Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اغوا شدہ بچہ بازیاب ! غیبی مدد کاحیران کن واقعہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری کے ساتھ اللہ جل شانہ کی مدد اور نصرت کا عجب نظام ہے۔ اکثر رسالے میں پڑھتے ہیں کہ عبقری میگزین یا عبقری کے کتابچے تقسیم کرنے سے فوری اللہ کی مدد ملتی ہے۔ عقل اور سمجھ سے بالا تر غیبی نظام متوجہ ہوتا ہے۔ عبقری سے ملے وظائف کی برکت سے ہمیں خیر یں اور برکتیں ملتی ہیں‘ دعائیں قبول ہوتی ہیں‘مرادیں پوری ہوتی ہیں‘ جادو جنات کے مسائل حل ہوتے ہیں اور گھریلو الجھنوں اور رشتوں کے مسائل کا حل ملتا ہے اس طرح عبقری کے پیغام کو پھیلانے سے بھی حیرت انگیز طور پر کام بنتے ہیں۔اس کا ایک ذاتی مشاہدہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ میرا بھانجا جس کی عمر سات سال ہے‘ وہ محلے کے بچوں کے ساتھ باہر کھیل رہا تھا کہ ایک بند دروازے والا رکشہ ان کے پاس آیا اور بھانجے کو اس میں بٹھا کر لے گیا‘ جب کافی دیر کے بعد بھانجا گھر نہ پہنچا توہم نے ادھر ادھرتلاش کرنا شروع کیا‘مساجد میں اعلان کروائے‘ بچوں کو شعور نہیں تھا انہوں نے ہمیں فوراً نہیں بتایا کہ اسے کوئی رکشے میں بٹھا کر لے گیا ہے۔اس کی والدہ اور میری والدہ نے تو بے چینی میں رونا شروع کردیا۔میں نے اس بے قراری کی کیفیت میں ہوش سے کام لیا اورعبقری کا ’’آزمودہ وظائف سے گھریلوالجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ کافی تعداد میںخرید کر مختلف جگہوں پرتقسیم کر دیا۔ ابھی ایک گھنٹہ نہ گزرا تھا کہ کچھ لوگ میرے بھانجے کو لے کر ہمارے گھر آ گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں فلاں جگہ یہ بچہ روتا ہوا ملا۔جب بھانجے سے پوچھا تو کہنے لگا کہ رکشے والا مجھے لے کر جار ہا تھا‘ ایک جگہ جا کر رکشہ آہستہ ہوا میںنے موقع پا کر رکشہ سے چھلانگ لگا دی اور رونا شروع کر دیا‘ رکشہ والا وہاں سے فرار ہو گیا۔ لوگوں نے دیکھا تو مجھے گھر تک لے آئے۔(فردین ظفر، فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 823 reviews.