محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کے جان مال اور وقت میں برکت عطا فرمائے اوراس عظیم خدمت خلق کے بدلے اپنی شایان شان جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔کسی بھی جسمانی بیماری کے لئے میرے پاس ایک روحانی عمل ہےجو کہ میرا آزمودہ ہے، سو فیصد نفع بخش ہے۔ یہ عمل میری طرف سے عبقری قارئین کو ہدیہ ہے۔مجھے پر اس عمل کا کمال تب کھلا جب میں ایک سفر میں تھا اور سفر بھی بہت طویل تھا، اس دوران میری ٹانگ میں درد شروع ہو گیا، اس سے پہلے بھی میں اس تکلیف گزر چکا تھا، اور طبی علاج سے اس میں افاقہ ہوا تھالیکن اب سفر میں اچانک یہ درد شروع ہو گیا۔ یہ عرق النساء کا بہت تکلیف دہ درد تھا جو کولہے ست شروع ہو کر پوری ٹانگ میں جاتا ہے۔ میںنےاللہ سے دعا کی کہ یا اللہ تو مسافر پر بہت مہربان ہوتاہے، میری یہ تکلیف دور کر دے، میر ی آنکھوں سے درد کی وجہ سے آنسو بہہ رہے تھےاورمیں دعا کر رہا تھا کہ یا اللہ مدد فرما، اللہ کی طرف سے مجھے یہی عمل یاد آیا جو کسی نے مجھے بتایا تھا۔میںنے خود کو یہ دم کیا، فوری درد ختم ہو گیا۔پھر باقی سفر سکون سے مکمل کیا اور گھر آکر چند دن مسلسل یہی دم کیا اس کی برکت سے میری یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہوگئی ۔دم کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ تیسرا کلمہ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ اور اول آخر ایک مرتبہ سورہ حشر پڑھیں اور دونوں ہاتھوں پر پھونک کر پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں یا جس جگہ مرض کا اثر ہے وہاں ہاتھ پھیریں۔میں یہ دم کر کے اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر کولہے سے لے کر پاؤں کے پنجوں تک ہاتھ پھیرتا تھا کیونکہ شاٹیکا یعنی عرق النساء کا درد اسی جگہ ہوتا ہے۔چند دن یہی عمل کیا الحمد للہ مرض ختم ہوگیا۔ اس دم کو کسی بھی مرض کے لئے کیا جا سکتا ہے،اگر صبح و شام کریں تو زیادہ اچھا ہے ورنہ ایک ٹائم بھی کافی ہے۔ ان شاء اللہ دس پندرہ دن کرنے سے مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
یار افضل ، کوہاٹ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں