Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جنات کا پیدائشی دوست‘علامہ لاہوتی پراسراری

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

جنات اپنی باتوں باتوں میں بہت راز اور بہت ایسی چیزیں بتا بیٹھتے ہیں جوعام انسانوں کو پتہ نہیں اور عام انسان ان کو جانتے نہیں‘حالانکہ وہ چیزیں جنات کے لیے عام چیز ہوتی ہے اور جنات اس کو اپنے معاشرے میں یعنی جناتی معاشرہ میں یہ چیزیں ان کے عمومی رواج میں ہوتی ہیں۔
حروف مقطعات کی طاقت
جنات کے ہاں نقش اور تعویذ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ‘ نقش اور تعویذ کو بہت توجہ دی جاتی ہے‘ کئی عامل دیکھے جو نقش اور تعویذ کو لکھتے بھی ہیں‘ سیکھتے سکھاتے بھی ہیں‘ پڑھتے پڑھاتے بھی ہیں‘ اس کی تعلیم دی جاتی ہے اس کا علم دیا جاتا ہے اور اس کی باقاعدہ ترتیب دی جاتی ہے کہ نقش کیا ہوتے ہیں‘ ان کی چال کیسی ہوتی ہے اور ان کےکمال کیسے ہوتے ہیں؟ ہر وہ علم جو ہمارے لیے خفیہ ہے وہ جنات کے لیے عام ہے اور جنات اس علم سے بہت فوائد اٹھاتے ہیں۔ ہاں ان کا کوئی انسان دوست بن جائے تو اس کو بھی یہ نفع اور فائدہ دیتے ہیں لیکن عموماً نہیں۔ کیونکہ یہ علم ان کی نسلوں اور نسل درنسل چل رہا ہے۔ جنات کے ساتھ سالہا سال میری زندگی گزری اور ان کے ساتھ میرا اٹھنا بیٹھنا ہوا‘ اس اٹھنے بیٹھنے نے مجھے جنات سے بہت کچھ دلوایا اور میں نے جنات سے بہت کچھ حاصل کیا۔ اس میں یہ نقش اور تعویذ ہے جو مسلسل میں دیتا رہا اور لوگوں کو فائدہ ہوتا رہا یہ نقش اور تعویذ مقطعات کے ہیں اور حروف مقطعات میں ان نقش و تعویذات نے بہت جان ڈالی کیونکہ حروف مقطعات اللہ کے اس علم میں سے جس کا صرف اللہ کو علم ہے اور کسی کو علم نہیں ہے۔ جنات میں کھوج لگانے کی بہت زیادہ حس ہے‘ یہ زمین و آسمان کے نظام کی کھوج لگاتےہیں۔ یہ زمین کے نیچے درختوں کے اوپر‘ درختوں کے نیچے ‘ درختوں کے اندر‘ غاروں کےا ندر‘ سمندر کی تہہ کے اندر جہاں آج تک سائنس نہیں پہنچ سکی وہاں بھی یہ کھوج لگاتے ہیں اور بہت زیادہ لگاتے ہیں۔
اس کھوج میں یہ نقش وجود میں آیا اور اس نقش کی طاقت‘ تاثیر اور اس نقش کا کمال زندگی میں ایسا ہے جیسے جسم میں روح اور جان ہو۔ اس نقش کے جنات نے جو مجھے اب تک فوائد بتائے اور اب تک وہ بارہ نقوش میں نے امانت سمجھ کر آپ کی خدمت میں پیش کیے اور جب سے یہ میں نے دینا شروع کیے ہیں لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ان نقوش کے فوائد کی بہت زیادہ تعریف کررہا اور سراہ رہا ہے کہ یہ نقش نہیں تھے بلکہ زندگی تھی اور انہوں نے ہمارے اجڑے گھر‘ نظام اور اجڑی زندگی کو آباد اور شاد کرد یا ہے۔
بارہ نقوش کے بارہ انوکھے کمالات
آئیے جو جنات نے اس نقش کے فوائد نفع‘کمالات‘ اور تاثیر بتائی ہے وہ سارے کے سارے تو نہیں بتاسکتا کیونکہ انہوں  نے کتنی مجالس‘ محافل میں ان بارہ نقوش کے مجھے فوائد بتائے ہیں جو میں نے لوگوں کو دئیے‘ قدر دانوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور یہاں تک کہ قدر دان اس کی اصل قدردانی تک پہنچے‘ اور اصل قدر دانی تک پہنچ کر ہی انہوں نے ان نقوش کو اپنی زندگی کو پُر رونق اور کامیاب بنایا۔
آئیے! جو فوائد آپ کو بتارہا ہوں وہ سمجھ لیں کہ سمندر میں سے چند موتی نکال رہا ہوں کہ وہ سمندر ہے یعنی ان تمام نقوش کے فوائد سمندر ہیں اور میں صرف چند موتی بتارہا ہوں۔
1۔جو شخص ان 12 نقوش کو اپنی زندگی میں شامل کرے گا اس کی 12 نسلوں میں 12 چیزیں ہوں گی۔
1۔رزق۔ 2۔ دولت۔ 3۔صحت۔ 4۔خوشحالی۔ 5۔بیٹے۔ 6۔وسعت۔7۔عافیت۔ 8۔ عطا۔ 9۔ زندگی۔ 10۔ عزت و وقار کی چادر۔ 11۔روحانیت۔ 12۔ پراسرار کائنات کا عروج۔
جو ان نقوش کو قدر دانی سے لے گا ادب سے لے گا‘ طلب سے لے گا اور اس میں شک و شبہ کو شامل نہیں ہونے دے گا اس کی زندگی میں نعمتیں برکات‘ راحتیں‘ عافیتیں ملیں گی۔
یہ نقش جو بندہ پُر کرتا رہے گا اور دوسروں کو بتاتا رہے گا‘اس کی ترکیب پر عمل کرتا رہے گا اور ان نقوش کو قدر دیتا رہے گا۔ ہمیشہ حفاظت میں رہے گا‘ آفات‘ بلائیں مصائب‘ پریشانیاں اس سے ٹلیں رہیں گی خیریں اس کی طرف متوجہ رہیں گی اور وہ زندگی کا کامیاب انسان ہوگا۔
سبز رنگ کی تھیلی میں برکتوں کے خزانے
جو کوئی ان بارہ نقوش کو کسی سبز رنگ کی تھیلی میں ڈال کر ہمیشہ سرہانہ رکھے گا‘ اس کی تھیلی میں کبھی خزاں نہیں ہوگی‘ ہمیشہ سبزہ ہوگا بہاریں ہوں گی‘ راحتیں ہوں گی‘ زندگی میں سکون ہوگا‘ چین اور عافیت ہوگی۔
جو شخص ان بارہ نقوش کو لیمی نیشن کرائے گا اور روزانہ بارہ نقوش کو دیکھتے ہوئے ہر نقش پر صرف تین بار’’ یاکھیعص‘‘ ’’یاحمعسق‘‘ اپنی مرادیں چاہتیں اور اپنی مشکلات کا تصور کرتے ہوئے پڑھے گا‘ جاگتی آنکھوں سے کامیابیاں دیکھے گا۔ دن میں کسی بھی وقت ہر حالت میں یہ عمل کرسکتے ہیں ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 821 reviews.