محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں سالہا سال سے محرومی کی زندگی گزار رہی تھی۔بے اولادی کا مسئلہ تھاجو بہت سے مسائل کی وجہ بن چکا تھا۔کافی پریشان رہتی‘ علاج معالجہ کروانے کی کوشش کی مگر کہیں سے بھی مراد نہ مل سکی ۔گھریلو ناچاقیاں دن بدن بڑھتی چلی جارہی تھیں اور سسرا ل والے بھی مجھ سے ناراض تھے مگر میں اس معاملہ میں بے بس تھی۔عبقری سے تعارف تھا ‘دل میں خواہش تھی کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو‘ اپنے مسائل بیان کروں تاکہ ان کا حل مل جائے ‘اجڑی ہوئی زندگی میں بہار آجائے۔اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور آخر بہت مشکل سے آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔آپ کو اپنے مسائل سے متعلق بتایا جس کے بعد آپ نے تسلی دی اور دعائوں سے نوازا۔آپ کی دعائوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میری مراد پوری کردی‘تھوڑے ہی عرصہ بعد اولاد کی امید لگی اور پھر اللہ تعالیٰ نے نرینہ اولاد کی نعمت سے نوازا۔لڑائی جھگڑے ختم ہو گئے‘سسرال والے بھی مجھ سے راضی ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری اجڑی زندگی میں بہار آگئی۔آپ کے لئے دن رات دعائیں کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ سدا آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے‘ آمین!
ندا‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں