1) محترم قارئین السلام علیکم! مجھے سات سال سے ایک بیماری ہے جس کا ڈاکٹر وںکے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ میری بڑی آنت میں السر ہے۔ بڑا پیشاب کنٹرول نہیں ہوتا، کپڑوں میں ہی نکل جاتا ہے اور اجابت کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ دن میں 8،9 بار اجابت ہوتی ہے۔میری حالت بہت خراب ہے ‘بہت علاج کے باوجود آرام نہیں آیا ۔ مہربانی فرما کر میرے لئے کوئی دوائی بتائیے جس سے میری آنت کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے۔ سات سال سے مجھے یہ تکلیف ہے۔( اسد حفیظ۔ اٹک)
2) قارئین السلام علیکم ! مجھے کچھ عرصے سے عرق النساء کی تکلیف ہے۔ ٹانگ میں بہت درد رہتا ہے‘ درد کی وجہ سے نہ زیادہ دیر بیٹھ سکتی ہوں اور نہ زیادہ دیر کھڑی ہو سکتی ہوں‘ ہر وقت بے چین رہتی ہوں۔ اگرکسی کے پاس عرق النساء کے لئے مجرب نسخہ ہے تو عبقری رسالہ کے’’ قارئین پوچھیں اور قارئین بتائیں‘‘ سلسلے میں شائع کروا دیں ۔(نجمہ گلزار۔ ملتان)
3) شادی کو تقریباً گیارہ سال ہو چکے ہیں لیکن اولاد نہیں ہوئی‘ ایک لیڈی ڈاکٹر نے میری اہلیہ میں مسئلہ بتایا اور دوسری ڈاکٹر نے کہا ہےکہ کوئی مسئلہ نہیں ہے رپورٹ بالکل نارمل ہے ۔ براہ مہربانی عورتوں کے بانجھ پن کو ختم کرنے کے لئے کوئی مجرب نسخہ بتا دیں۔ ( م،س ۔ کراچی)
4) خاص ایام میں بے قاعدگی کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ دیر سے ‘ رک رک کر اوربہت کم ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ چہرے پر بال آ رہے ہیں اور سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا ہے جسم کی رنگت بھی خراب ہو چکی ہے۔ ان سب بیماریوں کی اصل وجہ ایام کی بے قاعدگی ہے۔کئی ادویات استعمال کر کے دیکھ لیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جس بہن کو اس کا علاج معلوم ہو وہ ضرور لکھیں ۔(ص ،ط۔ لا ہور)
1) محترم قارئین السلام علیکم! مجھے سات سال سے ایک بیماری ہے جس کا ڈاکٹر وںکے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ میری بڑی آنت میں السر ہے۔ بڑا پیشاب کنٹرول نہیں ہوتا، کپڑوں میں ہی نکل جاتا ہے اور اجابت کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ دن میں 8،9 بار اجابت ہوتی ہے۔میری حالت بہت خراب ہے ‘بہت علاج کے باوجود آرام نہیں آیا ۔ مہربانی فرما کر میرے لئے کوئی دوائی بتائیے جس سے میری آنت کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے۔ سات سال سے مجھے یہ تکلیف ہے۔( اسد حفیظ۔ اٹک)2) قارئین السلام علیکم ! مجھے کچھ عرصے سے عرق النساء کی تکلیف ہے۔ ٹانگ میں بہت درد رہتا ہے‘ درد کی وجہ سے نہ زیادہ دیر بیٹھ سکتی ہوں اور نہ زیادہ دیر کھڑی ہو سکتی ہوں‘ ہر وقت بے چین رہتی ہوں۔ اگرکسی کے پاس عرق النساء کے لئے مجرب نسخہ ہے تو عبقری رسالہ کے’’ قارئین پوچھیں اور قارئین بتائیں‘‘ سلسلے میں شائع کروا دیں ۔(نجمہ گلزار۔ ملتان)3) شادی کو تقریباً گیارہ سال ہو چکے ہیں لیکن اولاد نہیں ہوئی‘ ایک لیڈی ڈاکٹر نے میری اہلیہ میں مسئلہ بتایا اور دوسری ڈاکٹر نے کہا ہےکہ کوئی مسئلہ نہیں ہے رپورٹ بالکل نارمل ہے ۔ براہ مہربانی عورتوں کے بانجھ پن کو ختم کرنے کے لئے کوئی مجرب نسخہ بتا دیں۔ ( م،س ۔ کراچی)4) خاص ایام میں بے قاعدگی کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ دیر سے ‘ رک رک کر اوربہت کم ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ چہرے پر بال آ رہے ہیں اور سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا ہے جسم کی رنگت بھی خراب ہو چکی ہے۔ ان سب بیماریوں کی اصل وجہ ایام کی بے قاعدگی ہے۔کئی ادویات استعمال کر کے دیکھ لیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جس بہن کو اس کا علاج معلوم ہو وہ ضرور لکھیں ۔(ص ،ط۔ لا ہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں