Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

قارئین کی خصوصی تحریریں…اعصابی کمزوری‘ جوڑوں کا درد کبھی نہ ہوگا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کو دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے‘ آمین!میرےکچھ آزمودہ طبی و روحانی مشاہدات ہیں جنہیں عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر کے بھیج رہا ہوں‘ان شاءاللہ مخلوقِ خدا کوان سے نفع ہو گا۔

چٹکی بھر سفوف کا کمال

آپ نے ایک بار فرمایا تھا کہ اگر آٹا گوندھتے وقت سفید زیرہ’ کلونجی اور اجوائن ہم وزن لے کر پیس لیں اور اس کی چٹکی آٹا گوندھتے وقت استعمال کریں تو یہ صحت کے لئے لاجواب چیز ہے۔اس آٹے کی روٹی کھانے سے بلڈ پریشر‘شوگر‘ اعصابی کمزوری اور جوڑوں کا درد کبھی نہ ہوگا۔ اس آسان سے ٹوٹکہ کا واقعی حیرت انگیز فائدہ ملتا ہے‘روٹی بھی لذیذ بنتی ہے اور مختلف بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔

تمام بیماری میں اکسیر

ہمارے گھر میں ہر وقت عبقری دواخانہ کی تیارہ کردہ’’ یشفین  شفاء‘‘پرانا نام:ستر شفائیں موجود ہوتی ہے۔ معدہ کا کوئی بھی مسئلہ ہو‘کوئی بیمار پرجائے آرام نہ آرہا ہو اور اس کے علاوہ کوئی بھی بیماری ہو تو اس دوا کے استعمال سے اسے شفاء مل جاتی ہے‘ہر بار اور بار بار کا تجربہ ہے۔

منہ کی بدبو کا خاتمہ

جب سےآپ سے تعارف ہوا ہے‘آپ کی روحانی محافل باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ایک بار آپ نے مسنون عمل مسواک کے کئی فوائد تفصیل کے ساتھ بیان فرمائے۔اس دن سے میں نے مسواک کی عادت اپنا لی۔منہ سے اکثر بدبو آتی تھی جو کراہت کا سبب بنتی تھی مگر مسواک کرنے کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہو گیا۔آنکھوں پر مسواک پھیرنے سے نظر تیز ہوئی ہے‘ اس کے علاوہ اور بے شمار فوائد مل رہے ہیں۔

’’سنت کا نور ‘ہر بلا دور‘‘

عبقری کی کتاب ’’سنت کا نور‘ ہر بلا دور‘‘ کا مطالعہ کیا جو بہت نفع مند ثابت ہوا۔اس میں سرمہ لگانے کے فوائد بارے میں پڑھا جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔آپ کے حکم اور نبی کریمﷺ کی سنت کی نیت سے روزانہ دونوں آنکھوں میں سرمہ لگاتا ہوں جس کی برکت سے طبی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر بہت نفع ہوا ہے‘زیادہ سے زیادہ روحانی اور نیک اعمال کرنے کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔کچھ وساوس تھے ‘ مسنون اعمال سے دور رہتا تھا مگر الحمدللہ اب قرب اور عظمت ملی ہے۔

چھوٹا سا ٹوٹکہ لاکھوں کا نفع

آپ فرماتے ہیں کہ جب سے ہم نے جسم پر تیل لگانا چھوڑ دیا ہے تب سے بیماریاں ہمارے گلے پڑ گئی ہیں۔یہ سوفیصد حقیقت ہے کیونکہ میں بھی ایسے ہی مسائل کا شکار تھا مگرجب سے غسل کے بعد جسم پر تیل لگانا شروع کیا‘ بھنوئوں‘ ڈاڑھی‘ پر ہلکا سا مساج کرتا ہوں‘رات کو سوتے وقت ناف‘ ناک اور کان میں بھی لگاتا ہوں‘ا للہ کا شکر ہے کہ اب بیماریوں سے نجات مل گئی ہے‘ جسم ہر وقت چست‘ تروتازہ ‘ توانا اور چاق و چوبند رہتا ہے۔

بیزار زندگی خوشبوئوں سے بھر گئی

حضرت جی آپ نے میری زندگی کے دن رات بدل دئیے ہیں۔آپ نے فرمایا تھا کہ زندگی میں خوشبو کا استعمال کریں اس سےبہت خیریں اور برکتیں ملتی ہیں۔میں نے جب سے کپڑوں اور جائے نماز پر خوشبو لگانا شروع کی ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے بیزار زندگی خوشبو اور رونق آگئی ہے۔ ہم نے اپنے بڑوں کی ترتیب چھوڑ دی جس کی آپ نے یا د دہانی کروائی۔اس عمل کی برکت سے ذہن پُر سکون رہتا ہے‘ روحانی و جسمانی طور پر بھی بہت نفع ہوتا ہے۔

شیطانی چیزوں سے نجات

میں گھر پر عبقری روحانی اگر بتی جلا کر رکھتا ہوں‘ یہ واقعی بہت لاجواب ہے‘اس سے شیطانی چیزیں دور بھاگتی ہیں‘وساوس نہیں آتے‘ گھر پر امن رہتا ہے۔

کاروبار میں ترقی کا راز

میں نے جب سےنبویؐ برتن مد اور صاع کا استعمال کرنا شروع کیا ہےالحمدللہ تب سے گھر کے راشن میں برکت ملی ہے‘ کھانا بیماری نہیں بلکہ صحت کا زریعہ بن رہا ہے۔میرے ماموں زرگر ہیں ‘انہیں میں نے آپ سے سنا ہوا امام ابن سیرینؒ کا واقعہ سنایا کہ انہوں نے بھی اپنے کاروبار یعنی زیتون کے تیل کا کاروبار اسی برتن کے ذریعہ کیا جس سے وہ بہت بڑے تاجر بنے کہ ان کا سامان اونٹوں پر آتا تھا۔ ماموں نے بھی میری بات سن کر نبویؐ برتن مد اور صاع کا استعمال کرنا شروع کیا ہے‘وہ بہت خوش ہیں اور دعائیں دیتے ہیں کیونکہ ان کا کاروبار وسیع ہو گیا ہے‘بے بہا برکت ملی ہے۔

مشکلات کا حل

مجھے کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہےیا مشکل پیش آتی ہے اور اس کے علاوہ اپنے حالات بذریعہ خط لکھ کر جوابی لفافہ ٹکٹ لگا کر بھیجتا ہوں‘ الحمدللہ ایسا کرنےسے مشکلات دور ہو جاتی ہیں۔

