محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم دونوں میاں بیوی نے اس سال رمضان کا آخری عشرہ تسبیح خانہ میں گزارا ، آپ کے اندر انسانیت کا دکھ اور لوگوں کی بھلائی کا جذبہ دیکھ کراحساس ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو خاص طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے چنا ہے اور آپ پر اللہ کا خاص فضل ہے۔ اسی بھلائی کے جذبے کے تحت آپ نے تسبیح خانہ میں آئے احباب سے فرمایا جو شخص اپنے طبی روحانی تجربات اور مشاہدات کی ایک کاپی لکھ کر عبقری دفتر میں جمع کروائے گا میں اسے تین خاص دعائیں دوں گا اوریہ مشاہدات عبقری رسالہ میں شائع ہو ں گے آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ہم دونوں میاں بیوی نے کاپی لکھ کر جمع کروا ئی۔ آپ نے تین خاص دعائیں اور ان کی تاثیر بخشی تھی۔ان میں ایک عمل جس کی تاثیر بخشی تھی کہ جس کام جس حاجت کے لئے یہ عمل کیا جائے گا فوری مدد ملے گی اور حاجت پوری ہو گی ،اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ ۔گھر جانےکےکچھ عرصے بعد میری اہلیہ کے گردے میں تکلیف شروع ہو گئی۔
گردہ پتھریوں سے بھرا ہوا تھا
ڈاکٹر کے پاس گئے اس نے الٹرا ساؤنڈ کیا اور کہا کہ سارا گردہ بڑی بڑی پتھریوں سے بھرا ہوا ہے، گردہ بھی خراب ہو چکا ہے آپریشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں حیرانگی سے اس کا منہ تکتا رہ گیا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اتنا بڑا مسئلہ بن سکتا ہے میںنے تسلی کے لئے پھراسی دن دوسری جگہ سے الٹرا ساؤنڈ کروایا اس نے بھی یہی جواب دیا۔ہم دونوں میاں بیوی بہت پریشان ہوئے ، ہمارے پاس تو علاج کے پیسے بھی نہیں تھے، میںجس ادارے میں کام کرتا ہوں وہاںسے علاج کی غرض سے چند ماہ کی تنخواہ پیشگی لینے کی درخواست کی تو انہوںنے بھی یہی کہا کہ ہم ایک ماہ کی تنخواہ سے زیادہ تعاون نہیں کر سکتے ، ان کا جواب سن کر مزید پریشان ہوگیا۔ ہم میاں بیوی نے صرف ایک دن اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ بیماری سے شفاء کی نیت سے پڑھا ،اگلے دن ہم کڈنی ہسپتال چلے گئے ، سارے ٹیسٹ دوبارہ کروائے ، چند گھنٹوں بعد رپورٹ آئی کہ گردہ بالکل ٹھیک ہے اور پتھری وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جب پہلے ڈاکٹر نے ہمیں کہا تھا کہ گردہ خراب اور اس میں پتھریاں ہیں ، میںنے اپنی اہلیہ کو سیب کا سرکہ اور عبقری دواخانہ کا پتھری ڈائیلائسز کورس زمزم کے پانی کے ساتھ تین ٹائم استعمال کروانا شروع کر دیا تھا، الحمد للہ اس وظیفے اور دوا کی وجہ سے ہم آپریشن سے بچ گئے اور معجزانہ طور پر گردہ ٹھیک ہو گیا۔
محمد حیات اللہ ، لیہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم دونوں میاں بیوی نے اس سال رمضان کا آخری عشرہ تسبیح خانہ میں گزارا ، آپ کے اندر انسانیت کا دکھ اور لوگوں کی بھلائی کا جذبہ دیکھ کراحساس ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو خاص طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے چنا ہے اور آپ پر اللہ کا خاص فضل ہے۔ اسی بھلائی کے جذبے کے تحت آپ نے تسبیح خانہ میں آئے احباب سے فرمایا جو شخص اپنے طبی روحانی تجربات اور مشاہدات کی ایک کاپی لکھ کر عبقری دفتر میں جمع کروائے گا میں اسے تین خاص دعائیں دوں گا اوریہ مشاہدات عبقری رسالہ میں شائع ہو ں گے آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ہم دونوں میاں بیوی نے کاپی لکھ کر جمع کروا ئی۔ آپ نے تین خاص دعائیں اور ان کی تاثیر بخشی تھی۔ان میں ایک عمل جس کی تاثیر بخشی تھی کہ جس کام جس حاجت کے لئے یہ عمل کیا جائے گا فوری مدد ملے گی اور حاجت پوری ہو گی ،اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ ۔گھر جانےکےکچھ عرصے بعد میری اہلیہ کے گردے میں تکلیف شروع ہو گئی۔گردہ پتھریوں سے بھرا ہوا تھاڈاکٹر کے پاس گئے اس نے الٹرا ساؤنڈ کیا اور کہا کہ سارا گردہ بڑی بڑی پتھریوں سے بھرا ہوا ہے، گردہ بھی خراب ہو چکا ہے آپریشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں حیرانگی سے اس کا منہ تکتا رہ گیا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اتنا بڑا مسئلہ بن سکتا ہے میںنے تسلی کے لئے پھراسی دن دوسری جگہ سے الٹرا ساؤنڈ کروایا اس نے بھی یہی جواب دیا۔ہم دونوں میاں بیوی بہت پریشان ہوئے ، ہمارے پاس تو علاج کے پیسے بھی نہیں تھے، میںجس ادارے میں کام کرتا ہوں وہاںسے علاج کی غرض سے چند ماہ کی تنخواہ پیشگی لینے کی درخواست کی تو انہوںنے بھی یہی کہا کہ ہم ایک ماہ کی تنخواہ سے زیادہ تعاون نہیں کر سکتے ، ان کا جواب سن کر مزید پریشان ہوگیا۔ ہم میاں بیوی نے صرف ایک دن اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ بیماری سے شفاء کی نیت سے پڑھا ،اگلے دن ہم کڈنی ہسپتال چلے گئے ، سارے ٹیسٹ دوبارہ کروائے ، چند گھنٹوں بعد رپورٹ آئی کہ گردہ بالکل ٹھیک ہے اور پتھری وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جب پہلے ڈاکٹر نے ہمیں کہا تھا کہ گردہ خراب اور اس میں پتھریاں ہیں ، میںنے اپنی اہلیہ کو سیب کا سرکہ اور عبقری دواخانہ کا پتھری ڈائیلائسز کورس زمزم کے پانی کے ساتھ تین ٹائم استعمال کروانا شروع کر دیا تھا، الحمد للہ اس وظیفے اور دوا کی وجہ سے ہم آپریشن سے بچ گئے اور معجزانہ طور پر گردہ ٹھیک ہو گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں