محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جس طرح آپ اور علامہ لاہوتی صاحب دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں‘اللہ آپ کو اور تمام عبقری والوں کوصحت و تندرستی اور دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے ‘ آمین!
چند سال قبل میری شادی ہوئی ‘تب سے طبیعت خراب رہنے لگی‘ کانوں میں کچھ ڈرائونی آوازیں آتی تھیں۔ اولاد کی امید بھی نہیں لگ رہی تھی۔سسرال والے کسی عامل بابا کے پاس لے گئے‘ انہوں نے بتایا کہ مجھ پر سایہ ہے‘پھر کچھ تعویذات دئیے اور کہا کہ یہ رکھ لو آپ ٹھیک ہو جائے گی۔لیکن ٹھیک ہونے کی بجائے زیادہ بیمار ہو گئی۔ پہلے تو صرف آوازیں آتی تھیں‘ اب باقاعدہ شیطانی مخلوق کی تصویر آنا بھی شروع ہو گئی۔جسم بے جان ہو گیا‘نہ کوئی کام کر سکتی تھی اور نہ ہی چین سےسو سکتی تھی کیونکہ ہر وقت ایسے محسوس ہوتا جیسے میرے ساتھ کوئی ہے جس نے میرے جسم پر قبضہ کرکے مجھے کٹھ پتلی بنایا ہواتھا۔میں نے علاج کے لئےکوئی پیر‘ فقیر‘ عامل نہ چھوڑا۔ان میں سے اکثر عاملین ایسے بھی ملے جو غیر شرعی کام کروانا چاہتے تھے ‘کچھ اپنا مطلب پورا کرنا چاہتے تھے مگر الحمدللہ روزانہ تلاوت کلام پاک اور ذکر کرتی تھی جس وجہ سے ان کے شر سے بچی رہی۔ایک عامل ایسا بھی ملا کہ جس نے اس شرط پر علاج کی حامی بھری کہ اپنے شوہر سے طلاق لے لوتو تمہاراعلاج کردوں گا۔حالانکہ شوہر نے بھی انتہا کا تنگ کیا ہوا تھا‘گھر کھانے پینے کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہ کرتے تھے ‘ مجبور ہو کر میکہ آگئی تھی مگر پھر بھی چاہتی تھی کہ گھر بس جائے اور کسی غلط کام یا گناہ میںمبتلا نہ ہو جائوں۔سات سال مسلسل شیطانی جنات کے زیر اثر رہی ۔ پھر عبقری رسالہ سے تعارف ہوا ‘ـ علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا ہوا پائوں پانی میں ڈبو کر یا قہار والا عمل پڑھا۔ اپنے مقام پر رہتے ہوئےمسلسل 120 دن کا روحانی چلہ شروع کیا۔اس عمل کی برکت سے شیطانی اثرات ختم ہونا شروع ہو گئے۔ یقین ہو گیا کہ ان شاءاللہ مکمل ٹھیک ہو جائوں گی ۔اللہ نے میرے گمان کے مطابق فیصلہ کیا اور اپنے نام کی لاج رکھ لی۔ جادو شیطانی جناتی اثرات سے نجات مل گئی اور عاملین سے چھٹکارا بھی مل گیا۔یاقہار کے عمل کا طریقہ درج ذیل ہے:۔
کسی برتن میں اتنا پانی بھر لیں کہ ٹخنوں سمیت پائوں ڈوب جائیں۔سہولت کے لئے اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تونیم گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے ‘ اس دوران گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں۔عمل کے بعد پانی کو پینا نہیں بلکہ صحن‘ چھت یا نالی وغیرہ میںبہا دیں۔یہ عمل مسلسل 120 دن تک کرنا ہے۔
نوٹ ـ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں