محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں نیوزی لینڈ میں رہتا ہوں۔روحانی دنیا سے لاعلم تھے، زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس دنیا سے روشناس ہوا۔کسی حاسد نے جادو کے ذریعے مجھ پر کالے جنات مسلط کر دیے جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے، یہ مجھے ہر چیز میں نقصان پہنچاتے تھے اور جہاں مجھے نفع ہونا ہوتا وہاں نقصان کرنے لگتے،میں ٹیکسی چلاتا تو جب کوئی مسافرمیرے ساتھ بیٹھنے لگتا تو وہ کہتا آپ کے ساتھ تو پہلےسے سوار موجود ہیں جبکہ میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا تھا ۔
کالے جنات اورمیری بے بسی
ان جنات نے میرے کاروبار پر ، صحت و طاقت پر ، میری نظر پر بندش، میرے علم پر بندش اور میری جوانی پر بندش لگا دی تھی، جوانی میں بوڑھا ہو گیا تھا میری جوانی کی طاقت اور قوت سب بندھ چکی تھی ۔میرے دماغ سےہر چیز غائب کر دیتے تھے، میں گاڑی میں سفر کر رہا ہوتاتو گاڑی اچانک اتنی بھاری ہو جاتی جیسے کوئی ہاتھی سوار ہو گیا ہو۔ مجھے تین جنات اپنے ساتھ نظر آتے تھے ان میں ایک شیطان میری کمر کی ہڈیاں توڑنا چاہتا تھا اور دوسرے میرا حادثہ کروانا چاہتے تھے ،میں زندگی سے مایوس ہو گیا تھا،بس میری کوئی نیکی کام آگئی کہ میں بچ گیا،اور میرے خلاف جنات اور جادوگر اتنے زیادہ طاقتور تھے جبکہ یہاں کوئی ایسا عامل نہیں تھا جو ان کا مقابلہ کر سکے، میری زندگی انہی حالات میں گزر رہی تھی کہ مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا اور میںنے آپ کو سننا شروع کیا ۔ آپ کے بتائے وظائف پر عمل شروع کیا جیسا کہ صبح و شام 200 مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھی تو بہت فائدہ ہوا مجھے ایک ڈھال مل گئی جو مجھے ان شیاطین سے بچاتی ۔پھر میں ہر دم اللہ کے ذکر میں مشغول رہتا ہوں ،اللہ سے باتیں کرتا ہوں ، عبقری کے بہت سے وظائف مجھے یاد ہو گئے میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں،مجھے اب جنات نظر آنے لگے تھے،ایک مرتبہ میں نماز کے لئے مسجد میں گیا۔ وہاں ایک دوست کے ساتھ دو نیک جنات تھے لیکن اسے بھی نہیں پتہ تھا کہ اس کے ساتھ نیک مخلوق ہے، میںنے اسے بتایا کہ آپ خوش قسمت ہیں ہر وقت ذکر کرنے والے جنات آپ کے ساتھ رہتے ہیں یہ آپ کی یا آپ کے کسی بڑے کے نیک عمل کا صلہ ہے۔
نیک جن میرے ساتھ ذکر میں شامل
میںنے اس بھائی سے کہا کہ آپ ان سے اپنے لئےدعا کروایا کریں اور میرے لئے بھی دعا کروایا کریں ، میںیہ کہہ کر اپنی نماز میں مشغول ہوگیا تو ان میں سے ایک جن میرے ساتھ آکر بہت ادب سے بیٹھ گیا ، میں نے توجہ اپنے ذکر کی طرف رکھی وہ بھی میرے ساتھ ذکر کرنے لگا ۔حضرت جی میںنے عبقری سے بہت کچھ سیکھا ،جن چیزوں سے برکت اور رحمت انسان کو گھیر لیتی ہے ، ان میںسے ایک چیز خوشبو کا استعما ل ہے، میں اچھی عطر اپنے ساتھ رکھتا ہوں اور کپڑوں پر لگاتا ہوں ، اس سے مجھے اپنے گرد ایک برکت اور رحمت کا حصار محسوس ہوتا ہے۔ میرے ایک دوست ہیںانہیں استاد بھی کہہ سکتا ہوں وہ صاحبِ نظر ہیں وہ کافی عرصے بعد ملے تو مجھے کہنے لگے کہ تیرے ساتھ جو تین تھے وہ کہاں گئے ، انہیں بھی مجھ پر مسلط جنات نظر آتے تھے کیونکہ یہ مجھے پتہ تھا کہ میرے ساتھ تین جنات ہیں ۔ میں نے عبقری سے دیکھ کر لاکھوں کی تعدا د میں وظائف پڑھے ہیں۔میںنے آپ کا ہی ایک کلپ دیکھا تھا کہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھنے سے نیک جنات دوست بن جاتے ہیں ۔
وہ کھانے جن کا ذائقہ دنیا کے کھانوں جیسا نہیں
میں روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر ان آیات کو کثرت سے پڑھتا تھا، خوشبو لگا کر صاف لباس پہن کر یہ عمل کرتا تھا، چند دن بعد مجھے محسوس ہونے لگا کوئی نورانی وجود میرے سامنے بیٹھ جاتا ہے ، میں اسے دیکھنے کی کوشش کرتا تو غائب ہو جاتا، ایساکئی بار ہوا، پھررمضان شروع ہوا ، میں روزے سے تھا اور یہی عمل کر رہا تھا، مسجد میں ایک نیک جن نے مجھ سے بات کی اور مجھے افطاری کی دعوت دی ، اس کےساتھ گیا بہت بڑا میدان تھا اور جیسے شادی کا منظر ہوتا ہےایسے سجاوٹ ہوئی تھی سرخ قالین بچھے ہوئے تھے اور طرح طرح کے کھانے تھے ، دنیا میں کسی کھانے میں ایسی لذت نہیں جو ان کھانوں میں تھی، وہاں بہت سے جنات تھے سب نیک ذکر اذکار کرنے والے تھے، ان دنوں میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی‘ میں نے ان سے عرض کیا کہ میرےو الد کے لئے دعا کریں، ان میں سے ایک جن نے میرا بازو پکڑ کر کہا کہ آپ اللہ کا ذکر اللہ کے دھیان سے کیا کرو، یہ فقرہ سنا تو میں چونک گیا کیونکہ ایسا تو آپ روحانی محفل میں فرمایا کرتے ہیں ۔ اس نصیحت پر اب مزید توجہ کر رہا ہوں جس سے نفع ہور ہا ہے۔
محمد اظہر ، نیوزی لینڈ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں نیوزی لینڈ میں رہتا ہوں۔روحانی دنیا سے لاعلم تھے، زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس دنیا سے روشناس ہوا۔کسی حاسد نے جادو کے ذریعے مجھ پر کالے جنات مسلط کر دیے جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے، یہ مجھے ہر چیز میں نقصان پہنچاتے تھے اور جہاں مجھے نفع ہونا ہوتا وہاں نقصان کرنے لگتے،میں ٹیکسی چلاتا تو جب کوئی مسافرمیرے ساتھ بیٹھنے لگتا تو وہ کہتا آپ کے ساتھ تو پہلےسے سوار موجود ہیں جبکہ میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا تھا ۔کالے جنات اورمیری بے بسی ان جنات نے میرے کاروبار پر ، صحت و طاقت پر ، میری نظر پر بندش، میرے علم پر بندش اور میری جوانی پر بندش لگا دی تھی، جوانی میں بوڑھا ہو گیا تھا میری جوانی کی طاقت اور قوت سب بندھ چکی تھی ۔میرے دماغ سےہر چیز غائب کر دیتے تھے، میں گاڑی میں سفر کر رہا ہوتاتو گاڑی اچانک اتنی بھاری ہو جاتی جیسے کوئی ہاتھی سوار ہو گیا ہو۔ مجھے تین جنات اپنے ساتھ نظر آتے تھے ان میں ایک شیطان میری کمر کی ہڈیاں توڑنا چاہتا تھا اور دوسرے میرا حادثہ کروانا چاہتے تھے ،میں زندگی سے مایوس ہو گیا تھا،بس میری کوئی نیکی کام آگئی کہ میں بچ گیا،اور میرے خلاف جنات اور جادوگر اتنے زیادہ طاقتور تھے جبکہ یہاں کوئی ایسا عامل نہیں تھا جو ان کا مقابلہ کر سکے، میری زندگی انہی حالات میں گزر رہی تھی کہ مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا اور میںنے آپ کو سننا شروع کیا ۔ آپ کے بتائے وظائف پر عمل شروع کیا جیسا کہ صبح و شام 200 مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھی تو بہت فائدہ ہوا مجھے ایک ڈھال مل گئی جو مجھے ان شیاطین سے بچاتی ۔پھر میں ہر دم اللہ کے ذکر میں مشغول رہتا ہوں ،اللہ سے باتیں کرتا ہوں ، عبقری کے بہت سے وظائف مجھے یاد ہو گئے میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں،مجھے اب جنات نظر آنے لگے تھے،ایک مرتبہ میں نماز کے لئے مسجد میں گیا۔ وہاں ایک دوست کے ساتھ دو نیک جنات تھے لیکن اسے بھی نہیں پتہ تھا کہ اس کے ساتھ نیک مخلوق ہے، میںنے اسے بتایا کہ آپ خوش قسمت ہیں ہر وقت ذکر کرنے والے جنات آپ کے ساتھ رہتے ہیں یہ آپ کی یا آپ کے کسی بڑے کے نیک عمل کا صلہ ہے۔نیک جن میرے ساتھ ذکر میں شامل میںنے اس بھائی سے کہا کہ آپ ان سے اپنے لئےدعا کروایا کریں اور میرے لئے بھی دعا کروایا کریں ، میںیہ کہہ کر اپنی نماز میں مشغول ہوگیا تو ان میں سے ایک جن میرے ساتھ آکر بہت ادب سے بیٹھ گیا ، میں نے توجہ اپنے ذکر کی طرف رکھی وہ بھی میرے ساتھ ذکر کرنے لگا ۔حضرت جی میںنے عبقری سے بہت کچھ سیکھا ،جن چیزوں سے برکت اور رحمت انسان کو گھیر لیتی ہے ، ان میںسے ایک چیز خوشبو کا استعما ل ہے، میں اچھی عطر اپنے ساتھ رکھتا ہوں اور کپڑوں پر لگاتا ہوں ، اس سے مجھے اپنے گرد ایک برکت اور رحمت کا حصار محسوس ہوتا ہے۔ میرے ایک دوست ہیںانہیں استاد بھی کہہ سکتا ہوں وہ صاحبِ نظر ہیں وہ کافی عرصے بعد ملے تو مجھے کہنے لگے کہ تیرے ساتھ جو تین تھے وہ کہاں گئے ، انہیں بھی مجھ پر مسلط جنات نظر آتے تھے کیونکہ یہ مجھے پتہ تھا کہ میرے ساتھ تین جنات ہیں ۔ میں نے عبقری سے دیکھ کر لاکھوں کی تعدا د میں وظائف پڑھے ہیں۔میںنے آپ کا ہی ایک کلپ دیکھا تھا کہ سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھنے سے نیک جنات دوست بن جاتے ہیں ۔وہ کھانے جن کا ذائقہ دنیا کے کھانوں جیسا نہیں میں روزانہ عصر کی نماز کے بعد مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر ان آیات کو کثرت سے پڑھتا تھا، خوشبو لگا کر صاف لباس پہن کر یہ عمل کرتا تھا، چند دن بعد مجھے محسوس ہونے لگا کوئی نورانی وجود میرے سامنے بیٹھ جاتا ہے ، میں اسے دیکھنے کی کوشش کرتا تو غائب ہو جاتا، ایساکئی بار ہوا، پھررمضان شروع ہوا ، میں روزے سے تھا اور یہی عمل کر رہا تھا، مسجد میں ایک نیک جن نے مجھ سے بات کی اور مجھے افطاری کی دعوت دی ، اس کےساتھ گیا بہت بڑا میدان تھا اور جیسے شادی کا منظر ہوتا ہےایسے سجاوٹ ہوئی تھی سرخ قالین بچھے ہوئے تھے اور طرح طرح کے کھانے تھے ، دنیا میں کسی کھانے میں ایسی لذت نہیں جو ان کھانوں میں تھی، وہاں بہت سے جنات تھے سب نیک ذکر اذکار کرنے والے تھے، ان دنوں میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی‘ میں نے ان سے عرض کیا کہ میرےو الد کے لئے دعا کریں، ان میں سے ایک جن نے میرا بازو پکڑ کر کہا کہ آپ اللہ کا ذکر اللہ کے دھیان سے کیا کرو، یہ فقرہ سنا تو میں چونک گیا کیونکہ ایسا تو آپ روحانی محفل میں فرمایا کرتے ہیں ۔ اس نصیحت پر اب مزید توجہ کر رہا ہوں جس سے نفع ہور ہا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں