Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

معذور ماں کی خدمت نے رنگ لگادئیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

شیخ الوظائف فرماتے ہیں دعا الفاظ کا نہیں کیفیات کا نام ہے، جو جتنے دل کے درد اور سوز سے اللہ سے اپنی عرضی پیش کرے گا اتنی دعا کی قبولیت ہوگی۔ میں اپنا واقعہ بیان کر رہی ہوں جس میں دل سے نکلی دعا کی قبولیت کا انوکھا مشاہدہ اور دعا کے ساتھ غیبی نظام کا احساس ہو گا۔میں جو کچھ بھی لکھ رہی ہوں رب کعبہ کی قسم سچ لکھ رہی ہوں۔میں اپنی بہن کے لئے پیسے جمع کر رہی تھی تاکہ اسے عمرہ کروا سکوں۔

  بے ساختہ زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے

ایک دن اچانک ہماری گھر کی فریج خراب ہو گئی ، مکینک کو بلایا اس نے معائنہ کیا اور مرمت کرنے کے اچھے خاصے پیسے مانگ لیے، مجھے یہ رقم بہت زیادہ لگی، میں پریشان ہو گئی کیونکہ میں خود ایک ایک پیسہ جوڑ رہی تھی خیر میں نے اسے کہا ٹھیک ہے اس کے بغیر گزارا نہیں ہے اسے ٹھیک کر دو ، اس نے خرابی دور کر دی لیکن فریج نہیں چل رہی تھی، مکینک کافی دیر کوشش کرنے کے بعدکہنے لگا لگتا ہے اس کا کمپریسر جل گیا ہے اور نیا ڈالنا پڑے گا، میں نے پوچھا وہ کتنے کا آئے گا اس نے پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ کر رقم بتائی ، یہ سن کر میں بے ساختہ اتنی شدت سے روئی اور میری زبان پر یہ الفاظ آئے کہ یا اللہ میرے پاس حلال کے پیسے ہیں اور ان پیسوں سے میں اپنی بہن کو تیری خاطر عمرہ کروانا چاہتی ہوں ، تجھے پتہ ہے کہ میں اکیلی ہوں ، پیسہ پیسہ جوڑتی رہتی ہوںاور ساتھ ہی دو تین دفعہ یہ آیت پڑھی اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ   اچانک مکینک کی آواز آئی باجی آپ کی فریج کا کمپریسر ٹھیک ہے اور فریج ٹھیک چل پڑی ہے بس تار کا مسئلہ تھا وہ ٹھیک کر دیا ہے۔ اب میں تو خوشی سے رونے لگی کہ یا اللہ تو واقعی مضطرب کی مانگی دعا قبول کرتا ہے ۔

  جو سوچا بھی نہ تھا وہ مل گیا

میری والدہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتی تھیں مکمل بستر پر تھیں ، میری والدہ نے حج کیا ہوا تھا، ایک دن میری چھوٹی بہن آ کر بیٹھی ہوئی تھی میری والدہ نے ٹی وی پر سعودی چینل لگایاجہاں ہر وقت خانہ کعبہ کا طواف دکھایا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ بتا نے لگیں کہ میںنے یہاں یہاں نفل پڑھے ہیں، میری بہن کہنے لگی کہ پتہ نہیں ہم کب جائیں  گے حالات اجازت ہی نہیں دیتے ، پیسے کی اتنی تنگی ہے تو میں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم پھر بھی کبھی نہ کبھی چلی جائو گی کیونکہ تمہارا خاوند تمہارا محرم ہے ، میرا تو کوئی محرم ہی نہیں ، میں ساری زندگی نہیں جا سکوں گی کیونکہ میں نے والدہ کی خدمت کی وجہ سے شادی نہیں کی، والد صاحب انتقال کرچکے ہیں اور بھائی بھی نہیں ہے۔ آپ یقین جانیے کہ اگلے ہی دن میرے ماموں کی بیٹی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ باجی آئیں عمرہ کرنے چلتے ہیں میں نےکہا میراتوکوئی محرم نہیں ہے میںنہیں جا سکتی تو وہ بولی والد صاحب بھی جا رہے ہیں وہ آپ کے ماموں ہیں، محرم بن جائیں گے۔ وہ اور اس کا خاوند آئے میرا پاسپورٹ اور پیسے لے کر چلے گئے چار دن بعد ہم سب کا عمرہ کا ویزہ لگ گیا۔

محرم نہیں‘زندگی بھر محروم رہوں گی!

 آپ یقین جانیں جب میں خانہ کعبہ کے سامنے گئی تو بے ساختہ مجھے اپنے بہن کے ساتھ کہے الفاظ یا د آگئے کہ میرا کوئی محرم نہیں میں تو زندگی بھر نہیں جا سکوں گی ، میںاتنا روئی کہ یا اللہ میںنے دکھ کی کیفیت میں یہ الفاظ کہے اور دل ہی دل میں آپ سے گلہ کیا تھا اور آپ نے مجھے بتایا کہ میں کس طرح تمہیں اپنے گھر بلاؤں گا، یہ میرا کام ہے انسان کے سوچنے کا نہیں۔بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ، انسان کو کبھی اس کی رحمت اور قدرت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس قادر مطلق کی ذات پر اپنے یقین کوپختہ کرنا چاہیے۔مجھے لگتا ہے یہ میں نے جو اپنی والدہ کی خدمت کی تھی یہ اس کا صلہ ملا ہے ،میری والدہ آٹھ سال تک بستر پر رہیں ، میں ان کے بستر کے ساتھ عارضی کموڈ سیٹ رکھتی تھی اور انہیں حاجت کرواتی ، صاف کرتی، اللہ کے حکم سے جسمانی طور پر انہیں اتنا صاف ستھرا رکھتی کہ انہیں آٹھ سال بستر پر رہنے کے باوجود بھی جسم پر کوئی زخم نہیں ہوا ، میرے عمرہ کرنے کے ایک سال بعد ان کی وفات ہوئی ‘ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے‘ آمین۔ 

سورہ اخلاص کی دو تسبیح پڑھ کر پیارے نبیﷺ اور ان کے گھرانے کو ان کے صحابہ اہل بیتؓ کو کربلا کے شہدا کو اصحاب کہف کو آپ کو اور آپ کے روحانی استاد خواجہ سید عبداللہ ہجویریؒ کو ہدیہ کروزانہ کرتی ہوں ، مجھے کبھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی میں کسی چیز کو ترسی ہوں اور سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 روز صبح و شام گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں ، رزق کی کوئی کمی نہیں ہے، الحمد للہ

نئیر رفیق کیانی ، راولپنڈی 

شیخ الوظائف فرماتے ہیں دعا الفاظ کا نہیں کیفیات کا نام ہے، جو جتنے دل کے درد اور سوز سے اللہ سے اپنی عرضی پیش کرے گا اتنی دعا کی قبولیت ہوگی۔ میں اپنا واقعہ بیان کر رہی ہوں جس میں دل سے نکلی دعا کی قبولیت کا انوکھا مشاہدہ اور دعا کے ساتھ غیبی نظام کا احساس ہو گا۔میں جو کچھ بھی لکھ رہی ہوں رب کعبہ کی قسم سچ لکھ رہی ہوں۔میں اپنی بہن کے لئے پیسے جمع کر رہی تھی تاکہ اسے عمرہ کروا سکوں۔  بے ساختہ زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئےایک دن اچانک ہماری گھر کی فریج خراب ہو گئی ، مکینک کو بلایا اس نے معائنہ کیا اور مرمت کرنے کے اچھے خاصے پیسے مانگ لیے، مجھے یہ رقم بہت زیادہ لگی، میں پریشان ہو گئی کیونکہ میں خود ایک ایک پیسہ جوڑ رہی تھی خیر میں نے اسے کہا ٹھیک ہے اس کے بغیر گزارا نہیں ہے اسے ٹھیک کر دو ، اس نے خرابی دور کر دی لیکن فریج نہیں چل رہی تھی، مکینک کافی دیر کوشش کرنے کے بعدکہنے لگا لگتا ہے اس کا کمپریسر جل گیا ہے اور نیا ڈالنا پڑے گا، میں نے پوچھا وہ کتنے کا آئے گا اس نے پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ کر رقم بتائی ، یہ سن کر میں بے ساختہ اتنی شدت سے روئی اور میری زبان پر یہ الفاظ آئے کہ یا اللہ میرے پاس حلال کے پیسے ہیں اور ان پیسوں سے میں اپنی بہن کو تیری خاطر عمرہ کروانا چاہتی ہوں ، تجھے پتہ ہے کہ میں اکیلی ہوں ، پیسہ پیسہ جوڑتی رہتی ہوںاور ساتھ ہی دو تین دفعہ یہ آیت پڑھی اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ   اچانک مکینک کی آواز آئی باجی آپ کی فریج کا کمپریسر ٹھیک ہے اور فریج ٹھیک چل پڑی ہے بس تار کا مسئلہ تھا وہ ٹھیک کر دیا ہے۔ اب میں تو خوشی سے رونے لگی کہ یا اللہ تو واقعی مضطرب کی مانگی دعا قبول کرتا ہے ۔  جو سوچا بھی نہ تھا وہ مل گیامیری والدہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتی تھیں مکمل بستر پر تھیں ، میری والدہ نے حج کیا ہوا تھا، ایک دن میری چھوٹی بہن آ کر بیٹھی ہوئی تھی میری والدہ نے ٹی وی پر سعودی چینل لگایاجہاں ہر وقت خانہ کعبہ کا طواف دکھایا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ بتا نے لگیں کہ میںنے یہاں یہاں نفل پڑھے ہیں، میری بہن کہنے لگی کہ پتہ نہیں ہم کب جائیں  گے حالات اجازت ہی نہیں دیتے ، پیسے کی اتنی تنگی ہے تو میں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم پھر بھی کبھی نہ کبھی چلی جائو گی کیونکہ تمہارا خاوند تمہارا محرم ہے ، میرا تو کوئی محرم ہی نہیں ، میں ساری زندگی نہیں جا سکوں گی کیونکہ میں نے والدہ کی خدمت کی وجہ سے شادی نہیں کی، والد صاحب انتقال کرچکے ہیں اور بھائی بھی نہیں ہے۔ آپ یقین جانیے کہ اگلے ہی دن میرے ماموں کی بیٹی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ باجی آئیں عمرہ کرنے چلتے ہیں میں نےکہا میراتوکوئی محرم نہیں ہے میںنہیں جا سکتی تو وہ بولی والد صاحب بھی جا رہے ہیں وہ آپ کے ماموں ہیں، محرم بن جائیں گے۔ وہ اور اس کا خاوند آئے میرا پاسپورٹ اور پیسے لے کر چلے گئے چار دن بعد ہم سب کا عمرہ کا ویزہ لگ گیا۔محرم نہیں‘زندگی بھر محروم رہوں گی! آپ یقین جانیں جب میں خانہ کعبہ کے سامنے گئی تو بے ساختہ مجھے اپنے بہن کے ساتھ کہے الفاظ یا د آگئے کہ میرا کوئی محرم نہیں میں تو زندگی بھر نہیں جا سکوں گی ، میںاتنا روئی کہ یا اللہ میںنے دکھ کی کیفیت میں یہ الفاظ کہے اور دل ہی دل میں آپ سے گلہ کیا تھا اور آپ نے مجھے بتایا کہ میں کس طرح تمہیں اپنے گھر بلاؤں گا، یہ میرا کام ہے انسان کے سوچنے کا نہیں۔بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ، انسان کو کبھی اس کی رحمت اور قدرت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس قادر مطلق کی ذات پر اپنے یقین کوپختہ کرنا چاہیے۔مجھے لگتا ہے یہ میں نے جو اپنی والدہ کی خدمت کی تھی یہ اس کا صلہ ملا ہے ،میری والدہ آٹھ سال تک بستر پر رہیں ، میں ان کے بستر کے ساتھ عارضی کموڈ سیٹ رکھتی تھی اور انہیں حاجت کرواتی ، صاف کرتی، اللہ کے حکم سے جسمانی طور پر انہیں اتنا صاف ستھرا رکھتی کہ انہیں آٹھ سال بستر پر رہنے کے باوجود بھی جسم پر کوئی زخم نہیں ہوا ، میرے عمرہ کرنے کے ایک سال بعد ان کی وفات ہوئی ‘ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے‘ آمین۔ 




سورہ اخلاص کی دو تسبیح پڑھ کر پیارے نبیﷺ اور ان کے گھرانے کو ان کے صحابہ اہل بیتؓ کو کربلا کے شہدا کو اصحاب کہف کو آپ کو اور آپ کے روحانی استاد خواجہ سید عبداللہ ہجویریؒ کو ہدیہ کروزانہ کرتی ہوں ، مجھے کبھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی میں کسی چیز کو ترسی ہوں اور سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 روز صبح و شام گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں ، رزق کی کوئی کمی نہیں ہے، الحمد للہ نئیر رفیق کیانی ، راولپنڈی 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 760 reviews.