محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرً اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِی الدَّارَیْن۔یہ دعا آپ کے لئے‘ آپ کے آباواجداد‘ اہل عیال‘ نسلوں اور عبقری سے جڑے ان تمام مخلصین کے لئے جو امت کی خیر خواہی میں آپ کا ساتھ دے رہے ہیں‘اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم رکھے‘ آمین۔
میری زندگی جادو جنات اور مختلف مسائل میں الجھی ہوئی تھی۔ عبقری رسالہ میں تسبیح خانہ لاہور میں جمعرات سے اتوار تک ہونے والے تین دن روحانی چلہ کے بارے میں پڑھا۔پہلے چلہ سے ہی بہت سی انوکھی برکات ملیں۔مسائل میں واضح کمی ہونا شروع ہو ئی۔یہی وجہ ہے کہ میں اب تک تسبیح خانہ میں سات روحانی چلے کر چکی ہوں۔
روحانی چلّہ کی برکت سے ہماری چیخ و پکار ختم ہوئی اورشیطانی جنات کی شروع ہو گئی۔ جنات کا تڑپنا، سسکنا اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھا۔ نور کی بارش اترتی ہوئی محسوس کی۔جسم پر بندھی ہوئی بیماریوں کی تاریں ٹوٹ گئیں‘ بندشیں ختم ہو گئیں۔برسوں سے سویا ہوا اور مویا ہوا دل جاگ اٹھا۔ اللہ کا ذکر کرتے ہوئے دل سے آوازیں آنے لگ گئی ہیں۔ کیونکہ روحانی چلہ کرنے اور آپ سے نسبت کے بعدبہت زیادہ ذکر کرنے کی توفیق ملی ہے۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا زیادہ ذکر کرسکیں گے۔ یہ سب تسبیح خانہ اور حضرت جی آپ کی توجہات اور برکات ہیں کیونکہ یہ نسبت میرے پیارے نبیﷺ سے جاکر ملتی ہیں جو ہمیں ملی ہیں۔
پہلے میں جو بھی وظیفہ پڑھتی تو شیطانی جناتی چیزیں میرےجسم کو نوچتی تھیں۔ اب الحمد اللہ ایسا کچھ نہیں ہوتا‘خیر کی سب راہیں کھل گئی ہیں‘ دکھ اور تکلیف ختم ہوئی ہیں۔یہ سب ہر ہفتہ تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے تین دن روحانی چلہ کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔اللہ پاک ہمیں تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کی قدردانی ‘ ادب نصیب فرمائے ‘ تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے‘ آپ کو اور آپ کے ساتھ جڑے ہوئے ہر فرد کو اپنی شان کے مطابق عطا فرمائے ، آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں