیواروں کے کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔وہ درویش فوراً اللہ کی ذات کے طرف متوجہ ہوئے اور کلام الٰہی پڑھنے لگے۔ ان پر ایک بات عیاں ہوئی کہ در و دیوار پر جو ٹائلیں لگی ہوئی ہیں، ان پر جادو کیا گیا ہے۔ جادو اس نوعیت کا کیا ہوا ہے کہ جب بادشاہ یہاں سے گزرے تو اس پر جادو کا اثر ہو ، اس کا دماغ ختم ہو جائے اور دل بند ہو جائے۔ مثلاً کسی نے بم رکھا دیا ہو اور اس پر ٹائم فکس کر دیا کہ جب بادشاہ گزرے تو وہ پھٹے اور بادشاہ سواری سمیت تباہ ہو جائے۔ وہ درویش روحانی علوم جانتے اوران کے پاس اس جادو کا توڑ بھی موجود تھا جس وجہ سے ان پر یہ حقیقت بھی عیاں ہو گئی۔ یہ حقائق ہیں اور حقیقتاً جادو ہوتا ہے۔موت تک ہم نے ان چیزوں کا سامنا کرنا ہے،بعض حالات میںچھٹکارا ممکن نہیں لیکن حفاظت ممکن ہے۔آج جادو سےحفاظت کا ایک طاقتور قرآنی عمل آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چھوٹا ساعمل ہے، اگر اس کو زندگی میں شامل کر لیا جائے تو کبھی جادو کا وار نہیں ہوگا اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رہیں گے۔ان شاء اللہ!جادو سےحفاظت کا ایک قرآنی عملدونوں ہاتھوں کو دُعا کی شکل میں بنا کرچہرے پر اس طرح رکھیں کہ ناک، ہونٹ اور ٹھوڑی ڈھکی جائے پھر 5،7 یا 11 مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ معوذات (سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس)پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریںاور پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں۔اس کے بعد پانی پر دم کرکے یہ پانی گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکائیں،مال وغیرہ پر بھی چھڑکا سکتے ہیں اور پانی پی بھی سکتے ہیں۔مریض پر بھی وقفہ وقفہ سے یہ عمل کر سکتے ہیں، اس پر دم کیے ہوئے پانی کا چھڑکائو کر سکتے ہیں۔اپنے بچوں پر بھی یہ عمل کرسکتے ہیں تاکہ وہ ہر قسم کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔آپ اس عمل کو صبح و شام کر لیں ،ورنہ دن میں جتنا چاہیں کر سکتے ہیں۔اہم نوٹ: ہر فرض نماز کے بعد سجدے میں جاکر ایک مرتبہ معوذات لازمی پڑھنی ہے ، تاکہ آپ کے عمل میں تاثیر بڑھتی جائے۔ اس عمل کی سب کو خاص اجازت ہے۔ عمل کا ہدیہ: ہر جمعرات حسب توفیق کوئی بھی میٹھی چیز تقسیم کردیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 717 reviews.