محمد عارف‘ ملتان

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کو دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے‘ آمین!میرےکچھ آزمودہ طبی و روحانی مشاہدات ہیں جنہیں عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر کے بھیج رہا ہوں‘ان شاءاللہ مخلوقِ خدا کوان سے نفع ہو گا۔چٹکی بھر سفوف کا کمالآپ نے ایک بار فرمایا تھا کہ اگر آٹا گوندھتے وقت سفید زیرہ’ کلونجی اور اجوائن ہم وزن لے کر پیس لیں اور اس کی چٹکی آٹا گوندھتے وقت استعمال کریں تو یہ صحت کے لئے لاجواب چیز ہے۔اس آٹے کی روٹی کھانے سے بلڈ پریشر‘شوگر‘ اعصابی کمزوری اور جوڑوں کا درد کبھی نہ ہوگا۔ اس آسان سے ٹوٹکہ کا واقعی حیرت انگیز فائدہ ملتا ہے‘روٹی بھی لذیذ بنتی ہے اور مختلف بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔تمام بیماری میں اکسیرہمارے گھر میں ہر وقت عبقری دواخانہ کی تیارہ کردہ’’ یشفین  شفاء‘‘پرانا نام:ستر شفائیں موجود ہوتی ہے۔ معدہ کا کوئی بھی مسئلہ ہو‘کوئی بیمار پرجائے آرام نہ آرہا ہو اور اس کے علاوہ کوئی بھی بیماری ہو تو اس دوا کے استعمال سے اسے شفاء مل جاتی ہے‘ہر بار اور بار بار کا تجربہ ہے۔منہ کی بدبو کا خاتمہجب سےآپ سے تعارف ہوا ہے‘آپ کی روحانی محافل باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ایک بار آپ نے مسنون عمل مسواک کے کئی فوائد تفصیل کے ساتھ بیان فرمائے۔اس دن سے میں نے مسواک کی عادت اپنا لی۔منہ سے اکثر بدبو آتی تھی جو کراہت کا سبب بنتی تھی مگر مسواک کرنے کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہو گیا۔آنکھوں پر مسواک پھیرنے سے نظر تیز ہوئی ہے‘ اس کے علاوہ اور بے شمار فوائد مل رہے ہیں۔’’سنت کا نور ‘ہر بلا دور‘‘عبقری کی کتاب ’’سنت کا نور‘ ہر بلا دور‘‘ کا مطالعہ کیا جو بہت نفع مند ثابت ہوا۔اس میں سرمہ لگانے کے فوائد بارے میں پڑھا جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔آپ کے حکم اور نبی کریمﷺ کی سنت کی نیت سے روزانہ دونوں آنکھوں میں سرمہ لگاتا ہوں جس کی برکت سے طبی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر بہت نفع ہوا ہے‘زیادہ سے زیادہ روحانی اور نیک اعمال کرنے کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔کچھ وساوس تھے ‘ مسنون اعمال سے دور رہتا تھا مگر الحمدللہ اب قرب اور عظمت ملی ہے۔چھوٹا سا ٹوٹکہ لاکھوں کا نفعآپ فرماتے ہیں کہ جب سے ہم نے جسم پر تیل لگانا چھوڑ دیا ہے تب سے بیماریاں ہمارے گلے پڑ گئی ہیں۔یہ سوفیصد حقیقت ہے کیونکہ میں بھی ایسے ہی مسائل کا شکار تھا مگرجب سے غسل کے بعد جسم پر تیل لگانا شروع کیا‘ بھنوئوں‘ ڈاڑھی‘ پر ہلکا سا مساج کرتا ہوں‘رات کو سوتے وقت ناف‘ ناک اور کان میں بھی لگاتا ہوں‘ا للہ کا شکر ہے کہ اب بیماریوں سے نجات مل گئی ہے‘ جسم ہر وقت چست‘ تروتازہ ‘ توانا اور چاق و چوبند رہتا ہے۔بیزار زندگی خوشبوئوں سے بھر گئیحضرت جی آپ نے میری زندگی کے دن رات بدل دئیے ہیں۔آپ نے فرمایا تھا کہ زندگی میں خوشبو کا استعمال کریں اس سےبہت خیریں اور برکتیں ملتی ہیں۔میں نے جب سے کپڑوں اور جائے نماز پر خوشبو لگانا شروع کی ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے بیزار زندگی خوشبو اور رونق آگئی ہے۔ ہم نے اپنے بڑوں کی ترتیب چھوڑ دی جس کی آپ نے یا د دہانی کروائی۔اس عمل کی برکت سے ذہن پُر سکون رہتا ہے‘ روحانی و جسمانی طور پر بھی بہت نفع ہوتا ہے۔شیطانی چیزوں سے نجاتمیں گھر پر عبقری روحانی اگر بتی جلا کر رکھتا ہوں‘ یہ واقعی بہت لاجواب ہے‘اس سے شیطانی چیزیں دور بھاگتی ہیں‘وساوس نہیں آتے‘ گھر پر امن رہتا ہے۔کاروبار میں ترقی کا رازمیں نے جب سےنبویؐ برتن مد اور صاع کا استعمال کرنا شروع کیا ہےالحمدللہ تب سے گھر کے راشن میں برکت ملی ہے‘ کھانا بیماری نہیں بلکہ صحت کا زریعہ بن رہا ہے۔میرے ماموں زرگر ہیں ‘انہیں میں نے آپ سے سنا ہوا امام ابن سیرینؒ کا واقعہ سنایا کہ انہوں نے بھی اپنے کاروبار یعنی زیتون کے تیل کا کاروبار اسی برتن کے ذریعہ کیا جس سے وہ بہت بڑے تاجر بنے کہ ان کا سامان اونٹوں پر آتا تھا۔ ماموں نے بھی میری بات سن کر نبویؐ برتن مد اور صاع کا استعمال کرنا شروع کیا ہے‘وہ بہت خوش ہیں اور دعائیں دیتے ہیں کیونکہ ان کا کاروبار وسیع ہو گیا ہے‘بے بہا برکت ملی ہے۔مشکلات کا حلمجھے کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہےیا مشکل پیش آتی ہے اور اس کے علاوہ اپنے حالات بذریعہ خط لکھ کر جوابی لفافہ ٹکٹ لگا کر بھیجتا ہوں‘ الحمدللہ ایسا کرنےسے مشکلات دور ہو جاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 800 reviews.