1) ڈیپریشن جدید دور کا تحفہ ہے۔اس کا علاج اپنی سوچوں پر قابو پانا ہے۔ طبی ٹوٹکے اس میںہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ثابت اسپغول ایک چمچ صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانے سے ڈیپریش، اینگزائٹی اور سٹریس جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔ اس پر جدید تحقیقات بھی ہو چکی ہیں۔ اس کے ساتھ عبقری رسالہ میں ہر ماہ کا ایک خاص مراقبہ دیا جاتا ہے‘ یہ مراقبہ کرنا شروع کر دیں ڈیپریشن اور ٹینشن سے نجات مل جائے گی۔ (ڈاکٹر عنصر نعیم ، لاہور)
2) معدے کی کمزوری ‘ضعف قلب‘بد ہضمی اور تمام جسمانی عوارضات جن کا آپ نے ذکر کیا ہے یہ زندگی کی بے اعتدالیوں اورغلط عادات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کا مکمل حل ایک ہی نسخے میں ہے جو میرا ذاتی تجربہ شدہ اور بے مثال نسخہ ہے۔نسخہ آسان مگر اپنے اندر شفاء‘ طاقت اور قوت کا سمندر لیے ہوئے ہے۔ کاسنی کے بیج اور کلونجی کے بیج ہموزن لے کر مکس کر لیں‘ کھانے سے گھنٹہ پہلے ایک چمچ ہمراہ پانی استعمال کریں اورصحت کو شاد و آباد بنائیں ۔ (علیم ہاشمی، اوکاڑہ )
3) میر ے بچے سکول میں پڑھتے ہیں۔ یہ بھی بہت ضدی تھے۔ جو بات منہ سے نکال لیتے بس وہ پوری ہو جانی چاہیے ورنہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتے‘ میں نےان پرچالیس مرتبہ یَامُحْصِیُ یَامُعَیْدُ پڑھ کر دم کر نا شروع کیا۔اس عمل کی تاثیر ناقابل یقین ہے ۔ بچوں کی ضد کرنے کی عادت ختم ہو گئی اور فرمانبردارہو گئے ہیں۔( حفصہ ارشد، فیصل آباد)
4)اللہ سب کی اولاد وں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور معذوری جیسے عیب سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ میرا مشورہ ہےآپ عبقری دواخانہ کا معذور شفاء ٹانک، معجون شفاءیابی اور کراماتی تیل بچوں کو استعمال کروائیں‘ ان شاء اللہ ان کی معذوری دور ہو جائے گی(فاروق احمد، لاہور)
1) ڈیپریشن جدید دور کا تحفہ ہے۔اس کا علاج اپنی سوچوں پر قابو پانا ہے۔ طبی ٹوٹکے اس میںہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ثابت اسپغول ایک چمچ صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانے سے ڈیپریش، اینگزائٹی اور سٹریس جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔ اس پر جدید تحقیقات بھی ہو چکی ہیں۔ اس کے ساتھ عبقری رسالہ میں ہر ماہ کا ایک خاص مراقبہ دیا جاتا ہے‘ یہ مراقبہ کرنا شروع کر دیں ڈیپریشن اور ٹینشن سے نجات مل جائے گی۔ (ڈاکٹر عنصر نعیم ، لاہور)2) معدے کی کمزوری ‘ضعف قلب‘بد ہضمی اور تمام جسمانی عوارضات جن کا آپ نے ذکر کیا ہے یہ زندگی کی بے اعتدالیوں اورغلط عادات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کا مکمل حل ایک ہی نسخے میں ہے جو میرا ذاتی تجربہ شدہ اور بے مثال نسخہ ہے۔نسخہ آسان مگر اپنے اندر شفاء‘ طاقت اور قوت کا سمندر لیے ہوئے ہے۔ کاسنی کے بیج اور کلونجی کے بیج ہموزن لے کر مکس کر لیں‘ کھانے سے گھنٹہ پہلے ایک چمچ ہمراہ پانی استعمال کریں اورصحت کو شاد و آباد بنائیں ۔ (علیم ہاشمی، اوکاڑہ )3) میر ے بچے سکول میں پڑھتے ہیں۔ یہ بھی بہت ضدی تھے۔ جو بات منہ سے نکال لیتے بس وہ پوری ہو جانی چاہیے ورنہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتے‘ میں نےان پرچالیس مرتبہ یَامُحْصِیُ یَامُعَیْدُ پڑھ کر دم کر نا شروع کیا۔اس عمل کی تاثیر ناقابل یقین ہے ۔ بچوں کی ضد کرنے کی عادت ختم ہو گئی اور فرمانبردارہو گئے ہیں۔( حفصہ ارشد، فیصل آباد)4)اللہ سب کی اولاد وں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور معذوری جیسے عیب سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ میرا مشورہ ہےآپ عبقری دواخانہ کا معذور شفاء ٹانک، معجون شفاءیابی اور کراماتی تیل بچوں کو استعمال کروائیں‘ ان شاء اللہ ان کی معذوری دور ہو جائے گی(فاروق احمد، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں