محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے ایک عزیز تھے جو کافی عرصہ سے دماغی مرض کا شکار تھے۔ادویات وغیرہ استعمال کر رہے تھے مگر مستقل طور پر شفاء نہ مل پارہی تھی۔اس شعبہ کے ایک اسپشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ وغیرہ لکھ کر دئیے‘ جب رپورٹ آئی تو ڈاکٹر نے دیکھنے کے بعد بتایا کہ آپ دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج آپریشن ہے۔وہ بیچارہ پریشان ہوکر میرے پاس آیا اور افسردہ لہجے میں اپنے مسئلہ کے بارے میںبتانے لگا۔میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث سنائی کہ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے‘‘بس آپ اس بات پر یقین کرلو‘ طریقہ میں بتاتا ہوں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے میری طرف چونک کر دیکھا ۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کا علاج مہنگے‘مشکل یا پیچیدہ نسخہ کے بجائے روغن کلونجی سے کروں گا ‘ انہوں نے حامی بھرلی۔میں نے ان کے لئے خود روغن کلونجی خریدا اور انہیں پتی والے قہوہ بنا کراس میں گیارہ قطرے روغن کلونجی کےملا کر صبح و شام پلاتا رہا۔چار چار چھوٹی بوتلوں کا کورس اسی ترتیب سے مکمل کیا‘اس کی طبیعت میں بہتری آتی رہی مگر اس دوران انہوں نے چند بار دودھ والی چائے استعمال کی جس وجہ سے ان کے سینہ میں سوجن ہو گئی جس وجہ سے وہ پریشان بھی ہو گئے۔جب مجھے انہوں نے اس متعلق بتایا تو میں نے انہیں چائے پینے سے منع کرد یا کہ کسی بھی صورت میں دودھ والی چائے نہ پئیں۔انہوںنے میری اس بات پر عمل کیا اور مذکورہ بالا نسخہ استعمال کرتے رہے جس سے کچھ عرصہ بعد انہیں دماغی کینسر سے نجات مل گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئےاور سینہ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔
نوٹ:بےشمار حکیموں کے تجربات سنے ہیں کہ دماغی امراض میں دوران علاج دودھ والی چائے پینے سے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا کینسر سے بیمار مریض کو دودھ والی چائے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے ایک عزیز تھے جو کافی عرصہ سے دماغی مرض کا شکار تھے۔ادویات وغیرہ استعمال کر رہے تھے مگر مستقل طور پر شفاء نہ مل پارہی تھی۔اس شعبہ کے ایک اسپشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ وغیرہ لکھ کر دئیے‘ جب رپورٹ آئی تو ڈاکٹر نے دیکھنے کے بعد بتایا کہ آپ دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج آپریشن ہے۔وہ بیچارہ پریشان ہوکر میرے پاس آیا اور افسردہ لہجے میں اپنے مسئلہ کے بارے میںبتانے لگا۔میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث سنائی کہ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے‘‘بس آپ اس بات پر یقین کرلو‘ طریقہ میں بتاتا ہوں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے میری طرف چونک کر دیکھا ۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کا علاج مہنگے‘مشکل یا پیچیدہ نسخہ کے بجائے روغن کلونجی سے کروں گا ‘ انہوں نے حامی بھرلی۔میں نے ان کے لئے خود روغن کلونجی خریدا اور انہیں پتی والے قہوہ بنا کراس میں گیارہ قطرے روغن کلونجی کےملا کر صبح و شام پلاتا رہا۔چار چار چھوٹی بوتلوں کا کورس اسی ترتیب سے مکمل کیا‘اس کی طبیعت میں بہتری آتی رہی مگر اس دوران انہوں نے چند بار دودھ والی چائے استعمال کی جس وجہ سے ان کے سینہ میں سوجن ہو گئی جس وجہ سے وہ پریشان بھی ہو گئے۔جب مجھے انہوں نے اس متعلق بتایا تو میں نے انہیں چائے پینے سے منع کرد یا کہ کسی بھی صورت میں دودھ والی چائے نہ پئیں۔انہوںنے میری اس بات پر عمل کیا اور مذکورہ بالا نسخہ استعمال کرتے رہے جس سے کچھ عرصہ بعد انہیں دماغی کینسر سے نجات مل گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئےاور سینہ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔نوٹ:بےشمار حکیموں کے تجربات سنے ہیں کہ دماغی امراض میں دوران علاج دودھ والی چائے پینے سے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا کینسر سے بیمار مریض کو دودھ والی چائے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں