محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری سے ملے اپنے چند طبی اور روحانی مشاہدات تحریر کر ہی ہوں۔
بڑا گھر مل گیا
ہم چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے‘خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ بڑا گھر عطا فرما دے۔ دس مرلہ کا پلاٹ موجود تھا مگر ماہانہ آمدن سے دس روپے نکالنا بھی مشکل تھا۔ میںنے اور شوہر نے وضو کے درمیان والی مسنون دعا کو وضو کرتے ہوئےمسلسل پڑھنا شروع کیا۔جس دن مکان بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت ظاہری اسباب موجود نہ تھے مگر اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نےکرم فرمایا‘اعمال کی برکت سے گھر کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ۔وضو والی مسنون دعا:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ
خراب فریج ٹھیک ہو گئی
کچھ عرصہ پہلے ہماری فریج خراب ہو گئی۔شوہر کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ فریج مکینک کو دکھاتےہیں۔میں نے ان سے کہا کہ سورئہ قریش پڑھتے ہیں ان شاءاللہ اعمال کی برکت سے ٹھیک ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا اس میں گیس ختم ہو گئی ہے‘ اس لئے مکینک کو بلانا پڑے گا۔میں نے سورئہ قریش پڑھنا شروع کر دی‘ شوہر بھی مصروف تھے۔ الحمدللہ تین دن کے بعد فریج چلائی تو بالکل ٹھیک چلنا شروع ہو گئی۔یہ اللہ کے نام کی برکت تھی کہ نقصان سے بچ گئے۔
برسوں پرانی پیٹ کی تکلیف ختم
مجھے کئی سال سے معدہ کا مسئلہ تھا‘کھانا کھانے کے بعدپیٹ درد کی شکایت شروع ہو جاتی ۔اس مرض سے نجات کے لئے میں نے ایک ٹوٹکہ پڑھا اور اسے استعمال کرنا شروع کر دیا جس سے پیٹ درد کی تکلیف اور معدہ کا مسئلہ حل ہو گیا۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ عام چائے والی پتی کا قہوہ بنا کر اس میں ایک لیموں نچوڑ کر دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔اس کے علاوہ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورئہ قریش بھی پڑھ لیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ہم نے اس عمل کو بھی اپنے معمول میں شامل کر لیا ہے‘ مختلف بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔جب سے عبقری رسالہ زندگی میں آیا ‘ روحانی محفل سننا شروع کیں‘ زندگی سکون میں آگئی ہے۔اللہ سب کو ایسا سکون عطا فرمائے۔
شیطانی مخلوق سے نجات
رات سوتے وقت اکثر شیطانی مخلوق نظر آتی تھی‘ایک بار باقاعدہ جسم میں داخل ہوتی محسوس ہوئی۔میں نے رات سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا بَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھنا شروع کیا تو محسوس ہوا جیسے شیطانی چیزیں چمٹ گئی مگر مجھے خوف محسوس نہ ہوا‘درود پاک پڑھ کر دوبارہ یہ اسمائے الٰہی پڑھےتو وہ چیزیں ختم ہو گئیں‘ دوبارہ کبھی نظر نہیں آئیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں