قارئین السلام علیکم!مجھے پندرہ سال سے ناک کی الرجی تھی، کوئی علاج نہیں جو میں نے چھوڑا ہو۔ یہ اتنی ضدی بیماری ہے کہ کسی بھی علاج سے ٹھیک نہ ہوئی ، جن ادویات سے عارضی فرق پڑتا ان کا نقصان بہت زیادہ تھا، اس الرجی نے میرے ہر کام کو متاثر کر دیا تھا، کسی بھی کام کو توجہ سے نہیں کر سکتی تھی ، گھر والے بھی پریشان ہوتے تھے اور میں خود زچ ہو گئی تھی۔ ناک میں خارش، ریشہ بہنا اور چھینکوں کا ایک طوفان ہوتا جو دماغ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتا ، آنکھوں سے پانی بہنے لگتا، بہت برا حال ہو گیا تھا۔ ایسی حالت میں ادویات سے کچھ عارضی سکون ملتا لیکن جیسے ہی دوا کا اثر ختم ہوتا پھر سے وہی حالت ہو جاتی ، نہ خوشبو راس آتی تھی اور کھانا بناتے وقت مرچ مصالحوں سے یہ تکلیف اور زیادہ ہو جاتی ۔حتی کہ میری زندگی اجیرن بن چکی تھی ۔میں نے الرجی کے بڑے ہسپتال اور ویکسین سنٹر سے الرجی کی ویکسین ۳ سے ۴ بار لگوائی کوئی اثر نہ ہوا، یہ ویکسین بھی میرے مسئلے میں فیل ہو چکی تھی۔گھر والو ں اور رشتہ داروں کو میری حالت پر ترس آتا تھا لیکن کسی کے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔کسی رشتہ دار نے عبقری رسالہ سے ایک نسخہ دیکھا تو مجھے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ جب انسان ہر علاج سے مایوس ہو جائے پھر کسی چیزسے بھی شفاء کی امید اٹھ جاتی ہے، میری حالت بھی یہی تھی میںنے انہیں جی ٹھیک ہے کہہ کربات ختم کردی اور نسخہ استعمال نہ کیا۔ میری حالت روز کی طرح خراب سے خراب تر ہو تی گئی تو ایک دن خیال آیا کیوں نہ یہ بھی آزما کر دیکھ لوں۔انہوںنے مجھے نسخہ بتایا تھا مجھے معلوم تھا کہ اس نسخے کے اجزا عام گھروں میں میسر ہوتے ہیں لیکن میں بھول گئی تھی ، فون کر کے ان سے نسخہ پوچھ کر بنایا اور استعما ل کیا ۔ یقین جانیں میں ایسی ٹھیک ہو ئی کہ اب دوبارہ کبھی یہ الرجی نہیں ہوئی۔جبکہ ہر وقت ہاتھ میں رومال رہتا تھا، چھینکیں مار مار کر میرا سر بھی چکرا جا تا تھا پھرعبقری نے میری زندگی کا سکھ مجھے لوٹا دیا۔ نسخہ یہ ہے ۔ھو الشافی: شہد، اسپغول اور کلونجی سب چیزیں ہموزن لے کر ملا لیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں ۔اللہ پاک عبقری کو قیامت تک شادو آباد رکھے ۔ آمین !
ذکیہ کیانی ، راولپنڈی

حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں