محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت امید سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میرے شوہر بہت اچھے انسان ہیں میرے ساتھ ان کی بہت بنتی تھی لیکن کسی حاسدنے ان کی ایسی ذہن سازشی کی ہے کہ وہ مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ، انہوںنے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور نہ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں اور نہ لینے آتے ہیں۔ سب کہتے ہیں اب تم طلاق لے کراپنی جان چھڑوا لو لیکن میں ایسا کبھی نہیں کروں گی۔ میں بہت جگہوں پر گئی لاکھوں روپے دیے پر فائدہ نہیں ہوا ، مجھے بس کسی بھی طرح اپنا گھر بسانا ہے، خدا شاہد ہے میں اپنے خاوند کے ساتھ مخلص ہوں ، مجھے عزت والی پاک صاف زندگی گزارنی ہے ، مجھے عمل بتائیے کہ میرے شوہر میری طرف توجہ کریں اور ان کا دل نرم ہو جائے ۔آپ جو بھی عمل بتائیں گے میں دن رات ایک کردوں گی اور پڑھائی کروں گی ، مجھے اپنا گھر بسانا ہے ، مجھے طلاق جیسی لعنت سے بچا لیں ۔(ح، ا)
جواب: آپ کسی بھی وقت جائے نماز پر بیٹھ کر تصور کریں کہ آپ کے شوہر آپ کے سامنے بیٹھے ہیں اور آپ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر دھیان سے درود پاک اَللّٰهُــمَّ صَّــلِ عَــلٰى مُحَمَّــدٍ وَ آلِ مُحَمَّــد پڑھیں اور ہر درود پاک پڑھنے کے ساتھ یہ تصور کریں کہ اس کا نور آپ کے شوہر کے دل میں داخل ہو کر نفرتیں کدورتیں دھو رہا ہے۔ چند دن ایسا کریں شوہر آپ کی محبت میں بے چین ہو جائے گا اور خود صلح کے لئے آئے گا‘ ان شاءاللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں