ایک مرتبہ سخت پریشان تھا ، کچھ سمجھ نہ آیا تو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کےوالدین کے مزارات پر حاضر ہو ا‘ اعمال کا ہدیہ پیش کیا اور دعا کرنے لگا ۔ اتنے میں وہاں حضرت جی بھی تشریف لے آئے‘ موقع غنیمت جان کر میں نے اپنا مسئلہ حضرت جی سےبیان کر دیا‘ حضرت جی نے اپنے ایک ساتھی سے فرمایا ان کو عبقری حویلی میں ہانڈی کا عمل کروا دیں اور مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا عمل کے بعد یہاںمزارات پر حاضری لازمی دینا کیونکہ آپ کو یہ عمل مزارات پر حاضری کی برکت سے ملا ہے ۔عبقری حویلی پہنچ کر ہانڈی والا عمل کیا اور واپس مزارات پر حاضری دے کر گھر چلا آیا۔ بس اس کے بعد میرے لئے جو راہیں مسخر ہوئیں‘ اپنا کاروبار ملا‘ رزق کی تنگی ختم ہو گئی اور پیسہ ایسے آنے لگا جیسے گہرائی کی طرف پانی۔(محمد شفیق، ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں