محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم بہت مشکلات میں گرفتار ہیں۔ ان مشکلات کا آغاز تقریباً 23 سال قبل ہوا، اس سے پہلے میرے والد صاحب ایک ہر دلعزیز اور انتہائی سوجھ بوجھ والے کامیاب انسان تھے، ان کا بہت اچھا کاروبار تھا، جس کام کو کاروباری طور پر ہاتھ لگاتے وہ سونا ہو جاتا، اپنا گھر ، جائیداد، کاروبار، زمین اور بے پناہ عزت و شہرت اور عقل و فہم کے مالک انسان تھے۔پھر پتہ نہیں کیوں ایسا ہوا کہ ہر چیز میں ناکامی ہی ناکامی اور نقصان رہ گیا ، کاروبار ، جائیداد گھر بار سب کچھ ختم ہے۔خود والد صاحب انتہائی غصیل ، جذباتی اور ضدی انا پسند شخص بنتے چلے گئے اور سخت ڈیپریشن کا شکار ہو گئے ، ان کے اسی رویے کی وجہ سے وہی لوگ جو پہلے ان کی عزت کرتے تھے اب ان سے دور ہونے لگے ہیں۔ (لاریب سعید،فیصل آباد )
جواب :آپ کا طویل خط پڑھا ، آپ کے والد صاحب کی کامیابی ، عزت اور مرتبے سے حسد کی وجہ سے ان کے کاروباراور گھر پر جادو کروا یا گیاہے۔حالات کا اچانک خوشحالی سے کربناک ہو جانابہت بڑی آزمائش ہے، آپ تمام گھر والے سورہ فلق اور سورہ الناس دو تسبیح صبح و شام پڑھیں اور تصور میں گھر کے چاروں کونوں میں دم کریں ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں