محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو برکت اور عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں کو بھی آپ کی طرح سدا خیرو بھلائی پھیلانے والا بنائے ‘آمین!
ہم نے گھر میںکچھ پالتو جانور رکھے ہیں۔ایک بار ہمارا مرغا بیمار ہو گیا۔اس نے کھانا پینا بند کر دیا‘پوٹا بند ہو چکا تھا‘ کلغی بھی کالی پڑ گئی تھی اور اس کی حالت دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ اب اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔وہ گھر کا پلا ہوا دیسی مرغ تھا۔ہماری کوشش تھی کہ کسی طرح وہ صحت یاب ہو جائے ‘ جب جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا گیا تو انہوں نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اس کا چھوٹا سا ایک آپریشن ہو گا مگر اس کے باوجود بچنے کی امید نہیں ہے۔میں مایوس ہو چکی تھی ‘مرغ بھی آخری سانسیں لے رہا تھا۔اس دوران اچانک عبقری دواخانہ کی تیارکردہ روحانی پھکی کا خیال آیا ۔اس دوا کو میں نے بہت سی بیماریوں میں مجرب پایا ہے۔جانوروں کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی اس دوا کے تجربات موجود تھے۔چنانچہ میں نے آخری کوشش کے طور پر نیم گرم پانی میں تھوڑی سی روحانی پھکی ڈال کر رکھ دی تاکہ وہ وقفہ وقفہ سے پی لے‘ بڑی مشکل سے اس نے چند گھونٹ پئے۔پھر میں نے آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں اور اس کے اندر بھی کچھ مقدار میں روحانی پھکی مکس کر دی۔اللہ کا کرم ہوا کہ مرغ نے وہ چند گولیاں کھا لیں‘چند گھنٹوں بعد اس کی طبیعت کچھ سنبھل گئی۔میں نے مزید چند دن مرغ کو یہی نسخہ استعمال کرواتی رہی یعنی پانی اور آٹے کی گولیوں میںروحانی پھکی مکس کر دیتی جس سے اس کی صحت میں دن بدن بہتری آتی رہی۔کچھ دن گزرنے کے بعد وہ مرغ اس طرح ٹھیک ہو گیا جیسے وہ بیمار تھا ہی نہیں۔اس نے دوبارہ سے اذان دینا شروع کردی اور پہلے کی طرح کھانا پینا بھی شروع کر دیا۔
میرا بارہا کا مشاہدہ ہے کہ اگر کسی بھی جانور کو بھوک نہ لگ رہی ہو‘ بیمار ہو چکا ہو تو روحانی پھکی استعمال کروانے سے چند دن میں وہ جانور ٹھیک ہو جاتا ہے۔اگر اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی جانور شفاء کو بھی شامل کر لیا جائے تو جلد اثر ہوتا ہے۔قارئین!اگر آپ نے بھی گھر میں پالتو جانور پال رکھے ہیں تو میرا مشورہ ہے عبقری دواخانہ کی روحانی پھکی اور جانور شفا ء کو گھر میں ضرور رکھیں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
عبقری سے ملنے والے طبی ٹوٹکوں اور روحانی وظائف کے یوں تو بے شمار تجربات ہیں مگر آج ایسے افراد کے لئے تحریر لکھی ہے جنہوں نے گھر میں پالتو جانور پال رکھے ہیں‘ مجھے یقین ہے انہیں میرے اس تجربہ سے بہت نفع ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے‘ آمین!
کوثر احسان‘ لاہور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو برکت اور عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں کو بھی آپ کی طرح سدا خیرو بھلائی پھیلانے والا بنائے ‘آمین!ہم نے گھر میںکچھ پالتو جانور رکھے ہیں۔ایک بار ہمارا مرغا بیمار ہو گیا۔اس نے کھانا پینا بند کر دیا‘پوٹا بند ہو چکا تھا‘ کلغی بھی کالی پڑ گئی تھی اور اس کی حالت دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ اب اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔وہ گھر کا پلا ہوا دیسی مرغ تھا۔ہماری کوشش تھی کہ کسی طرح وہ صحت یاب ہو جائے ‘ جب جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا گیا تو انہوں نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اس کا چھوٹا سا ایک آپریشن ہو گا مگر اس کے باوجود بچنے کی امید نہیں ہے۔میں مایوس ہو چکی تھی ‘مرغ بھی آخری سانسیں لے رہا تھا۔اس دوران اچانک عبقری دواخانہ کی تیارکردہ روحانی پھکی کا خیال آیا ۔اس دوا کو میں نے بہت سی بیماریوں میں مجرب پایا ہے۔جانوروں کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی اس دوا کے تجربات موجود تھے۔چنانچہ میں نے آخری کوشش کے طور پر نیم گرم پانی میں تھوڑی سی روحانی پھکی ڈال کر رکھ دی تاکہ وہ وقفہ وقفہ سے پی لے‘ بڑی مشکل سے اس نے چند گھونٹ پئے۔پھر میں نے آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں اور اس کے اندر بھی کچھ مقدار میں روحانی پھکی مکس کر دی۔اللہ کا کرم ہوا کہ مرغ نے وہ چند گولیاں کھا لیں‘چند گھنٹوں بعد اس کی طبیعت کچھ سنبھل گئی۔میں نے مزید چند دن مرغ کو یہی نسخہ استعمال کرواتی رہی یعنی پانی اور آٹے کی گولیوں میںروحانی پھکی مکس کر دیتی جس سے اس کی صحت میں دن بدن بہتری آتی رہی۔کچھ دن گزرنے کے بعد وہ مرغ اس طرح ٹھیک ہو گیا جیسے وہ بیمار تھا ہی نہیں۔اس نے دوبارہ سے اذان دینا شروع کردی اور پہلے کی طرح کھانا پینا بھی شروع کر دیا۔میرا بارہا کا مشاہدہ ہے کہ اگر کسی بھی جانور کو بھوک نہ لگ رہی ہو‘ بیمار ہو چکا ہو تو روحانی پھکی استعمال کروانے سے چند دن میں وہ جانور ٹھیک ہو جاتا ہے۔اگر اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی جانور شفاء کو بھی شامل کر لیا جائے تو جلد اثر ہوتا ہے۔قارئین!اگر آپ نے بھی گھر میں پالتو جانور پال رکھے ہیں تو میرا مشورہ ہے عبقری دواخانہ کی روحانی پھکی اور جانور شفا ء کو گھر میں ضرور رکھیں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔عبقری سے ملنے والے طبی ٹوٹکوں اور روحانی وظائف کے یوں تو بے شمار تجربات ہیں مگر آج ایسے افراد کے لئے تحریر لکھی ہے جنہوں نے گھر میں پالتو جانور پال رکھے ہیں‘ مجھے یقین ہے انہیں میرے اس تجربہ سے بہت نفع ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں